yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

یونس ون ڈے کھیلنے کا خیال دل سے نکال دیں، وسیم اکرم

Yes 1 Webmaster September 21, 2015 1 min read
Wasim Akram
Share this:
Wasim Akram
Wasim Akram

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا خیال دل سے نکال کر ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان نے گذشتہ دن دورئہ زمبابوے کیلیے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈز کا اعلان کیا اور اس میں یونس خان کو شامل نہیں کیا گیا ہے اگرچہ اس سے قبل میڈیا میں یونس کی واپسی کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم وسیم اکرم نے کہا ہے کہ یونس کیلیے بہتر یہی ہو گا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دیں اور ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کا خیال چھوڑ دیں۔

کرکٹ بورڈ، سلیکٹرز اور یونس خان کے درمیان واضح طور پر رابطے کا فقدان ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ بار بار ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سب سے بہتر تو یہ ہے کہ بورڈ اور سلیکٹرز یونس خان کے ساتھ بیٹھ کران سے اپنے مستقبل خصوصاً ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں۔

واضح رہے کہ اظہر علی، سرفراز احمد اور اسد شفیق کے فریضہ حج کی ادائیگی میں مصروف ہونے کی وجہ سے امکان تھا کہ یونس خان کو دوبارہ ایک روزہ ٹیم میں شامل کیا جائے لیکن سلیکٹرز نے دورے کیلیے نوجوان ٹیم پر انحصار کیا جس پر ایک بار پھر بحث شروع ہو چکی ہے۔

264 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے یونس خان کا اصرار ہے کہ وہ ابھی بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن 2013 سے اب تک نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کی پالیسی پر عمل پیرا سلیکٹرز یونس کومختصر طرز کی کرکٹ میں موقع دینے پر رضامند نظر نہیں آتے۔

زمبابوے کے لیے ٹیم کے اعلان سے قبل یونس نے کہا تھا کہ اگر مجھے اس فارمیٹ کیلیے منتخب نہیں کیا جاتا تو یہ میرے ساتھ بہت زیادتی ہوگی، وسیم اکرم نے یونس خان کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیسٹ میچز پر توجہ دیں، کیونکہ انھیں سب سے زیادہ کامیابیاں اسی فارمیٹ سے ملی ہیں۔

طویل فارمیٹ کے میچز میں قومی ٹیم کو ابھی ان کی ضرورت ہے اور وہ ٹیسٹ میں مستقل مزاجی سے کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں لیکن میرے خیال میں یونس کے تجربے کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز کو چاہیے کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں یونس کے مستقبل پر ان سے دوٹوک بات کریں۔

ایک اور سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ یونس خان کی ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش پر بلاوجہ تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے، سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ سلیکٹرزاس طرح کے بیانات دیکران کی مدد نہیں کرسکتے کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کیلیے یونس پر دروازے کھلے ہیں یا ان کا اسی وقت ہی انتخاب کیا جائے گا جب ہمیں یقین ہو گا کہ ان کی ابتدائی 11 کھلاڑیوں میں جگہ بنتی ہے، اس طرح کے بیانات انھیں الجھا رہے ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sania Saeed
Previous Post بھارت ہی نہیں دنیا بھر کے ساتھ مشترکہ فلمسازی ہونی چاہیے، ثانیہ سعید
Next Post قومی قیادت کا اجلاس؛ سانحہ بڈھ بیر کا معاملہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کا اصولی فیصلہ
National Leadership Meeting

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.