yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

اسلاف کی دستک

Yes 1 Webmaster September 3, 2015 1 min read
Aslaf ki Destak
Share this:
Aslaf ki Destak
Aslaf ki Destak

تحریر: محمد یاسین صدیق
اس کتاب کے مطالعہ سے میں ملا ایک محب وطن انسان، شاعر، دانشور سے جس نے نوحہ لکھا ہے مسلمانوں کے زوال پر اور مشروط امید دلائی عروج کی، مشروط علم، عمل، اسلاف کی پیروی سے ہے۔یہ کتاب تاریخ کی کتاب نہیں ہے۔لیکن پڑھتے ہوئے آپ کی نظروں کے سامنے مسلمانوں کی تاریخ کے کئی واقعات گھوم جاتے ہیں ۔یہ کتاب فلسفے کی کتاب نہیں ہے لیکن دوران مطالعہ بہت سے فلسفوں کا نچوڑ آپ کو پڑھنے کو ملتا ہے۔ یہ کتاب علم کی کتاب ہے ،تجربے کی کتاب ہے ،حکایت کی کتاب ہے۔ تہذیب کی کتاب ھے۔ اصل میںیہ شاعری کی کتاب ہے ۔ لیکن اس میں یہ سب کچھ ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہے ۔کتاب کا آغاز ایک حمدسے ہوتا ہے اس کے بعد نعت رسول ۖ ہے دونوں میں سے ایک ایک شعر دیکھیں۔

کیڑوں کو رزق مل گیا پتھر کی پیٹ میں۔۔ کیسے کہیں نہ سارے کہ مولا ہے چار سُو
نبیۖ کے نام سے اپنی دُعا کو جوڑ دیتا ہوں۔۔کبھی میری دُعائوں کا اثر میلا نہیں ہوتا

اس کتاب میں ہر شعر ایک درد لیے ہے ،یہ درد شاعر کا اپنا نہیں بلکہ امت مسلم کا ہے ،ہرپاکستانی کاہے ۔اس میں آنسو ہیں ،آہیں ہیں ،امیدیں ہیں ،۔شاعر نے اپنی کتاب میں لب و رخسارکے قصیدے نہیں لکھے ،بے مقصد شاعری نہیں کی،نہ ہی وقتی لطف ان کا مقصد ہے ۔انہوں نے بامقصد شاعری کی انہوں نے محبوبہ کی شان میں قصیدے نہیں لکھے مگر ہاں قصیدے لکھے ہیں اپنے اسلاف کے قصیدے۔اچھی رسم و رواج کے قصیدے ۔شاعر دکھی ہے محبوب کے بچھڑ جانے سے نہیں بلکہ اپنی اقدار و رایات کو چھوڑ دینے سے ،معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حسی پر لیکن وہ مایوس بھی نہیں ہے ۔انہوں نے سطحی شاعری کیوں نہیں کی اس پر ان کے یہ شعر دیکھیں

میں اپنی قوم کے رنج و الم سے ، خوب واقف ہوں
نہیں مجھ سے بیاں ہوتیں لب ورخسار کی باتیں

“‘اسلاف کی دستک ” کے شاعر محمد ایوب صابر اپنے اشعار میں ایسے حوالے دیتے ہیں جن سے علم ہوتا ہے کہ وہ زمانے کی بصیرت رکھتے ہیں(ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ زمانے کی بصیرت رکھتا ہو۔فرمان رسول اکرم ۖ ) ۔ وہ اسلاف کی تاریخ سے واقف ہیں ،اور مسقتبل پر ان کی نظریں ہیں ۔مطالعہ انسان ،مطالعہ کائنات ان کا شوق ہے ۔وہ اس پر بہت شاکی ہیں کہ آج مسلمان تن آسان ،عیش پسند ہو گئے ہیں کاہلی دیمک کی طرح امت مسلم کے وجود کو کھا رہی ہے۔
رسول اکرم ۖ کی ایک طویل حدیث کا مفہوم ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ مسلمان بہت زیادہ تعداد میں ہوں گے لیکن ان کی وقعت نہ ہوگئی اس کی وجہ موت کا خوف اور دولت سے محبت بتانے کے بعد ان سب کا سبب کاہلی بتایا ۔ ۔اور ہم ہیں کہ اس پر غور کرنے کی فرصت بھی نہیں ہے ۔حالانکہ قرآن پاک میں غور و فکر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فرصت ملے کبھی تو میں کونے میں بیٹھ کر۔۔۔اپنی تنزلی کے ہی اسباب ڈھونڈ لوں
کاہلی سستی بنا ہے جس کا طرزِ زندگی۔۔۔۔ اُس کو رہتی ہے سدا تازہ بہانے کی تلاش

محمد ایوب صابر نے زمانے کے سرد وگرم دیکھے ہیں ۔وہ حالات کی بھٹی میں سے گزر کر کندن بنے ہیں ،جو ان پر گزری ہے ،جو انہوں نے پڑھا ہے ،جو انہوں نے زمانے سے سیکھا ہے ،اسی کو انہوں نے خوبصورت الفاط کا لباس پہنا کر غزلوں کا روپ دیا ہے ۔ان کی بعض غزلیں ایسی ہیں جن کے تمام کے تمام اشعار اس قابل ہیں کہ ہر ایک شعر پر ایک کالم لکھا جائے ۔میں ان شا اللہ اپنے آنے والے کالمز میں ان سے فیض اٹھاتا رہوں گا ۔اور کچھاشعار تو ایسے ہیں جن پر کتاب لکھی جا سکتی ہے صرف ایک مثال اس شعر کو دیکھیں۔

اپنے جینے کے مقاصد سے ہوئے ہیں بے خبر
کٹ رہی ہے زندگی ایام کی دہلیز پر

میں نے زندگی میں چند ہی کتابیں ایسی ہیں جن کو دو مرتبہ پڑھا ہو ان میں سے ایک اسلاف کی دستک بھی ہے ۔ جس کے ایک ایک شعر کے ایک ایک لفظ پر شاعر نے محنت کی ہے ۔محمد ایوب صابر اپنی ذات کے دائرے سے نکل کر دوسروں کے لیے روتا ہے ،ان کے لیے ہنستا ہے ،سوچتا ہے۔ ان کا لہجہ ہمدردانہ ہے وہ مسائل کے ساتھ مسائل سے نکلنے کے راستے بھی بتاتے ہیں ۔ان کا اپنے ہم عصروںمیںاپنا ایک منفرد لب و لہجہ ہے۔

جلد بازی میں بگڑ جاتا ہے صابر سلسلہ
فیصلہ کرتا ہوں میں ہر زاویے کو دیکھ کر
ملت کی تو بقا ہے فقط اتحاد میں
کیا مل گیا ہے نسخہء اکسیر چھوڑ کر

ان کے اشعار میں زندگی کی تلخیوںکا اظہار بھی ہے اور سکھوں کا بھی ،ناکامی کے دکھ کا بیان ہے تو ساتھ ناکامی کی وجوہات کا بھی ۔سب سے بڑھ کر یہ کتاب ہمارے ماضی ،حال کا سچا آئینہ ہے ۔وہ ایک حساس انسان ہیں ،شاعر سنا ہے ہوتے ہی حساس ہیں ،جہاں وہ انسان کی بے حسی سے شاکی ہیں وہیں اس بات کی تعریف بھی کرتے ہیں کہ ابھی کچھ انسانوں میں انسانیت کا درد ہے یہ دونوں احساس جب شعر کے پیکر میں ڈھلے تو اپنے اندر تاثیر لیے ہوئے ہیں کہ قلب کوتسخیر کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

آج بھائی بھائی میں دولت کی خاطر جنگ ہے
کیسے کہہ دوں یہاں حرص و ہوس باقی نہیں
ابھی بھی آنکھوں سے آنسو ٹپکتے ہیں صابر
میں کیسے کہہ دوں ہے سارا سماج پتھر کا

ان کی شاعری میں سب سے اہم بات مسلمانوں کے دور عروج کے نظریات ،حالات ،واقعات ،تجربات ،کی عکاسی ہے ۔جس کا مقصد عصر حاضر میں زوال کے اسباب کا خاتمہ ہے تاکہ مسلمان اپنے آپ کو پہچان سکیں ۔منافقت،ریاکاری اور جھوٹ سے ان کو نفرت ہے وہ اسے پاکستانی معاشرے کے لیے زہر قاتل سمجھتے ہیں ۔لیکن اپنی بات کو تلخی سے نہیں کہتے دل میں اتر جانے والے لب ولہجہ کے ساتھ قاری کو ان برائیوں کو ترک کرنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔ محمد ایوب صابر کی شاعری بے حد صاف ستھری، سادگی کے حسن سے آراستہ، عشق و محبت کی روایتی شاعری سے دور، ، فکر انگیز، پر تاثیر،دو ٹوک اور بامعنی ہے انہوں نے اسلامی منظرنامے سے بہت سے شعری پیکر تراشے جن میں ایک تازگی کا احساس ہے ۔ زندگی کے دْکھوں سے شاعری کشید کرنے والے ، سیدھے سادے انسان ہیں ، خو ش مزاج ہیں انہوں نے اپنے لئے ایک ایسا راستہ نکالا ہے جو فوری طور پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔وہ مسلمانوں کی حالت زار پر جہاں افسوس ظاہر کرتے ہیں وہیںوہ کہتے ہیں کہ اگر ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلیں تو آج بھی کامیابی ہمارے قدم چوم سکتی ہے۔

مرے اجداد نے تو علم کے ابواب کھولے ہیں
یونہی گونجے گی صدیوں تک مر ے اسلاف کی دستک
وہ جن کے دم سے ، ہم تھے زمانے میں معتبر
میں نسلِ نو میں پھر وہی آداب ڈھونڈ لوں
جو مثبت سوچ اور خدمت کا جذبہ ، ساتھ مل جائے
تو ممکن ہے کہ تُو ہی قوم کا معمار بن جائے

کیسا ظلم ہے کتنا اندھیرا ہے ،کہاں انصاف ہے۔ عام آدمی دن بدن غربت کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔نوجوانوں کی اکثریت بے روزگاروں کی ہے ۔ہمارے سابقہ موجودہ حکمران غربت کے خاتمے کے لیے لمبی لمبی تقاریر تو کرتے ہیں ۔نعرے لگاتے ہیں۔

مجھے معلوم ہے ، نعروں سے غربت مٹ نہیں سکتی
میں دیواروں پہ لکھے بے سبب نعرے مٹاتا ہوں
بے گھر پڑے ہیں لوگ تو، خیموں میں آج بھی
پر رہنما بیان سے آگے نہ جا سکا

پاکستان میں اب ایک رواج چل نکلا ہے کہ شعری و ادبی کتابوں کو مفت حاصل کیا جاتا ہے ۔اس کی بہت سی وجوہات ہیں یہ کہ کتابیں اس قابل نہیں ہوتیں کہ ان کے لیے چند سو خرچ کیے جائیں ۔یہ ہی وجہ ہے کہ اب معیاری ادب کو بھی کوڑیوں کے مول بیچنا پڑتا ہے ۔اس سے ایک تو اہل علم جس نے اپنے شب وروز کے خون سے کتاب لکھی ہوتی ہے اور اس کو شائع کروانے پر بھی نہ جانے اس کو کون کون سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کی قدر پھر بھی نہیں ہوتی۔خوب صورت سرورق، کاغذ اور چھپائی کے پس ورق محمد ایوب صابر کی ملکوتی مسکراہٹ لیے تصویر کتاب ” اسلاف کی دستک” ہاتھوں میں لیتے وقت اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتاب اتنا متاثر کرے گئی کہ میں قارئین سے اس کے مطالعہ کی سفارش کروں گا۔

Yasin Siddique
Yasin Siddique

تحریر: محمد یاسین صدیق

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Fakh
Previous Post انوار حسنہ حصہ دوئم
Next Post ٹیسٹ رینکنگ ؛ یونس نے چھٹی پوزیشن پر قدم مضبوطی سے جمالیے
Younis Khan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.