yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

انسانیت کی معراج

Yes 2 Webmaster September 23, 2015 1 min read
Hajj
Share this:
Hajj
Hajj

تحریر : امتیاز علی شاکر
حج اسلام کا ایک اہم رکن ہے۔ ہر صاحب حیثیت پر زندگی میں ایک حج مرتبہ فرض ہے۔ حج سب سے افضل درجہ عبادت ہے اور اس میں تمام عبادتیں تسلسل کے ساتھ شامل ہو جاتی ہیں۔ سفرحج انسان صرف اللہ کی رضاوخوشنودی حاصل کرنے کے لیے کرتاہے۔ کیفیت و وجدان کی ایسی منزل ہے جس کی ہر ساعت انسان کوروحانی لذت سے ہمکنارکرتی ہے۔ بے مقصد زندگی سے بامقصد زندگی کی طرف،روحانی لذتوں سے سرشار ہو کر گناہوں سے مغفرت اورنجاستوں،غفلتوں اور بُری عادات سے نجات پا کر ایک نئی زندگی طرف ایک ہجرت ہے۔ انسان کو دنیا میںاللہ تعالیٰ نے اپنا خلیفہ مقرر کیا ہے اور یہ خلیفہ کی اپنے آقا کے دربار میں حاضری ہے۔ جب انسان احرام باندھتاہے تو اس بات کا اعلان کردیتاہے کہ اب وہ امیر ، وزیر ، بادشاہ ، تاجر ، عالم ، صاحب جاہ و حشمت ، جلالالملک ، عالی جناب ، ذی وقار ، حضرت العلام ، صاحب کشف و کرامات ، پیر طریقت غرضیکہ وہ کچھ بھی نہیں رہا بس اللہ تعالیٰ کے دیگر بندوں کی طرح ایک بندہ اور آدم و حوا کی اولاد ہے۔
بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے
تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے

9 ذوالحج تھی’ میدان عرفات نفوس قدسیہ سے بھرا پڑا تھا۔ محسن انسانیت ۖنے عظمت و احترام انسانیت کا وہ پیغام دیا کہ نہ تو روم و ایران کی سلطنتوں میں اس کا تصور تھا اور نہ ہی مصر و یونان کی تہذیبوں میں اس کا کوئی وجود تھا۔ سرکاردوعالمۖ نے ہر سسکتے اور پسے طبقے کو وہ عروج بخشا کہ انسانیت ہمیشہ اس عظمت و احترام پر نازاں ہے۔انسانیت کواللہ تعالیٰ کے بارگاہ سے حاصل کردہ ایسا ضابطہ حیات تحفے میں دیاجس کی ماضی تو کیا مستقبل میں کوئی مثال پیدانہ ہوسکے گی۔ ابتدائے آفرینش سے لیکر انتہائے کائنات تک میگنا کارٹا’ اور جنیوا کنونشن سمیت کوئی دستور اور ضابطہ اس کا مقابلہ نہیں کر پائے گا۔حضرت محمد ۖاپنی اونٹنی (قصوی) پر سوار تھے۔ سنن ابی دائود کی کتاب الحج کے باب صفتہ حجتہ النبیۖ میں ہے۔

آپۖ نے اعلان فرمایا زمانہ جاہلیت کے تمام دستور میرے پائوں تلے ہیں۔ آپۖ نے امتیازات’تفاخر’ تصنع اور تکبر کا خاتمہ کرکے انسانیت کی ناہموار سطح کو برابر کر دیا۔ تاریخ یعقوبی میں ہے آپۖ نے فرمایا لوگو! تم سب آدم کی اولاد ہو۔ اللہ پاک نے ہمارے باپ آدم کو مٹی سے پیدا فرمایا۔ پس جان لو کہ یہ حقیقت ہے کسی عربی کو عجمی’ گورے کو کالے’ سرخ کو سفید پر کوئی فضیلت نہیں۔ اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام اور معاشی’ سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کیلئے رسم و رواج کے استیصال کا آغاز اپنے گھر سے کیا۔صحیح مسلم اور سنن ابی دائود کی روایت میں ہے نبی کریمۖ نے اپنے چچا زاد ربیع بن حارث کا خون معاف کرنے کا اعلان فرمایا۔

معاشی ناہمواری کے خاتمے کیلئے سود کو باطل قرار دیا اور آغاز اپنے چچا حضرت عباسسے کیا۔متمدن اور مہذب سلطنتوں اور معاشروں میں بھی عزت و عظمت کیلئے ترس کر رہ جانے والی صنف نازک کو وہ احترام اور مرتبہ عطا کیا کہ حوا کی بیٹی اس پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ سنن ابی دائود میں ہے نبی کریمۖ نے فرمایا لوگو! عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈر و۔ تاریخ طبری اور سیرت ابن ہشام میں ہے آقا علیہ السلام نے فرمایا تمہارا عورتوں پر اور عورتوں کا تم پر حق ہے اور تم میںسے بہتر وہ ہے اپنی بیویوں سے اچھاسلوک کرے اور میں(آپۖ)اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتاہوں۔احترام انسانیت اور عزت و عظمت بنی نوع انسان کیلئے نبی پیارے آقاۖ کی طرف سے نوازا گیا اعزاز بھی ہمیشہ اولاد آدم کے سرپر سنہرے تاج کی مانند سجا رہے گا۔ شافی محشرۖ نے حاضرین کو مخاطب کیا کہ یہ کونسا شہر’ کونسا دن اور کونسا مہینہ ہے۔

میدان عرفات پر سکوت طاری تھا۔ پھر آپۖنے استفہامیہ انداز میں خود ہی فرمایا کہ کیا یہ مکہ نہیں’ کیا یہ ذوالحج نہیں؟ اور کیا آج یوم الحج نہیں تو صحابہ کرام یک زبان پکار اٹھے کیوں نہیں یا رسول اللہ ۖ یہ مکہ ہی ہے۔ ذوالحج کا ہی مہینہ ہے اور یوم الحج ہے۔ کائنات میں احترام انسانیت کی معراج نے فرمایا کہ تمہاری جان’ تمہارا مال اور تمہاری عزت ایک دوسرے کیلئے اسی طرح قابل احترام ہے جس طرح بیت اللہ مکہ’ ذوالحج اور یوم الحج محترم ہیں۔ صحیح مسلم اور سنن ابی دائود کی روایات میں ہے کہ محسن کائنات نے اپنے مخاطبین سے استفسار کیا کہ اللہ تم سے میرے بارے میں پوچھے گا تو کیا جواب دو گے تو جماعت صحابہ پکار اٹھی کہ آپۖ نے اللہ کا پیغام کماحقہ پہنچا دیا تو خاتم المرسلین نے انگلی آسمان کی طرف اٹھائی اور کائنات کے واحد مالک و مختار ،خالق ومالک اور حاکم سے مخاطب ہوئے کہ اے اللہ تو گواہ رہنا۔

انسانیت کیلئے اس سے بڑا پیغام مسرت و انبساط کیا ہو سکتا ہے کہ دشمن بھائی بھائی بن گئے۔ غلام کو آقا کے برابر حقوق حاصل ہوگئے۔ حسب نسب کی فضیلت اور جاہلیت کی بڑائی پر تقویٰ اور قانون مساوات غالب آگیا۔ انسانی جان’ عزت اور مال کے احترام اور سود خوری کے خاتمے سے معاشی ناہمواری ختم ہوگی۔آج بھی خطبہ حجتہ الوداع کو بنیادی انسانی حقوق کے چارٹر کے طورپر نافذ کر دیا جائے تو اسلامی فلاحی ریاست تشکیل پا سکتی ہے۔ اس کیلئے ہر شخص کو کردار ادا کردار ہوگا

Imtiaz Ali Shakir
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر
imtiazali470@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Ghilaf e Kaaba
Previous Post مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
Next Post گوادر: بس اور ٹریلر میں تصادم 7 افراد جاں بحق، 24 زخمی
Gwadar

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.