yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہندوستان کا مکروہ چہرہ اور سیکولزم

Yes 1 Webmaster October 3, 2015 1 min read
Narendra Modi
Share this:
Narendra Modi
Narendra Modi

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
ہندوستان کے 28 کروڑ سے زیادہ مسلمانوں کو آج جس اذیت کا شکار متعصب ہندو ذہنیت کے حامل اور دنیا کے تسلیم شدہ دہشت گرد نرندر مودی، جو پیشے کے لحاظ سے تو چائے فروش ہیں مگر ان کی ہندو توا اورہندوتعصب کی ذہنیت نے موصوف کو بت پرستوں کا وزیر اعظم بنا کر ساری دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ہندو ذہنیت کے ہوتے ہوئے انہیں کسی سیکولرزم ویکولرزم کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔یہ وہ ہی ہندوستان ہے جس کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جوہر لال نہرو نے جو واقعئی سیکولر تھے،نے 1955 میں ہندو انتہا پسندوں پر یہ بات واضح کر دی تھی کہ اگر ہندوستان میں گائے کے ذبحہ کرنے پر پابندی لگائی گئی تو وہ اپنے عہدے سے استعفے ٰ دیدیں گے !مگر نریندر مودی جیسے مسلمان دشمن کا کیا کہئے یہ تو 1992 میںہندو کار سیوک کے ذریعے ایک بہت بڑا ہجوم لے کر بابری مسجد کو شہیدکرنے کی غرض سے اس کے گنبدوں اور میناروں کو شہید کرنے میں دل وجان سے مصروف رہا۔جس میں فسادات کے دوران سینکڑوں مسلمانوں کا لہوقیمتی لہو بہاکر اور مسلمانوں کی عبادت گاہ کو شہید کر کے بغلیں بجاتا پھر رہا تھا۔

اس سفاکی کے عمل کی ساری اسلامی دنیا نے چاہے وہ پاکستان ہو،بنگلہ دیش ہو، ایران ہو مشرق وسطیٰ کے ممالک ہوں یا متحدہ عرب امارات سب نے ہی اس مذموم حرکت کی دل کھول کر مذمت کی تھی۔ 31، اکتوبرتا 4 نومبر 1984میں ہزاروں کی تعداد میں سکھوں کا قتلِ عام گولڈن ٹیمپل میں ہندووں نے کیا جس کا کوئی ایک مجرم بھی آج تک پکڑا نہیں گیا۔اکتوبر 1989 میں بہار میں ہندو مسلم فسادات برپا کر کے سینکڑوں مسلمانون کو پیوند زمین بنا دیا گیا۔دسمبر 1992 سے جنوری 1993 کے دوران ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں ممبئی میں قریباََ 500 مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔فروری 2002میں گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو ہندو دریندوں نے لوگوں کے مسلمان ہونے کے گناہ پر بے دردی سے شہید کر دیا ۔اس قتلِ عام میں نریندر مودی کی جماعت بی جے پی،ماروڈا پارٹی اور ایم ایل اے شامل تھیں۔اس کے بعد 26 نومبر 2008 میں ہندو دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر ممبئی میں ہندو مسلم فساد کو ہوا د ی جس کے نتیجے میں 300 سے زیادی دہ مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔15 ،اگست 1947سے آج یکم اکتوبر 2015 تک قریباََ ایک سو کے قریب ہندو مسلم فسادات میں بے شمار مسلم لقمہ اجل بنا دیئے گئے اور کوئی ان مسلمانوں کے قاتل ہندو دہشت گردو کو سزا دلانے والا ہندوستان میں پیدا نہیں ہوا ہے۔اس نام نہاد سیکولر ملک میں خوںِ،مسلمان کی ارزانی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔

1937میں جب پہلی بار ہندوستان میں کانگریسی حکومتیں بنیں تو کانگرس نے اقتدار کے نشے میں اپنی حکمرانی کے دوران پہلی مرتبہ گائے کے ذبحہ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے ولے کو سزا اور جرمانے کا سامنا کرنے کا حکم گانگرسی حکومتوں کے تحت جاری کر دیا گیا تھا۔وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ،ہندوستان کے 28کروڑ مسلمانوں کو بزور و جبر گائے کے ذبحہ کرنے پر پابندی کے ساتھ عمل کرایا جا رہا ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقعے پر بھی مسلمانوں اپنا دینی فریضہ سنتِ ابراہیمی گائے کی قربانی اس سیکولر ملک و معاشرے میں نہیں کر سکتے ہیں۔ہندوستان کا مکروہ چہرہ جو سیکو لرزم کے پردے میں چھپا ہے ۔ان کی مکروہ حرکتوں سے چھپائے نہیں چُھپ رہا ہے۔

ابھی ایک دن پہلے ہی ہندوستان کے انتہا پسندہندووں نے گائے کاگوشت کھانے کے صرف شُبہے میں 50 سالہ محمد اخلاق اتر پر دیش میں علاقہ نوئیڈا سے متصل دادری کے علاقے میںان کا مکان ہے۔جس میںدہشت گر د ہندووں کے سو سے زیادہ درنوں نے جتھے کی شکل میں گھس کر محمد اخلاق کوباہر گھسیٹا اور پتھروں،اینٹوں،گھونسوں اور لاتوں سے مار مار کراس بے گناہ معصو م کو شہید کر دیا۔اس مظلوم کو قتل کرنے کے لئے باقاعدہ مند سے اعلان کیا گیا تھااور چند ہی منٹوں میں ایک ہجوم نے محمد اشفاق کی تکہ بوٹی کر کے رکھ دی۔اس واقعے کے دوران مقتول کے بیٹے جو انڈین ائیر فورس کاملازم ہے کوبھی ان درندوں نے لہو لہان کر کے شدید زخمی کر دیا۔حد تو یہ ہے کہ پولس نے فرج میں رکھا ہوابکرے کا گوشت بھی نکال لیا اور اسے تحقیق کرنے کی غرض سیاپنے ساتھ لے گئی کہ کہیں یہ بھی گئو ماتا کا گوشت تو نہیں ہے۔

یہ ہے ہندووں اور سیکولر ہندوستان کا مسخ شدہ بھیانک چہرہ…. نریندر مودی اوران کی جماعت بی جے پی ہندوستان میں ہندو توایعنی ہندوازم کے احیاء کیلئے دن رات ایک کئے ہوے ہیں۔راشٹریہ سیوک سنگھ اور بی جے پی مل کر غیر ہندووں کو ہندوستان سے نکالنے کی کوششوں میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ان کا کہنا یہ ہے کہ ہندوستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو یا تو ہندو بننا ہوگا یا ہندوستان چھوڑنا ہوگا۔اگر انہوں نے یہ کام بخوشی نہیں کیا تو ہندو متعصب جماعتیں یہ کام خود کر دکھائیں گی۔ہر مسلمان کو بندے ماترم پرایمان رکھنا ہوگا اور گائے کے گوشت سے پرہیز کرنا ہوگا۔

سب سے عجیب بات یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر جس پر ہندوستان نے گذشتہ 68 سالوں سے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اورجہاں مسلمانوں کی آبادی 70% سے زیادہ ہے۔وہاں پر بھی ہندو بنئے نے ذبیحہ گائے پر قانوناََ پابندی لگا دی ہے۔یہ ہندوستا ن کا کونسا سیکولرزم ہے؟جس میں لوگوں کو مذہبی آزادی سے بھی محروم کیا ہوا ہے۔بی جے پی ہو یا کانگرس ہندوستان کی ہر جماعت ہندو تعصبات سے مخمور دکھائی دیتی ہے۔

دنیا کو دھوکا دینے کے لئے ہندوستان کا ہندو سیکولرزم کا نعرہ بحالتِ مجبوری بلند کرتا ہے ،کہ ان کا مسخ شدہ متعصب چہرہ دنیا نہ دیکھ سکے۔ہندو جاتی اپنے ملک کے مسلمانوں کو قیامِ پا کستان کی سزاگذشتہ 68 برسوں سے دیتی چلی آرہی ہے۔دنیا کے ممالک اپنے اپنے مفادات کی خاطر خاموش اور بے حِس دکھائی دیتے ہیں۔اقوامِ متحدہ ہر سیشن میں دکھاوے کی ملاقاتیں کرنے کے بعد دنیا کے مظالم سے آنکھیں بند کر کے گہری نیند سورہی ہوتی ہے۔مودی کے ہندوستان کامکروہ اور ان کے سیکولرزم کا مسخ شدہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی آج جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

Shabbir Khurshid
Shabbir Khurshid

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
shabbir23hurshid@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post جنرل اسمبلی میں پاکستان کی گونج
Next Post چیف ایگزیکٹو آفیسر بالسل ہیتھ فورم عبداللہ رحمن کی برطانوی سیکرٹری داخلہ ٹریسا مئے سے خصوصی ملاقات
Abdullah Rehman Meeting

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.