yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عمران خان حکومت پر تنقید تو کرتے ہیں مگر خود کوئی کام نہیں کرتے، احسن اقبال

Yes 1 Webmaster September 19, 2015 1 min read
Ahsan Iqbal
Share this:
Ahsan Iqbal
Ahsan Iqbal

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت پر تنقید توکرتے ہیں مگر خود کوئی کام نہیں کرتے اور ان کا طرزِ عمل ایسا ہے کہ نہ کھیلوں گا، نہ کھیلنے دوں گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جو دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابی کی واضح دلیل ہے۔ چند برس قبل ریاست دہشت گردوں کے محاصرے میں تھی اب دہشت گرد ریاست کے محاصرے میں ہیں ،یہ شکست خوردہ عناصر ہیں جن کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔

کراچی میں امن و امان کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہوچکی ہے، 2015 میں 2013 والا بلوچستان نہیں ہے، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہمیں اتفاق ، اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہے اور اس اتفاق و اتحاد کو آگے بڑھانا ہے اس کے ذریعے ہی دہشت گردی کی جنگ کو جیت سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے توانائی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور منصوبہ 2007 میں میں شروع ہوا، مسلم لیگ (ن) اس بیمار یونٹ کو دفن کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو یہ لوگ ثالثی عدالت میں چلے جاتے جس سے حکومت کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا اور حکومتی ساکھ کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے، انہی وجوہات کی بناءپر ہماری حکومت نے اس منصوبے کو شروع کیا، اب اس کا انتظامی مسئلہ ہے کہ اس کو چلانا کیسے ہے جو جلد حل ہوجائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی منصوبے کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، اسی لئے نندی پور منصوبہ پر بھی وزیراعظم انکوائری کا حکم دے چکے ہیں ،نندی پور منصوبے پر شوروغل ہماری کامیابیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، حاسد شور اس لئے مچا رہے ہیں کہ حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018 کے انتخابات میں بھی کامیاب نہ ہوجائے۔

عمران خان حکومت پر تنقید توکرتے ہیں مگر خود کوئی کام نہیں کرتے، انہیں اب میچور ہو جانا چاہئے کیونکہ عوام ان کی منفی باتوں کو پسند نہیں کرتے ، انہیں اگر ہمارا مقابلہ کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں منصوبے بنائیں اور کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ کریں، وہ اپنی منفی سیاست کے ذریعے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sheikh Rashid
Previous Post اماراتی وزیراعظم کے بیٹے شیخ راشد 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
Next Post نیکی کے کاموں میں سبقت لے جاؤ
Goodness

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.