yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

فرض اور نفل

Yes 2 Webmaster September 9, 2015 1 min read
Namaz
Share this:
Namaz
Namaz

تحریر : عارف کسانہ
کسی بھی لکھنے والے کے لیے قارئین کی طرف سے ستائش اور پذیرائی نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث ہوتی ہے بلکہ وہ مزید توانائی اور جذبہ محرکہ کا باعث ہوتی ہے جس سے نہ صرف لکھنے میں تسلسل رہتا ہے بلکہ مزید بہتری آتی ہے۔ اور اگر یہی ستائش علم و ادب کی دنیا کے کسی معروف نام کی طرف سے ہو تو پھر اس کی اہمیت اور بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔میرے لیے یہ امر باعث مسرت و اطمینان ہے کہ بہت سے معروف کالم نگاروں اور اہل علم نے ہمیشہ میری حوصلہ افرائی کی جس کی وجہ سے لکھنے کا یہ سلسلہ اپنی تمام تر پیشہ وارانہ اور دیگر مصروفیات کے باوجود جاری ہے۔ انہی میں سے ایک نام پروفیسر محمد شریف بقا کا ہے ۔ ان کے علمی و تحقیقی کام کی بدولت کون ہے جو انہیں نہیں جانتا۔ قرآنی تعلیمات ،تحریک پاکستان، فکر اقبال،حیات قائد اعظم اور دوسرے بہت سے موضوعات پر اُن کی ساٹھ سے زائد کتابیں نہ صرف چھپ چکی ہیں بلکہ انہیں مقبولیت عام حاصل ہے۔

ان کی کئی کتب اور اخبارات میں کالم پڑھنے کے بعد میری خواہش تھی کہ اُن سے رابطہ ہوسکے تاکہ اُن کے علم سے مزید استفادہ کیا جاسکے کہ اچانک ایک دن ان کا فون آگیا جو میرے لیے باعث حیرت اورخوشی تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ اخبارا ت میں میرے کالم پڑھنے کے بعد انہوں نے خود ہی اخبار کے دفترسے میرا ٹیلی فون نمبر لیا او ر اب بات کررہے ہیں۔یہ میرے لیے بہت بڑی ستائش اور ایک اعزاز سے کم نہیں تھا۔ پروفیسر محمد شریف بقاایک ہمہ جہت شخصیت اور اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔ وہ بلا شبہ نابغہ عصر ہیں۔ ایسا شاذو نادر ہی ہوتا ہے کہ ایک ہی شخص میں بہت سی صلاحتیں اور خوبیاں یکجا ہوں۔ وہ ایک ہی وقت میں محقق، قرآنِ حکیم کے عالم، تاریخ دان، شاعر، بچوں کے مصنف، بلند پایہ صحافی،عالمِ دین، ماہرِ اقبالیات، تحریکِ پاکستان کے مستند مورخ ، کالم نگار،مقرر، دانشور اور ادیب ہیں ۔ علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آبادمیں ایک طالب علم اُن کی شخصیت اور کام کے بارے میں پی ایچ ڈی کررہا ہے اوراس نے اپنا تحقیقی مقالہ جمع کرادیا ہے۔

یہ میرے لیے بہت بڑی سعادت ہے کہ میں اُن کے لیے کچھ الفاظ ضبطِ تحریر میں لا رہا ہوں۔ متذکرہ بالا تمام خوبیوں ایک طرف سب سے بڑھ کر کہ وہ بہت ہی انسان دوست ، مہمان نواز، ملنسار اور درویش انسان ہیں۔ بہت سے معروف لوگوں کو جب قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے تو اکثر اوقات اُن کی نجی زندگی میں اُن افکار کی کہیں جھلک نہیں ہوتی جسے تو عام زندگی میں زبان پر لاتے ہیں لیکن شریف بقا اس سے مبرا ہیں۔ اُن سے ملنے کے بعد اُن کی شخصیت میں وہی کرادر نظر آیا جس کے وہ نقیب ہیں۔ جب بھی مجھے لندن جانا ہوتا ہے ، محترم بقا صاحب سے ملاقات لازم ہوتی ہے۔ اور وہ بھی اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود وہ بہت خوش دلی سے نہ صرف ملتے ہیں بلکہ سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں باہر تک چھوڑنے آتے ہیں ۔ منکسر المزاجی اور خوش گفاری اُن کی خوبیاں ہیں۔ اُن کی محفل میں کسی کوبوریت نہیں ہوتی اور ہر عمر اور ہر ذہنی سطح کے لوگوں کے ساتھ وہ دوستانہ ماحول میں گفتگو کرتے ہیں۔

آپ علامہ اقبال کے سچے شیدائی اور پیامبر ِاقبال ہیں۔ برطانیہ اور یورپ میں فکر اقبال کو روشناس کرانے کے لئے انہوں بہت اہم کردار ادا کیاہے ۔ مجلس اقبال لندن ان کی سربراہی میں علامہ کے پیغام کو عام کررہی ہے۔ برطانیہ میں پروان چڑھنے والی ہماری نئی نسل چونکہ اردو سے دور ہوتی جارہی ہے اس لئے انہوں نے کلام اقبال اور فکر اقبال کو انگریزی زبان میں بہت سی کتابوں کی صورت میں لکھ دیا ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی پیغام اقبال سمجھنے میں دشواری نہ ہو۔ علامہ اقبال کے پیغام اور فکرِ اقبال کو سمجھنے کے لیے اُن کی تصانیف بہت ہی اہم ہیں۔ کلامِ اقبال اور خطبات اقبال کو موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دے کر انہوں نے اقبال فہمی کو اور بھی آسان بنا دیا ہے۔ خطباتِ اقبال پر بہت سی کتب موجود ہیں مگر آپ نے علامہ کے خطبات کو جس سہل اور دلنشین انداز میں اور قارئین کی سہولت کے لیے مضامین کے اعتبار سے ترتیب دیا ہے وہ سب سے منفرد ہے۔

تحریکِ پاکستان اور قائدِ اعظم کی زندگی پر بہت تحقیقی کام کرکے ایک عظیم سرمایہ مہیا کردیا ہے۔ جن لوگوں کو شائد سیکولرازم کے معنی بھی معلوم نہیں وہ بھی قائدِ اعظم کو سیکولر قرار دینے پر تُلے ہوئے ہیں مگر آپ نے اپنی کتاب قائدِ اعظم کے اسلامی افکار لکھ کر ایک طرف اُن سب کے منہ ہمیشہ کے لیے بند کردیئے اور دوسری جانب نئی نسل کو اصل صورتِ حال سے روشناس کرایا ہے۔ مصورِ پاکستان اور بانی پاکستان کے ساتھ ساتھ آپ نے نقاشِ پاکستان چوہدری رحمت علی کی قیامِ پاکستان کے لیے جدوجہد اور خدمات کے کئی گمشدہ گوشے بھی ہمارے سامنے پیش کیے ہیں۔ یہ چوہدری رحمت علی کی پاکستان موومنٹ ہی تھی جس نے اسلامیان ہند کی منزل کا تعین پاکستان کی صورت میں کیا تھا۔

دورِ حاضر میں بچوں کے ادب کے لیے بہت ہی کم کام ہورہا ہے اورمستقبل کی نسل کو نظر اندازکیا جارہا ہے۔معروف ادیب اور لکھاری توبچوں کے لیے لکھنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں لیکن پروفیسر شریف بقا نے اس اہمیت کو سمجھتے ہوئے مستقبل کے معماروں کے لیے بہت عمدہ، آسان اور معیاری لکھا ہے ۔اردو زبان نہ سمجھنے والے بچوں کے لیے انہوں نے کلام اقبال بالخصوص علامہ کی بچوں کے بارے نظموں کی انگریزی میں وضاحت کرتے ہوتے متعدد کتب لکھی ہیں۔ جب میں نے بچوں کے لیے اسلامی کہانیاں لکھنے کا آغاز کیا تو انہوں نے بہت مفید مشورے دیے اور انہیں کتابی شکل میں شائئع کرنے پر زور دیا۔ اگر میری جانب سے بچوں کے لیے قرآنِ حکیم کی تعلیمات کی روشنی میں اسلامی کہانیوں کی کتاب منظرِ عام پر آئی تو اس میں آپ کی مساعی شامل ہوگی۔

اسلام، رسول اکرم اور قرآنِ حکیم پر آپ نے نہایت اہم کتب لکھی ہیں۔ اس فرقہ واریت کے دور میں آپ نے جس اندازسے لکھا ہے وہ بلا شبہ قابل تحسین ہے۔وہ نہ صرف یورپ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل کی سوچ اور یہاں کے مسلمانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بلکہ اُنہوں نے فکری رہنمائی کا فریضہ بھی ادا کیا ہے۔مغربی مفکرین کی رسول پاک کے بارے میں آراء پر مشتمل اُن کی انگریزی میں ایک لاجواب کتاب ہے۔ قرآنی موضوعات اور Quranic Topics قرآنِ حکیم کوتصریف آیات کے اصول سمجھنے کے لیے ایسی کتب ہیں کہ ان کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔ سویڈن میںآ ٹھ سال سے قرآنِ حکیم کو مضامین کے اعتبار سے سمجھنے کی کوشش سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے تحت ہورہی ہے اور ماہانہ درس قرآن منعقد کیا جاتا ہے۔ قرآن فہمی کی کوشش میں آپ کی کتب نہایت مددگار ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر جب بھی کسی مسئلہ کی وضاحت درکار ہو تو آپ سے ہی رجوع کرتا ہوں اور کئی معاملات میں اگر اختلافِ رائے بھی ہو تو انہوں نے بڑے تحمل سے بات سُنی اورانہوں نے کبھی انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو عمرِ خضر دے تاکہ وہ ہمارے لیے مزید علم کے موتی بکھیرتے چلے جائیں۔

اکیاسی سال عمر ہونے کے باوجود وہ اب بھی علمی و تحقیقی کام اور تصنیف و تالیف میں مصروف ہیں لیکن ساتھ ہی اس کے باوجود وہ اپنے اہل خانہ اور گھریلو معاملات میں عدم توجہی کا شکار نہیں۔ جب اس بارے میں اُن سے بات ہوئی تو انہوں نے جو وضاحت کی وہ میرے بلکہ سب کے لیے مشعل راہ ہے، کہاکہ تحریر و تقریر اور گھر سے باہردوسرے جتنے بھی کام ہیں وہ اُسی طرح ہیں جیسے عبادت میں نوافل ہوتے ہیں جبکہ گھر اور اہل خانہ کی ذمہ داریاں فرائض ہیں۔ فرائض کے بارے میں بارگاہ خداوندی میں پوچھا جائے گا لیکن نوافل کے بارے میں سوال نہیں ہوگا اسی لیے میری پہلی ترجیح میرے فرائض ہیں یعنی میری بیوی بچے اور اہل خانہ ہیں۔ اُن کی اہلیہ کی عمر اسی سال ہے۔وہ کچھ عرصہ سے کافی علیل ہیں اور بستر پر ہی ہیں۔ بقا صاحب کہنے لگے اُن کی تیمار داری میں کبھی غفلت یا سُستی نہیں۔ وہ ہسپتال میں ہوں یا گھر پر ہمیشہ اُن کی خوش دلی سے خدمت کرتا ہوں اور بعض اوقات وہ رات کو بھی اٹھائیں تو کبھی ناگواری نہیں ہوتی۔

اپنی اہلیہ کی صحت کی وجہ سے انہوں نے اپنی بیرونی مصروفیات محدود کردی ہیں۔ علم و کردار کی جویکجائی بقا صاحب میں نظر آئی وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ہمارے رسول پاک ﷺ نے بھی تو یہی فرمایا ہے کہ تم میں سے جو جس کا نگہبان ہے اُس سے اس ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ رحمت عالم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ تم سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہے ۔ فرض اور نفل کی اس تقسیم کو اگر ہم سمجھ پائیں تو ہمارے گھر جنت کا نمونہ بن سکتے ہیں۔

Arif Kisana
Arif Kisana

تحریر : عارف کسانہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Sabine Mahmood
Previous Post سبین محمود کے ڈرائیور کے قتل میں کالعدم تنظیم ملوث ہے: پولیس
Next Post بلاول بھٹو میں ذوالفقار بھٹو کا ویژن ہے، 2018 میں پاکستان کے وزیراعظم ہونگے، اصغر صغیر
Bilawal Bhutto

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.