yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بکرا منڈی

Yes 2 Webmaster September 22, 2015 1 min read
Goat Market
Share this:
Goat Market
Goat Market

تحریر : نجیم شاہ
عیدالبقر کے قریب آتے ہی شہروں میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج جاتی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ منڈیاں بھی اب جدید رنگ میں رنگتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان منڈیوں میں مختلف اقسام کے جانور پھولوں اور ہاروں سے سجائے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ہر طرف گھنگھروئوں کی چھم چھم جبکہ اکثر جگہوں پر ان کی خوبصورتی کے مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے منڈی مویشیاں نہیں بلکہ جانوروں کا ”بازارِ حسن” لگ گیا ہے۔ پہلے صرف دیہاتوں سے لوگ اپنے جانوروں کو لاکر منڈی میں فروخت کرتے تھے مگر اب سرمایہ کاروں اور مارکیٹنگ کے لوگوں کی آمد سے اِن منڈیوں میں صحتمند مقابلوں کی فضاء قائم ہو گئی ہے۔ مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق اب جانور فروخت کرنے والے ساتھ خوبیاں بھی گنواتے ہیں۔ ذرا آپ بھی ملاحظہ کریں کہ بکرا منڈی میں بیوپاری حضرات گاہکوں کو متاثر کرنے کیلئے بکروں کی خوبیاں کیسے بیان کرتے ہیں۔

فیشنی بکرا
یہ لیڈیز فیشن سے متاثر فیشنی بکرا ہے۔ اس کو فیشن کرنے اور نت نئے انداز اپنانے کا چسکا ہے۔ ذرا اس کا سنگھار تو دیکھیں، ماشاء اللہ کتنا سندر لگ رہا ہے۔ مادھوری، ریما اور ایشوریا رائے سے اس کا کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ تو اس کے مقابلے میں پلاسٹک کی لگتی ہیں البتہ مِس ورلڈ بھی اگر اسے دیکھ لے تو یقیناً شرما جائے۔ اگر بیگم صاحبہ کو اپنے حسن پر بہت ناز ہے اور آپ کو ہر وقت بدصورت ہونے کا طعنہ ملتا ہے تو پھر اس فیشل ایبل بکرے کو خرید کر اپنے گھر لے جائیں۔ اس طرح نہ صرف بیگم صاحبہ جیلس ہوں گی بلکہ فرماں برداری کا اعلیٰ نمونہ بھی بن جائیں گی۔

شرارتی بکرا
یہ بکرا کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اس کی شرارتیں ہی ہیں جو دل میں اْتر جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس بکرے کی خوبیاں کیا بیان کریں جی !یہ خود ہی اپنی خوبیوں کا مجموعہ ہے۔ اسے خرید کر تو دیکھیں، آپ کو خود ہی پتہ چل جائے گا کہ میں جھوٹ نہیں بول رہا۔ اس کی معصوم شکل پر نہ جانا، اندر سے یہ بہت شرارتی ہے۔ ویسے صاحب جی!بْرا نہ منانا، شکل تو آپ کی بھی اس بکرے سے ملتی جلتی ہے۔ اگر دونوں کو ایک ساتھ باندھ دیا جائے تو فرق کرنا مشکل ہو جائے گا کہ ان میں سے بکرا کونسا ہے۔

انگریز بکرا
یہ صرف شکل سے ہی گورا نہیں بلکہ اندر سے بھی گورا مطلب انگریز ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انگریزی بولتا ہے۔ اگر اس سے پوچھا جائے کہ اپریل کے بعد کونسا مہینہ آتا ہے تو فر فر انگریزی میں جواب دیتا ہے۔۔۔ MAY۔۔۔ لیکن چونکہ یہ خاندانی ڈھیٹ ہے، اس لیے اس کی انگریزی سننے کیلئے زور سے اس کے کان مروڑنے پڑتے ہیں۔ آج کل کچھ پریشان سا ہے لیکن آپ کو بالکل بھی پریشان نہیں کرے گا۔

چائنا بکرا
پہلی بار انتہائی سستا بکرا بھی مارکیٹ میں آ چکا ہے اور جلد ہی ان کی بڑی کھیپ ہماری مارکیٹوں کا رخ کرنے والی ہے۔ اس کا ساتواں حصہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر بْک کرائیں یا پھر مکمل بکرا پوری فیملی کیلئے صرف پانچ سو روپے میں خرید سکتے ہیں۔ مگر خیال رہے کہ یہ چائنا کا بکرا ہے۔ اگر آپ کے گھر جا کر بھونکنا شروع ہو گیا یا پھر چھینکنے سے اس کی بتیسی باہر نکل آ ئی تو میں ہرگز ذمہ دار نہیں، کیونکہ چائنا کے مال کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔

جیکی چن بکرا
یہ مارشل آرٹ فلموں کے شہنشاہ جیکی چن کی طرح پھرتیلا بکرا ہے، اسی وجہ سے اس کا نام بھی ”جیکی چن” پڑ گیا ہے۔ اس بکرے کی لڑائی کی مہارت کے تو بڑے بڑے پہلوان بکرے بھی مداح ہیں۔ یہ مخالف کو منٹوں میں چِت کر دیتا ہے۔ اس کے دونوں بھائی بروسلی اور جیٹلی کل ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ قربان جائوں اس کی ادائوں پر ، مجھے لگتا ہے یہ ذبح ہونے کے دوران بھی کہیں پھرتی سے اْٹھ نہ کھڑا ہو۔

کتا بکرا
یہ نہ ہی بھونکتا ہے اور نہ ہی کتے کی نسل سے ہے بلکہ اس کے پیچھے ایک عجیب سی داستان ہے۔اصل میں پہلے اس بکرے کا مالک ایک نشئی تھا۔ ایک دن اْس نے اپنے دوستوں کی دعوت کا پروگرام بنایا اور اپنے ہی گھر سے رات کو بکرا چوری کرکے دعوت کر ڈالی۔ صبح جب گھر گیا تو بکرا گھر میں ہی موجود تھا۔ بیوی سے پوچھا یہ بکرا کہاں سے آیا؟ بیوی کہنے لگی !بکرے کو گولی مارو کسی نے رات کو ہمارا کتا چوری کر لیاہے۔ بس اْس دن سے اس کا نام ”کتا بکرا” پڑ گیا ہے۔

قیمتی بکرا
اس بکرے کی قیمت پچاس ہزار روپے ہے۔ آپ قیمت سن کر ضرور حیران ہوئے ہوں گے کہ آیا اس میں ایسی کیا خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ خوبیوں کو گولی ماریں جناب! اصل میں بات یہ ہے کہ کل تک اس کی قیمت صرف دس ہزار روپے تھی مگر شام سے یہ میرے ہاتھ میں پکڑے چالیس ہزار روپے نگل گیا ہے۔ یہ کمزور ہے مانتا ہوں، یقیناً آپ مجھے پاگل سمجھیں گے کہ کمزور بکرے کو قیمتی کیوں ظاہر کر رہا ہوں لیکن بھائی صاحب! پھر بھی قیمتی ہے کیوں کہ میری قیمت بھی تو اس نے دینی ہے۔

ڈھیٹ بکرا
یہ ہے نہایت ہی خوبصورت اور پیار کے قابل بکرا، جسے دیکھتے ہی اس پر پیار آ جاتا ہے مگر انتہائی درجے کا ڈھیٹ ہے۔ اب سمجھ نہیں آتی کہ اسے اس کی سادگی سمجھوں یا ڈھیٹ پن، کیوں کہ اگر اسے کوئی کہتا ہے کہ آ جائو میاں دھوپ میں کیوں کھڑے ہو تو یہ اور آگے بڑھ کر سورج کے نیچے کھڑا ہو جاتا ہے اور اگر اسے کہا جائے کہ بارش تیز ہے چھت کے نیچے آ جائو تو یہ چھت کے نیچے آنے کی بجائے آسمان کے نیچے کھڑا ہو جاتا ہے اور پھر چھینکیں اور بخار میں ساری رات گزار دیتا ہے۔

سیاسی بکرے
یہ ایسے سیاسی بکرے ہیں جو ہر بار قوم کو قربانی کا بکرا بنا کر خود بچ نکلتے ہیںلیکن اس بار ہم انہیں بھی بکرا منڈی تک پہنچا نے میں کامیاب ہو گئے ہیں، کیونکہ پوری قوم کی یہ آواز ہے کہ اب کی بار ان سیاسی بکروں کو ہی قربانی کا بکرا بننا چاہئے اور پھر ان تنومند بکروں کا گوشت پوری قوم میں منصفانہ تقسیم ہو۔ قصائی تیار ہیں، چھریاں تیز کی جا رہی ہیں لیکن خدا جانے ان بکروں کی قربانی قبول بھی ہوگی یا نہیں۔

عوامی بکرے
یہ ایسے معصوم عوامی بکرے ہیں جو ہمیشہ قربان ہوتے رہتے ہیں۔ روزانہ مذبحہ خانوں میں یہ بکرے چھری کے نیچے ہوتے ہیں ، جبکہ بسا اوقات حکمرانوں کے بھی کام آتے ہیں اور ان کا جب جی چاہتا ہے کسی ایک یا تمام بکروں کو قربان کرکے اپنا صدقہ اْتار لیتے ہیں۔اب تو وہ اپنی بولیوں میں بھی ان بکروں کو قربانی کیلئے تیار رہنے کا حکم صادر فرماتے رہتے ہیں اور یہ ہر وقت قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر : نجیم شاہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Emmy Awards
Previous Post لاس اینجلس : 67 ویں ایمی ایوارڈ کا میلہ ڈرامہ سیریز گیمز آف تھرونز نے جیت لیا
Next Post ملک میں اس سال اسکول فیسوں میں اضافہ نہیں ہو گا، وزیراعظم
Nawaz Sharif

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.