yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

ایوان اقبال کے زیراہتمام مشاعرہ

Yes 2 Webmaster September 7, 2015 1 min read
UAE Mushairah
Share this:
UAE Mushairah
UAE Mushairah

تحریر : حسیب اعجاز عاشر
ایوانِ اقبال کے زیرِاہتمام پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ” جشنِ آزادی مشاعرہ٢٠١٥” کا انعقاد کیا گیا،پاکستان سے آئے معروف شاعرسید سلمان گیلانی نے مہمان خصوصی جبکہ حسن عباسی اور رخشندہ نوید نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔تقریب کے منتظم اعلی اور چیئرمین ایوان اقبال جناب پرنس اقبال نے تمام مہمانان کو سٹیج پر خوش آمدید کہا ۔سٹیج پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری اور متحرک سماجی و سیاسی شخصیت اور ایوان اقبال کے سینئر وائس پریذیڈنٹ عبدالوحیدپال ،وائس پریذیڈنٹ ایوان اقبال رانا محمد اقبال، جنرل سیکریٹری ایوان اقبال عرفان اقبال طوربھی رونق بڑھا رہے تھے جبکہ مسند صدارت پر پرنس اقبال گورایا جلوہ افروز تھے۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری مرتضی نے حاصل کی۔نعت گو نعت خواں ڈاکٹر اکرم شہزاد اور حافظ محمد علی آفریدی نے آپ ۖ کے حضور نعت کے ہدیہ عقیدت پیش کیے۔نظامت کی ذمہ داریاں ناصر چٹھہ کے حصے میں آئیں ۔جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور مہمان شعراء میں یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔جبکہ مقامی شعراء سمیت نمایاں شخصیات کو تحائف سے بھی نوازا گیا۔تقریب میں فنانس سیکریٹری چوہدری خالد بشیر، حق نواز، یاسر اعوان،عتیق الرحمن،ممتاز خان سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہوا تو نوجوان شاعرہ کنول ملک کے دھیمے لہجے اور پُراثر کلام کا سرور سماعتوں میں رس گھولنے لگا،

سامعین بہت محظوظ ہوئے اور دل کھول کر داد لٹائی۔حفیظ عامر نے روایت کو برقرار رکھا اور اپنے دلکش کلام پیش کر کے داد وتحسین سمیٹی۔امجد اقبال امجد نے ایک بار پھراپنی شاعری سے نعرہ محب وطنی بلند کیا اور حاضرین کے تن بدن میںوطن سے محبت کے جوش و جذبہ کو بیدار کیا اور خوب داد بٹوری۔شعراء کے کلام سے منتخب اشعار ۔۔۔۔
کنول ملک
اک حقیقت کنول گمان میں ہے
اک گماں ہے کنول حقیقت میں
حفیظ عامر
تجھ سے جھگڑا ہے فی سبیل اللہ
اب یہ رشتہ ہے فی سبیل اللہ
امجد اقبال امجد
عاشقی دیوانگی کا نام ہے امجد
شمع بھی جلتی ہے پروانوں کے ساتھ

تقریب کے مہمان اعزازی معروف شاعر و ادیب محترم حسن عباسی کو دعوت سخن دیا گیا ، حسن عباسی کسی تعارف کے محتاج نہیں،انکی جائے پیدائش بہاولپور ہے،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے اسلامیات میں ماسٹر کیا۔١٩٩٩ میں انکا پہلا مجموعہ ”ہم نے بھی محبت کی ہے” شائع ہوا،”ایک محبت ہی کافی ہے”انکا دوسرا مجوعہ کلام ہے جو ٢٠٠٥ میں شائع ہوا اور بہت مقبول ہوا اسکے کئی ایڈیشن بھی شائع ہو چکے ہیں۔٢٠١٠ میں انکا تیسرا مجموعہ کلام ”ایک شام تمہارے جیسی ہو” منظر عام پر آیا۔کلیات ”چاند تم سے شکایتیں ہیں بہت” کی اشاعت ٢٠١٠ میں ہوئی جسے خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔ جبکہ ”محبت کے پروں میں گھنٹیاں باندھو”اور ”ہر دل سے ہاتھ جدا نہیں ہوتا” سمیت انکے کئی سفرنامے مقبول عام ہیں ،ماہنامہ ارژنگ کے لئے ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنی قلمی خدمات پیش کر رہے ہیں،

انہوں نے خوبصورت محفل کے انعقاد پر پرنس اقبال اور پاکستان سوشل سنٹر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔انہیں اپنے کلام سے محفل کو بام عروج بخشنے کا ہنر خوب آتا ہے سامعین انکے کلام سے بہت لطف اندوز ہوئے اور خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔حسن تخیل دیکھیئے۔
لکھا جو تیرا نام کوئی بیل بن گئی
آ جائیں اس پہ پھول دعا کر رہا ہوں میں
جیسے کہ پیار کرنا کوئی کام ہی نہ ہو
سب پوچھتے ہیں ان دنوں کیا کر رہا ہوں میں

مہمان اعزازی ممتاز شاعرہ محترمہ رخشندہ نویداپنی منفرد شاعری کے باعث حلقہ شعرو ادب میں اپنا خاص مقام رکھتی ہیں انکی جدت پسندانہ ، داخلی و خارجی خلش و خلفشار، انفرادی و اجتماعی مسائل، برجستگی،ایثار، ہجر و فراق، وفا، ندرت ،لطافت، جاذبیت،نسائی جذبات،سلاست وروانی میں نکھرتی اور سنورتی شاعری بڑی ہی سادگی سے سامعین کے دلوں کو چھو لیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں بین الاقوامی سطح پر انعقاد پذیر ہونے والی ادبی محافل میں بڑی مقبولیت حاصل ہے ۔حال ہی میں انکے منظر عام پر آنے والے چوتھے شعری مجموعہ ”خامشی کو سن رہی تھی” کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔انکے پہلے تین مجموعہ کلام ”پھر وصال کیسے ہو”، ”کسی اور سے محبت” اور نیناں اترے پار” بھی بہت مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیارِغیر میں بھی فروغِ ادب کے لئے صیح معنوں میں اہل ذوق حضرات اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں جو قابل ستائش بات ہے۔محترمہ رخشندہ نوید نے چند اشعار اور غزلیں سماعتوں کی نذر کیں۔ جسے بے حد پسند کیا گیا ۔منتخب کلام ملاحظہ ہو۔

اس لئے اس کی یاد میں گم ہوں بھولنا اختیار سے باہر طفلِ دل پھر اُداس بیٹھا ہے کوئی لے جائے پیار سے باہر نعت گوئی و نعت خوانی سے شہرت حاصل کرنے والے محترم سید سلمان گیلانی کے چار مجموعہ ، غزلیات کا مجموعہ ”بہار خاماں”، مزاحیہ پنجابی مجموعہ کلام ”تھوڑا جیا ہنس لو”، نعتیہ کلام ”عندلیب بطحا” اور مجموعہ نعتیہ کلام”عبدہ ورسولہ”شائع ہو چکے ہیں۔جبکہ”عبدہ ورسولہ” ١٩٩٤ میں نیشنل سیرت ایوارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔ مگر انہیں مزاحیہ مشاعروں کی بھی جان تصور کیا جاتا ہے۔اپنے اظہار خیال میں انہوں نے کہا کہ سمندر پار مجھے بہت پیار ملا ہے جس میں کبھی بھولا نہ پائوں گا،تسلسل سے ادبی محافل کے انعقاد پر ایوان اقبال خراج تحسین کی مستحق ہے۔پُرترنم کلام پیش کر کے محفل لوٹنے کا گُر اس محفل میں بھی نظر آیا ۔سامعین انکی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور شاعری سے ہس ہس کر لوٹ پوٹ ہوتے رہےانکے کلام کے آخری مصرعے تک ہال قہقوں سے گونجتا رہا ا

نکے مزاحیہ کلام کا نمونہپیش خدمت ہے۔
دیکھ کر داڑھی میری تو مجھے ملا نہ سمجھ
میرے سر پہ میری ٹوپی کے اضافے کو نہ دیکھ
ظاہری حلیہ میرا تک کے تو پریشان نہ ہو
میرے مضمون کو پڑھ میرے لفافے کو نہ دیکھ

تقریب کے اختتام پر صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے منتظم اعلی و چیئرمین ایوان اقبال نے تمام مہمانان اور حاضرین سے انکی شرکت پر اظہار تشکر کیا ،انہوں نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اِس کامیاب مشاعرے کو عملی شکل دی گئی۔مزید کہا کہ دیارِ غیر میں فروغ اُردو ادب کے لئے٢٠٠٨ میں ایوان ِ اقبال کا قیام عمل میں لایا گیا، اس کے زیراہتمام بیشمار ادبی بیٹھکوں، شعری نشستوں، تقریبِ کتابوں کی رونمائی سمیت کئی بڑے مشاعروں کی تعداد تقریباً ١٥٠ ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ اسی آب تاب کے ساتھ جاری و ساری رہے گا انشاء اللہ تعالی۔

Haseeb Ejaz Aashir
Haseeb Ejaz Aashir

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Teaching Credential
Previous Post فرض
Next Post حضرت ابو ایوب خالد بن زید انصاری حصہ پنجم
Abu Ayyub Ansari

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.