yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھارت کی مسلسل جارحیت

Yes 1 Webmaster August 30, 2015August 30, 2015 1 min read
Line of Control, Firing
Share this:
Line of Control, Firing
Line of Control, Firing

تحریر: رانا اعجاز حسین
گزشتہ دنوں ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس سے دو بچوں اور خاتون سمیت 9 افراد شہید اور 47 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ رات گئے سیالکوٹ کے رنجیت گڑھ سیکٹر اور چاروا سیکٹر اور چیراڑ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری سے دیہاتوں اور رینجرز کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

گذشتہ کئی روز سے بھارتی جارحیت تسلسل کے ساتھ جاری ہے ، جس سے ابتک بہت سے بے گناہ نہتے پاکستانی شہری اور فوجی جوان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی جارحیت کے باعث کنٹرول لائن کے قریب تمام تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دیئے گئے، اور لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ویسے تو قیام پاکستان سے اب تک کے ہر بھارتی حکمران اور اسکی سیاسی اور فوجی قیادتوں کی جانب سے پاکستان مخالف فضا کو ہی ہموار کیا جاتا رہا ہے کیونکہ بھارت کی کوکھ سے نکال کر ایک آزاد اور خودمختار مملکت تشکیل دینا اکھنڈ بھارت کے داعی بھارتی لیڈران کو کسی صورت گوارا نہیں ہو سکتا تھا مگر انتہاء پسند ہندو جماعت بی جے پی نے تو گزشتہ سال اقتدار میں آتے ہی پاکستان کی سا لمیت کمزور کرنے کی ٹھان لی جس کیلئے مودی سرکار نے پہلے ہی دن پاکستان دشمنی پر مبنی اپنے پارٹی منشور کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز کر دیا جبکہ بی جے پی سرکار کے اقتدار کا پہلا ہی سال پاکستان بھارت تعلقات میں اتنی تلخیاں پیدا کر چکا ہے اور سرحدی کشیدگی میں اس انتہاء تک اضافہ کر چکا ہے کہ آج تمام عالمی قیادتوں اور عالمی اداروں کو اس کشیدگی کے تناظر میں علاقائی اور عالمی سلامتی کو انتہائی گھمبیر خطرات لاحق نظر آرہے ہیں۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کے معاملہ میں خوش فہمی کا شکار ہمارے حکمرانوں کی نیم دلانہ پالیسیوں اور تسلسل کے ساتھ جاری بھارتی جارحیت کے باوجود اس کیلئے خیرسگالی کے جذبات اور امن کی آشا کے اظہار سے ہی مودی سرکار کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آج وہ آزاد کشمیر سمیت پوری وادی کشمیر پر تسلط جمانے اور پاکستان کی سا لمیت کمزور کرکے اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کے اپنے دیرینہ خواب کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل نظر آتی ہے۔ دوماہ قبل شنگھائی کانفرنس کے موقع پر اوفا میں ہونیوالی پاکستان بھارت وزراء اعظم ملاقات کے فوری بعد بھارت نے پاکستان کو ”خیرسگالی” کا پیغام اپنا جاسوس ڈرون طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل کرکے دیا جسے سکیورٹی فورسز نے ایل او سی کے قریب بھمبر کے مقام پر مار گرایا جبکہ اس بھارتی جارحیت سے پوری دنیا کے آگاہ ہونے کے باوجود بھارتی دیدہ دلیری میں کوئی کمی نہیں ہوئی اور اس نے گزشتہ دنوںدو ہیلی کاپٹر بھی پاکستان کی فضائی حدود میں داخل کر دیئے۔

ان جنونی اقدامات کا مقصد یقینا اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اسکی باقاعدہ جارحیت کی صورت میں اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے کتنی مستعد و چوکس ہیں۔ ہمارے دفتر خارجہ اور عسکری حلقوں کی جانب سے دعویٰ تو ہر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ہی کیا جاتا ہے مگر اسکے باوجود بھارتی جارحیت بڑھ رہی ہے اور وہ کوئی دن بھی کنٹرول لائن اور سیزفائر لائن پر یکطرفہ فائرنگ اور گولہ باری کے معاملہ میں خالی نہیں جارہا ۔ یہ صورتحال بلاشبہ ملک کی سلامتی کے تحفظ کے معاملہ میں انتہائی تشویشناک ہے۔

اگر ہمارا دیرینہ مکار دشمن بھارت پاکستان کی سلامتی ختم کرنے کے ایجنڈا کے تحت پاکستان دشمنی پر مبنی اپنی پالیسیوں کو فروغ دے رہا ہے اور اس کیلئے عالمی قیادتوں اور تنظیموں کا کوئی تقاضا بھی خاطر میں نہیں لارہا جس کی روزانہ کی کارروائیوں کے نتیجہ میں ہمارے سرحدی علاقوں کے مکین ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ اس ایک سال کے دوران ہمارے بیسیوں سکیورٹی اہلکار اور دوسرے شہری بھارتی یکطرفہ فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہو چکے ہیں تو یہ صورتحال سفارتی سطح پر محض رسمی احتجاج اور بھارتی ہائی کمشنر و ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں محض رسمی طلبی کی نہیں بلکہ ایسے ٹھوس جوابی ایکشن کی متقاضی ہے جس سے دشمن کا نشہ ہرن ہو اور وہ ہماری سرحدوں پر یکطرفہ فائرنگ اور گولہ باری کے روزمرہ کے معمول سے باز آجائے۔

مودی حکومت کے اب تک کے اقدامات اور عزائم قیام امن کے حوالے سے نہ صرف غیر حوصلہ بخش بلکہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرات میں اضافے کا بھی بن رہے ہیں ، جبکہ بھارتی وزیراعظم مودی خود پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہیں جو پاکستان توڑنے کی مکتی باہنی کی تحریک میں حصہ لینے کا کریڈٹ بھی فخریہ انداز میں لیتے ہیں۔ پاکستان چین راہداری معاہدے کی بھی خود جارحانہ انداز میں مخالفت کرتے ہیں، اورایران اور افغانستان کو اس معاہدے کیخلاف اکساتے ہیں اور برادر مسلم ملک یو اے ای میں بیٹھ کر بھی پاکستان کی سا لمیت کیخلاف جنگی دفاعی معاہدے کرتے نظر آتے ہیں جبکہ بھارتی ایجنسی ”را” کی پاکستان کی سالمیت کمزور کرنے کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں اور اسکی سرپرستی میں کراچی’ بلوچستان اور ملک کے دوسرے علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتیں کرنیوالے سفاک ملزمان کراچی میں اپنی گرفتاری اور بلوچستان میں ایف سی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بعد خود اعتراف کر رہے ہیں کہ انہوں نے ”را” سے دہشت گردی کی تربیت اور مالی و حربی معاونت حاصل کی ہوئی ہے۔

اسکے بعد تو مودی حکومت کے پاکستان کی سا لمیت ختم کرنے سے متعلق عزائم اور اسکی منصوبہ بندیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں جبکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گزشتہ ماہ خود بھی ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ اور گولہ باری سے متاثر ہونیوالے پاکستانی علاقوں کا دورہ کرکے بھارتی جارحیت کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ پاکستان کی سا لمیت کیخلاف بھارتی عزائم بھی ڈھکے چھپے نہیں رہے اور یہ حقیقت بھی سب پر واضح ہے کہ دوطرفہ مذاکرات سے ہمیشہ بھارت نے گریز کیا ہے اور وہ اب تک کوئی نہ کوئی ایشو کھڑا کرکے مذاکرات کی میز الٹاتا رہا ہے اس لئے مذاکرات کے معاملہ میں اسکے اخلاص پر کیسے یقین کیا جا سکتا ہے۔

ہمیں بھارتی جارحیت پر اسکے ساتھ محض احتجاج پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہیے۔ اگر بھارت ہماری سرزمین پر مسلسل ننگی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے اس کے ساتھ اسی لہجے میں برتاؤ کرنا چاہے، اور بھارت کو بتا دینا چاہیے کہ پاکستان نہ تو بھارت سے کسی معاملے میں کم ہے اور نہ ہی کسی میدان میں پیچھے ہے اگر اس کی برداشت کی حد جواب دے گئی تو بھارت کو خطے میں اپناوجود قائم رکھنابھی مشکل ہوجائے گا۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور پاکستان کے عوام نہ کسی طرح سے کمزور ہیں نہ ہی بزدل، اگر بھارت کی جانب سے کسی جارحیت کا سوچا بھی گیاتو اسے ایسی فاش شکست دی جائے گی جوکہ رہتی دنیا تک مثال ہوگی۔

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر: رانا اعجاز حسین
رابطہ نمبر:0300-9230033
ای میل:ra03009230033@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Thinking
Previous Post سوچ اور فکر
Next Post ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم ہی نیمڈ می ملالہ کا ٹریلر جاری
Mala

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.