yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

میری ننھی پری اور غزہ کے یتیم

Yes 1 Webmaster September 21, 2015 1 min read
Gaza Orphaned Children
Share this:
Falah e Insaniyat Foundation
Falah e Insaniyat Foundation

وہ ایک سہانی شام تھی جب ڈاکٹر نے آکر بتایا کہ اللہ نے مجھے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے میں سجدہ شکر بجا لایا کیونکہ یقیناً بیٹے اگر نعمت ہیں تو بیٹیاں رحمت ہیں، اور اللہ کی یہ رحمت ہمارے لئے اس لحاظ سے بھی انوکھی تھی کہ اس مالک نے اپنی یہ رحمت 23 سال بعد ہمارے خاندان کے نصیب میں کی تھی آج سے 23 سال قبل اللہ نے ہم 5بھائیوں کو اکلوتی بہنا سے نوازا تھا اس لحاظ سے بھی ساری فیملی مسرور اور اللہ رب العالمین کی مشکور تھی میرا دو سالہ بیٹا عبداللہ فہیم تو خوشی سے جھوم جھوم جا رہا تھا وہ بار بار اشارہ کرتا اور اپنے معصوم جذبات ہم سب کو زبردستی سمجھانے کی کوشش کرتا، بار بار گڑیا کو اٹھاتا اور اس کو آواز دے کر اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا، اس عید قربان کے نزدیک اللہ کی اس خصوصی رحمت کو ہم سب نے اپنے لئے انعام جانا اور شکرانے کے طور پر ساتویں دن عقیقہ کا اہتمام کیا۔

ننکانہ میں ہمارے ایک دیرینہ دوست حافظ انوار رہتے ہیں جو کہ کافی ہنس مکھ اور بہت حد تک مزاحیہ واقع ہوئے ہیں دو بار ایم فل کرنے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن جیسا کہ میرے سمیت آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں تعلیم ایک کاروبار بن چکی ہے اور جگہ جگہ ڈیڑھ اینٹ کی یونیورسٹیاں بن چکی ہیں جن کی کوئی رجسٹریشن کوئی بیک گروانڈ کوئی بنیاد نہیں ہوتی اور طلبہ کو پھانس کر ان سے فیس بٹور کر فصلی بٹیروں کی مانند عین امتحانات کے دنوں میں گدھے کی سینگوں کی مانند غائب ہوجاتی ہیں پس ہمارے یہ مخلص دوست بھی انہی کھمبی نما یونیورسٹیوں کے دھوکے کا شکار ہوئے اور اب جی سی فیصل آباد سے ایم فل کر رہے ہیں اللہ ان کو کومیاب فرمائے چونکہ وہ خالص دیہاتی ماحول کے رہنے والے ہیں تو میں نے ان کے ذمہ گاوں کے ماحول میں پلا بڑھا بکرا ڈھونڈنے کا کام لگایا تاکہ عقیقہ کے دن قربان کیا جا سکے۔

جو انہوں نے تلاش کردیا میں نے چھوٹے بھائی کو بکرا لینے بھیجا اور اسی دوست کا فون آیا کہ لو بھائی ایم فل پاس بکرا ، اب میری جو ہنسی چھوٹی تو رکنے میں نہ آئے، میں نے پوچھا ایم فل پاس بکرا، کہنے لگا لات مارو اس بات کو مٹی پاو مٹی پاو تم بس بکرے کی ایم فل کی ڈگری سنبھال کے رکھنا ، تب کہیں جا کر میں اس طنز کو بھانپ پایا اس تکلیف کو محسوس کرپایا جو اس فقرے میں موجود تھی، اب میرے جیسا حساس دل کا بندہ اس تکلیف کو محسوس کئے بناء نہ رہ سکا بے اختیار دل سے دعا نکلی الہٰی اس بار یہ ایم فل کر ہی لے اسی اثناء میں میرے وٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جو ایک فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن نے بنائی تھی کیپشن میں لکھا تھاعید فطر کے موقع پر غزہ کے یتیم بچوں کو فلاح انسانیت فاونڈیشن نے من پسند شاپنگ کروائی، اور ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ فاونڈیشن کے کارکنان نے غزہ کے یتیم بچوں کو شاپنگ بھی کروائی اور غزہ کے ایک پارک میں ان سب کے عید اور کھانے اور خوشیاں بانٹنے کا اہتمام کیا۔

میرے ذہن میں اسرائیل کی بمباری کے مناظر گھومنے لگے اور وہ 2100بچے بھی جو اس بمباری سے شہید ہوگئے تھے، اور شام کے وہ تین لاکھ اسی ہزار بچے بھی میرے ذہن میں آئے جن کو بشار الاسد کی فوجوں نے بمباری کرکے شہید کر دیا تھا اور برما کے وہ معصوم بھی جن کو آگ پر ان لوگوں نے بھونا جن کے مذہب میں چیونٹی تک کو مارنا گناہ ہے۔ میں حیران ہوتا چلا گیا تو پھر میں نے فلاح انسانیت فاونڈیشن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کا سوچا تو معلوم ہوا کہ اس بار ہی نہیں گذشتہ سال بھی غزہ اور شام کے یتیم بچوں اور مظلوم و مقہور مسلمانوں برما اور کشمیر کے مظلوموں کے لئے 17کروڑ روپے مالیت کے جانور قربان کئے تھے تاکہ ان مظلوم مسلمانوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے۔

اور اس بار بھی اب تک صرف غزہ میں لاکھوں روپے کے قربانی کے جانور خریدے جا چکے ہیں اور مزید کی خریداری جاری ہے ۔تاکہ غزہ کے یتیم بچوں اور اسرائیل کی بربریت کے شکار مسلمانوں میں قربانیاں کی جا سکیں۔میں نے ویڈیو میں موجودغزہ کے معصوم سے چہروں کو مسکراتا ہوا دیکھاتو میری بیٹی کا چہرہ میری آنکھوں کے سامنے آگیا اس ننھی سی پری کے سر پر اس کے باپ اور دادا اور باقیوں کا سایہ ابھی قائم ہے اللہ تا دیر دائم رکھے، غزہ اور شام کے یتیموں کو دیکھتا تو دل خون کے آنسو روتا اور دل سے فلاح انسانیت فاونڈیشن کے لئے دعا نکلتی ، کہ جنہوں نے ان معصوموں کو خوشی دی اور شام کے یتیم وہ نہیں ہیں کہ جن کے والد نہیں رہے بلکہ وہاں یتیم کی اصطلاح اس بچے کے لئے استعمال ہوتی ہے جس کا نہ باپ رہے نہ ماں زندہ ہو تو اس سے آپ خود ہی ان کی مشکلات کا اندازہ کیجئے۔

مزید تفصیلات معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ فلاح انسانیت فاونڈیشن شام میں 4خیمہ بستیوں کو ماہانہ کی بنیاد پرراشن اور ضروریات زندگی فراہم کر رہی ہے۔3یتیم خانے اور ایک ہسپتال چلا رہی ہے اور بے گھروں کو خیمہ بستی بنا کر دے رہی ہے۔غزہ میں 300یتیم بچوں کا خرچہ برداشت کرکے ان کو خوشیاں بہم پہنچا رہی ہے گذشتہ سال اور امسال ان جنگ زدہ علاقوں میں سحری و افطاری کا اہتمام کرتی آئی ہے اور یہ فاونڈیشن کی روایات میں سے ہے۔انڈونیشین صوبے آچے میں برما سے آئے مہاجر مسلمانوں کے لئے 100شیلٹرز اور کئی مساجد تعمیر کر کے دی ہیں۔

انٹرنیٹ پر موجود اس عید فطر کی ویڈیو نکالیں تو آپ دیکھیں گے کہ فاونڈیشن کے ذمہ دار شاہد صاحب نے جب ان برمی مسلمانوں کو عید کی نماز پڑھائی اور بعد میں نقد رقوم تقسیم کیں تو وہ مظلوم جو لٹے پٹے تھے وہ شاہد صاحب کے گلے لگ لگ کر روتے رہے اور پاکستان کا شکریہ ادا کرتے رہے۔ یقیناًپاکستان میں ابھی کچھ اہل درد موجود ہیں جن کے تعاون سے یہ سب فلاحی کام تیز رفتاری سے چل رہے ہیں تو میں نے سوچا کہ اس بار ایک قربانی گھر میں کرو اور ایک غزہ اور شام کے یتیم بچوں کے لئے تو کیا آپ بھی یہ سوچ اور جذبہ رکھتے ہیں تو آئیے میری طرح فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ہمرکاب ہو جائیے۔

Gaza Orphaned Children
Gaza Orphaned Children

فاونڈیشن اس بار حسبِ سابق کشمیر ، برمی مسلمانوں ، غزہ اور شام کے مظلوموں کے ساتھ ساتھ صومالیہ سوڈان اور نیپالی مسلمانوں کے لئے بھی قربانی کے جانور ذبح کرے گی جن کے اخراجات کے بارے میں آپ ان کی ویب سائیٹ fifpakistan.comپر جاکر معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا براہ راست ان کے مرکزی دفتر اس نمبر پر کال کر سکتے ہیں 3-0427230550 پھر ہم نے عقیقہ کا جانور گھر لا کر ذبح کیا اور جانور کی کھال تعاون کے طور پر فلاح انسانیت فاونڈیشن کے مقامی دفتر بھیج د ی تو آئیے آپ بھی اس عید قربان پر جانور، ان کی قیمت، اور ان کی کھال کے ساتھ فاونڈیشن کے ساتھ تعاون کیجئے تاکہ وہ اپنی ریلیف سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھ سکے۔

تحریر: محمد فہیم شاکر
faheemshakir83@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Peon Recruitment
Previous Post عالمی سطح پر شبیہ سدھارنے کی فکر
Next Post سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل
Richie Richardson

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.