yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تم پہ قربان ہے اپنی جاں

Yes 1 Webmaster September 20, 2015September 20, 2015 1 min read
Pak Army Shaheeds
Share this:
Taliban
Taliban

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
بداصل وبداعمال ،بدعہد و بدکار ،بدباطن و بداطوار طالبان نامی دہشت گرد مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں۔ لازمۂ انسانیت سے تہی یہ نابکار وناہنجار ناستک ہیں، پکّے ناستک کہ ادیانِ عالم میںسے کسی دین کے ساتھ بھی اِن کاکوئی تعلق نہیںکہ کوئی بھی دین وحشت وبربریت کی اجازت نہیں دیتا۔ لادین وحشیوں کا یہ بزدِل ٹولہ دینِ مبیں کی آڑمیں گاہے بگاہے اپنی یزیدیت کے ثبوت فراہم کرتارہتا ہے۔ کہنے کوتو یزیدبھی مسلمان ہی تھالیکن حقیقت یہ کہ
قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

میرادین تو بچوں ،بوڑھوں ،عورتوں اور ہتھیارنہ اٹھانے والوں کے لیے جائے اماں ہے لیکن یہ کیسے لوگ ہیں جن کا زور ہی معصوم اور بے گناہ لوگوں پہ چلتاہے۔ اِن بَدخُو و بَدنہاد وحشیوں کی دست بردسے کوئی مسجد محفوظ ہے نہ مکتب۔ پہلے جی ایچ کیو راولپنڈی کی پریڈلین مسجد میں بارگاہِ ایزدی میںجھکے نمازیوں پر حملہ آور ہوئے اور مسجد کے درودیوار کو معصوم شہیدوں کے پاکیزہ لہو سے رنگین کرگئے پھر آرمی پبلک سکول پشاورکے معصوم فرشتوں کو خونم خون کیا اور اب پشاور کے نواحی علاقے بَڈھ بیر کے متروک فضائی مستقر کی اقامتی کالونی پر چڑھائی کی اور نشانہ یہاںبھی ربّ ِ لَم یَزل کی بارگاہ میں سجدہ ریزنمازی۔

Pak Army Shaheeds
Pak Army Shaheeds

افواجِ پاکستان کے جذبۂ شوقِ شہادت سے لبریز جرّی جوانوں نے ہرجگہ اور ہر مقام پراِن وحشیوں کو واصلِ جہنم کیا۔ فضائی مستقر ( ایئربیس کیمپ) پر حملہ کرنے والے تمام ، 13 دہشت گرد جہنم کا ایندھن بنے لیکن 20 نہتے نمازیوں سمیت 29 افراد بھی شہادت کا جام پی کر بارگاہِ ایزدی میں سرخ رُوہوئے ۔ یہ شوقِ شہادت ہی تھاجونوجوان کیپٹن اسفندیار بخاری کو متروک فضائی مستقرتک کھینچ لایا۔ اُن کاتو کوئیک ریسپانس فورس سے براہِ راست کوئی تعلق ہی نہیںتھا لیکن جونہی اُنہوںنے دہشت گردوں کے حملے کے بارے میںسنا، اُن کے تَن بدن میںشوقِ شہادت انگڑائیاںلینے لگا۔ وہ اپنے آفیسرسے اجازت لے کرکوئیک ریسپانس فورس میںشامل ہوئے اور یوںیہ ثابت کرچلے کہ
جان دی ،دی ہوئی اُسی کی تھی
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔

عشقِ حقیقی سے لبریز اِن جری جوانوںکا تو مطلوب ومقصودہی شہادت ہوتاہے ۔اسی ایئربیس کے 3 ٹیکنیشنز اگرچاہتے تواپنی جان بچاسکتے تھے۔ ویسے بھی ایک ٹیکنیشن کاتو جنگ سے دورکا بھی واسطہ نہیں ہوتا لیکن یہ بھی نعرۂ تکبیربلند کرتے ہوئے نکلے اور دہشت گردوں پر ٹوٹ پڑے ،5 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا اور خود بھی رتبۂ شہادت سے سرفرازہوئے۔ باقی 8 وحشیو ںکو کوئیک ریسپانس فورس نے جہنم کاایندھن بنایا۔اِس سانحے کے فوری بعدچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اورایئرچیف مارشل سہیل امان پشاورپہنچ گئے، وزیرِاعظم میاںنواز شریف بھی اپنا”لواری ٹنل” کادورہ منسوخ کرکے پشاورپہنچے اورزخمیوںکی عیادت کے علاوہ شہداء کی نمازِجنازہ میںبھی شرکت کی۔

اعلیٰ ترین سیاسی وعسکری قیادت کایوں اکٹھے ہونابہرحال یہ توثابت کرگیاکہ جہاں قومی وقارکا سوال اُٹھے گا۔ وہاںپوری قوم ایک صفحے پرہو گی۔ اِس میںکوئی شک نہیںکہ دہشت گردوںکی کمرٹوٹ چکی اورروزانہ کی بنیادپر ہونے والے بم دھماکے اور دہشت گردحملے اب مہینوںمیں ہوتے ہیں۔ اِس لیے وثوق سے کہاجا سکتاہے کہ یہ بجھتے دیئے کی ”آخری لَو”ہے ، دیاجب بجھنے لگتاہے تواُس کی لَوایک دفعہ بھڑکتی ضرورہے ۔ہماری سیاسی وعسکری قیادت کواب صرف اِس ”بھڑکتی لَو” کاہی سدّ ِباب کرناہے۔ شنیدہے کہ سول اورملٹری قیادت اگلے تین دنوںمیں کسی بھی وقت سَڑجوڑ کراِس اَمرکا جائزہ لینے کے لیے بیٹھے گی کہ اِس ”بھڑکتی لَو” کاسدّ ِباب کیونکر ممکن ہے۔

Asim Salim Bajwa
Asim Salim Bajwa

آئی ایس پی آرکے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ حملہ آورنہ صرف افغانستان سے آئے تھے بلکہ حملے کی منصوبہ بندی بھی افغان سرزمین پرہی کی گئی اورافغانستان سے ہی اُنہیں ہدایات مِل رہی تھیں۔ اُنہوںنے یہ بھی فرمایاکہ دہشت گردی کی اِس واردات میںافغان حکومت یاریاست ملوث نہیں۔ ماناکہ افغان حکومت اِس دہشت گردی میں براہِ راست ملوث نہیںہوگی لیکن یہ تو اب کوئی رازنہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” پاکستان میںدہشت گردی کے واقعات میںملوث ہے اورافغانستان اِس کابیس کیمپ جہاںبھارت نے دہشت گردوںکی تربیت کے لیے اڈے قائم کررکھے ہیںاور اِن اڈوں کے عوض افغان حکمرانوںکو بھاری رقوم بھی عطاکی جاتی ہیں۔

حملہ آوروں کا نمازِ فجرکے وقت خانۂ خُدامیں گھُس کرنمازیوں کو بے دریغ شہیدکرنا ثابت کرتاہے کہ یہ دہشت گرد مسلمان ہو ہی نہیں سکتے۔ یہ یقیناََاسلام اورپاکستان دشمن قوتوںکے آلۂ کارتھے اور یہ تو سبھی جانتے ہیںکہ بھارت اورامریکہ کواقتصادی راہداری قبول ہے نہ پاکستان میںامن وامان ۔ایک طرف لائن آف کنٹرول پر چھیڑ چھاڑ اوردوسری طرف افغانستان کے راستے دہشت گردی کوبھارت نے اپناوطیرہ بنارکھا ہے۔

India
India

مقصدوہی جس کاہم اپنے کالموں میں کئی بار ذکر کرچکے کہ ایٹمی پاکستان کی اقتصادی مضبوطی بھارت کوکسی بھی صورت قبول نہیں کیونکہ اگرایسا ہوگیا تو خطے میں ایک تواُس کی چودھراہٹ پربراہِ راست ضرب پڑے گی جوبھارتی دہشت گردوںکے لیے یقیناََ ”ضربِ عضب”سے کم تَرنہیں ہوگی اور دوسرے انتہا پسندانہ ذہنیت کے حامل مخبوط الحواس بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا ”اکھنڈبھارت” کاخواب بھی ریزہ ریزہ ہوجائے گا۔

دوسری طرف امریکہ بہادرکو بھی پاک چائنا اقتصادی راہداری قبول نہیں کہ جہاںایک طرف اُس کے دِل میں”ایٹمی پاکستان” کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے تودوسری طرف یہ ”عالمی چودھری” نہیں چاہتا کہ چین جیسی کوئی طاقت اُس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کراُس کی ” چودھراہٹ ” کو چیلنج کرے ۔ وہ تو گوادر کی بندرگاہ پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے بہانہ بنا کر افغانستان پر حملہ آورہوا تھامگر ہوایہ کہ اُس نے افغان جنگ میں اپنی معیشت کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا لیکن پھربھی گوادرکی بندرگاہ ہاتھ آئی نہ ”گریٹر بلوچستان ” کاخ واب پوراہوا۔ اقتصادی راہداری پراُس کی تلملاہٹ کااصل سبب یہ ہے کہ نہ صرف اقتصادی طورپر مضبوط چین مزید مضبوط ہوجائے گا بلکہ پاکستانی معیشت بھی مضبوط بنیادوںپر استوار ہوجائے گی جو امریکہ اوربھارت دونوں کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں ہوگا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Rights for Women
Previous Post خوش آمدید ۔حصہ دوم۔
Next Post پشاور :سکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 68 افراد زیرحراست
Accused Arrested

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.