yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز: ایک جائزہ

Yes 2 Webmaster September 5, 2015 1 min read
Poetry
Share this:
Poetry
Poetry

تحریر : ڈاکٹر منصور خوشتر
سہ ماہی دربھنگہ ٹائم زکا تازہ ترین شمارہ اس وقت میرے مطالعہ میں ہے۔ اس رسالہ کے مدیر ایک ایسے فعال اور نوجوان شاعر، ادیب اور صحافی ہیں جن پر جس قدر رشک کیا جائے کم ہے۔ ادبی و صحافتی افق پر ڈاکٹر منصور خوشتر کا نام اپنی پوری تابانی اور جلوہ سامانی کے ساتھ روشن ہے۔ اپنی محنت، لگن اور اردو زبان و ادب سے بے لوث محبت کی بدولت ڈاکٹر منصور خوشتر نے ادبی دنیا میں بہت کم عرصے میںہی اپنی ایک شناخت بنا لی ہے۔ ”دربھنگہ ٹائمز” ان کی اسی محنت، خلوص اور زبان و ادب سے ان کی محبت کا ثبوت ہے۔ اداریہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈاکٹر منصور خوشتر کا مقصد صرف رسالہ نکالنا نہیں ہے بلکہ ایک حساس ادیب کی طرح بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی منظرنامہ پر بھی ان کی گہری نظر ہے۔ اداریہ میں وہ لکھتے ہیں: ”ادب کو اظہار کی آزادی کا وسیلہ سمجھنے والوں نے جس طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ کر رکھا ہے کیا اس سے ادب کی طہارت اور عظمت کو خطرہ نہیں ہے؟غلط قسم کے سائنسی و علمی تصورات کی بنیاد پر جو معاشرہ ظہور پذیر ہونا چاہیے وہ ظہور پذیر ہو چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم لوگ ایک ملک بھارت کے باشندگان ہیں۔ ہندوستان ہماری سائیکی کا حصہ ہے اور بھارت گیروے رنگ کا نمائندہ۔ ہمارے کچھ نام تاریخ کے افق پر جھلملا رہے ہیں۔ مستقبل میں ان کی تابانی کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ا علان کیا جا چکا ہے کہ اب تاریخ بدلنی ہے۔ اگلا مرحلہ ہمارے ناموں کی تبدیلی کا ہوگا۔ ان سب تبدیلیوں میں کیا ہماری خاموش رضامندی نہیں ہے؟”

رسالہ کی فہرست سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ مدیر نے مضامین اور تخلیقات کی فراہمی اور ان کے انتخاب و ترتیب میں بہت محنت کی ہے۔ رسالہ میں جہاں ایک طرف سعادت حسن منٹواور عصمت چغتائی جیسے اکابرین کے مضامین شائع کئے گئے ہیں وہیں کئی نئے قلم کاروں کو جگہ دے کر مدیر نے اپنی وسعت فکر و نظر کا ثبوت پیش کیا ہے۔ ابو بکر عباد کے مضمون ”مطالعہ منٹو کی نئی جہت” کو منٹو فہمی کے باب میں ایک اضافہ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے منٹو کے افسانے ‘کالی شلوار’، ‘ٹھنڈا گوشت’،’شاردا’،’بو’، ‘جانکی’،’وغیرہ سے بحث کرتے ہوئے منٹو فہمی کی نئی جہات کھولنے کی اچھی کوشش کی ہے۔افتخار راغب کا شمار عصر حاضر کے نمائندہ شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کے مجموعۂ کلام ”غزل درخت” پر ڈاکٹر کلیم عاجز مرحوم کا مضمون تاثراتی نوعیت کا ہے۔ افتخار راغب کی شاعری کے تعلق سے کلیم عاجز کے یہ کلمات بہت اہمیت رکھتے ہیں :

”۔۔۔ یہ اشعار بتا رہے ہیں کہ ان کا خالق کوئی بڑا جدت پسند شاعر ہے کہ اس نے غزل کے ہیرو کی شناخت ہی بدل دی ہے۔ وہ محبوب سے نیازمند بھی ہے مگر بے نیاز زیادہ ہے۔ وہ خود سے زیادہ محبوب کا احترام کرتا ہے۔”
احمد اشفاق کے مجموعۂ کلام ”دسترس”پر حقانی القاسمی کے تأثرات پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔حقانی القاسمی لکھتے ہیں : ”احمد اشفاق کی شاعری میں جمالیاتی تجربے کی تہہ داری اور ہمہ گیری ہے۔ یہ صدائے بازگشت نہیں ہے بلکہ اس نئی شعری آواز کی جستجو ہے جو گلوبلائزیشن، اربنائزیشن اور صارفی نظام کے رد عمل کے طور پر ابھری ہے۔” ممتاز شریں نے اپنے مضمون ”طویل مختصر افسانہ، ایک الگ ادبی صنف” میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہیئت اور فنی لوازمات کے نقطۂ نظر سے طویل مختصر افسانہ ‘ناولٹ’ اور مختصر افسانہ کی درمیانی صنف ہے۔ ناصر عباس نیر نے اپنے مضمون” ساختیات کی اہم اصطلاحات” میں ساختیات کی کئی اہم اصطلاحات مثلاً شعریات، متن، مصنف، ارتقائیت وغیرہ پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔پروفیسر عبد المنان طرزی کا شمار بزرگ شعرا میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مظفر مہدی نے پروفیسر طرزی کے فکر و فن پر اچھی گفتگو کی ہے۔”فریاد آزر کی غزلوں میں تخلیقی توانائی” ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی کا عمدہ تجزیاتی مضمون ہے۔ ”قرأت اور مکالمہ” کے عنوان سے ڈاکٹر کوثر مظہری کا مضمون بہت ہی معلوماتی ہے۔ایک جگہ وہ لکھتے ہیں:

”قاری دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک تو عام قاری اور دوسرا نقاد قاری۔ عام قاری کی بھی کئی قسمیں ہو سکتی ہیں اور نقاد قاری کی بھی۔۔۔۔۔۔ ایک قاری غالب کا شعری متن پڑھ کر ایک معنی اخذ کرتا ہے اور جب وہ اسی شعری متن کی مختلف تشریحات کا مطالعہ کرتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ گیان چند جین نے کچھ اور معانی اخذ کئے ہیں تو فاروقی نے کچھ اور۔ حسرت موہانی نے ایک معنی اخذ کیا ہے تو سُہا مجددی نے دوسرا معنی مراد لیا ہے۔ وہی متن جب ترجمہ نگاروں کے ہاتھ لگ گیا ہے تو عینی آپا اور سردار جعفری کچھ اور معنی اخذ کرتے ہیں تو محمد ذاکر اور سرفراز نیازی کچھ اور۔۔۔۔۔۔۔ بے چارہ مصنف جو متن بنانے والا ہے، وہ منھ کھولے حیرت زدہ اپنے متن کی اس کثیر الجہات معنویت پر خوش ہوتا ہے اور کبھی کبھی شرماتا بھی ہے۔”

ڈاکٹر صفدر امام قادری نے اپنے مضمون”مولانا آزاد: جدید ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کے معمار اول”میں مولانا آزادی کی تعلیمی بصیرت کا خوب صورتی سے جائزہ لیا ہے۔ صفدر امام قادری خود بھی ایک تجربہ کار استاد ہیں۔ ان میں قومی و سیاسی بصیرت بھی ہے۔ مذکورہ مضمون میں انھوں نے کئی اہم نکتوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ مثلاً ایک جگہ لکھتے ہیں: ”یہ یاد رکھنا چاہیے کہ نالندہ یونیورسٹی میں جب آگ لگی تو آس پا س کے لوگوں نے یونیورسٹی کو جلتے رہنے دیا۔ کسی نے بھی بڑھ کر اسے بچایا نہیں۔ ایسا صرف اس لیے ہوا کہ قدیم نالندہ یونیورسٹی ایک خاموش تعلیمی جزیرہ بن کر رہ گئی تھی۔ وہاں اس فکر اور اُن مذہبی علوم کی تدریس ہو رہی تھی، جو باہر کی دنیا سے بے پروا تھی۔۔۔۔۔۔ نالندہ یونیورسٹی نے ماحول اور معاشرے سے کٹ کر درس و تدریس کا جو سلسلہ شروع کیا، اسی وجہ سے معاشرے نے مصیبت کی گھڑی میں اُسے بچایا نہیں۔ ورنہ کیسے ممکن تھا کہ چند لوگ آگ لگا دیں اور مہینوں لائبریری کی نادر کتابیں جلتی رہیں اور آس پاس کی آبادی سے کوئی بچانے کے لیے بھی سامنے نہ آئے۔”

رسالہ میں سید زبیر شاہ، خورشید حیات، شمیم قاسمی، یاسمین رشیدی، دانیال طریر، محمد نور الہدیٰ، اکرم پرویز، ڈاکٹر احسان عالم اور بدر الدجی کے مضامین بھی شامل ہیں۔ نعیم بیگ، علی اکبر ناطق، سیمیں درانی، پرویز شہریار، فرخ ندیم، ماہ جبین صدیقی، دیبک بدکی، سبین علی اور احمد نثار کے افسانے فکر و فن کے اعتبار سے معیاری افسانے کہلانے کے لائق ہیں۔ منظومات کے حصہ سے قبل چار شعرائے کرام علامہ جمیل مظہری، عطا عابدی، سید عقیل شاہ اور افروز عالم کی منتخب غزلیں شاملِ شمارہ کی گئی ہیں۔ جمیل مظہری کی غزلوں پر ڈاکٹر جمال اویسی کا مختصر نوٹ بھی ہے۔ اسی طرح عطا عابدی اور سید عقیل شاہ کی شاعری پر ڈاکٹر منصور خوشتر نے مختصر لفظوںمیں روشنی ڈالی ہے۔

کیا ہی اچھا ہوتا اگر افروز عالم کی غزلوں سے قبل ان کی شاعری پر بھی چند سطور کا اضافہ کر دیا جاتا۔ عالم خورشید، زہرا نگاہ، پرویز شہریار اور ابن عظیم کی نظمیں متاثر کرنے والی ہیں۔غزلوں میں احمد سہیل، ساجد حمید، مرزا اطہر ضیا، ندیم ماہر، ذو الفقار نقوی، احسان ثاقب، مسعود تنہا، عزیز بلگامی، شوکت علی ناز، جنید عالم آروی کے نام شامل ہیں۔ رسالہ کے آخری صفحات پر کتابوں پر تبصرے اور مراسلات کو جگہ دی گئی ہے۔ ڈاکٹر منصور خوشتر ایک وسیع القلب شخصیت کا نام ہے۔ زیر نظر شمارہ سے بھی ان کی وسعت فکر و نظر کا اندازہ ہوتا ہے۔ انھوں نے زیادہ سے زیادہ مضامین اور تخلیقات کو رسالہ میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔ رسالہ مجموعی اعتبار سے بالکل مکمل ہے۔ البتہ کہیں کہیں پروف ریڈینگ کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔ بہر حال! ڈاکٹر منصور خوشتر اپنی بے پناہ مصروفیات کے باجود ایک معیاری رسالہ نکالنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ادب کا ذوق رکھنے والے افراد کے لیے ”دربھنگہ ٹائمز ” کسی تحفہ سے کم نہیںہے۔ کامیاب رسالہ کی اشاعت پر انھیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔260 صفحات پر مشتمل اس شمارہ کی قیمت صرف 100روپے ہے۔

رسالہ اردو کے سبھی بک اسٹال پر دستاب ہے۔علمی و ادبی حلقوں میں اس رسالہ کی پذیرائی کو دیکھ کر امید کی جا سکتی ہے کہ جلد ہی رسائل و جرائد کی دنیا میں ”دربھنگہ ٹائمز” اپنی ایک شناخت بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔واضح رہے کہ دربھنگہ ٹائمز کا اگلا شمارہ ”افسانہ نمبر” ہوگا۔ قلم کار حضرات خصوصاً نئے لکھنے والے اور ریسرچ اسکالر اس خصوصی شمارہ کے لیے مشاہیر افسانہ نگاروں پر اپنے تنقیدی مضامین ضرورارسال فرمائیں۔

نئے لکھنے والے خاص طور سے ریسرچ اسکالرز اکثر یہ شکایت کرتے ہیں کہ آئی ایس ایس این نمبر والے رسالوں کے مدیران مضامین کی اشاعت میں ناز نخرے دکھاتے ہیں۔ ڈاکٹر منصور خوشتر خود بھی نوجوان ادیب ہیں ۔ نئے لکھنے والوں کے مسائل سے وہ اچھی طرح واقف ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ افسانہ نمبر کے لیے انھوں نے نئے لکھنے والوں کو خاص طور سے مدعو کیا ہے۔ مدیر موصوف کی اس قدم کی بھی ستائش کی جانی چاہیے۔

تحریر : ڈاکٹر منصور خوشتر
رابطہ:9234772764
mansoorkhushter@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Humayun Saeed
Previous Post دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کو سراہا جا رہا ہے، ہمایوں سعید
Next Post حق باھو ٹرسٹ کے بانی پیر فیاض الحسن سروری قادری صاحب فرانس تشریف لا رہے ہیں۔ روحی بانو
Fiaz ul Hassan Qadri

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.