yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

پاک بھارت سیریز؛ ڈالرز سے بھرا جہاز ڈوبتے دیکھ کر بورڈ پریشان

Yes 1 Webmaster August 30, 2015August 30, 2015 1 min read
Pak Vs India
Share this:
Pak Vs India
Pak Vs India

لاہور : پاک بھارت سیریز کے نہ ہونے کی صورت میں ’’ڈالرز سے بھرا جہاز‘‘ ڈوبتے دیکھ کربورڈ پریشان ہوگیا، بھارتی بے رخی کے باوجود پی سی بی کی سیریز کیلیے آس برقرار ہے،چیئرمین شہریار خان کے مطابق باہمی مقابلوں کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں،اس وقت بہت زیادہ سیاسی تناؤ مگر امید ہے کہ ماحول میں جلد بہتری آئے گی، بی سی سی آئی کو دوطرفہ معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے تاہم کھیلنے سے انکار کے بعد ہم بھوکے نہیں مر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے بار بار انکار اور وعدہ خلافیوں کے باوجود پی سی بی کی سیریزکیلیے آس نہیں ٹوٹی،’’بگ تھری‘‘کی حمایت پر ملنے والے لالی پاپ کی حقیقت اب کھل کر سامنے آتی جارہی ہے، اس کے باوجود بی سی بی کو اب بھی سیریز کے امکانات نظر آرہے ہیں، بھارتی فورسز کی ہٹ دھرمی کے ماحول میں پاکستان پر الزامات کی بارش میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی پیچھے نہیں رہتے، وہ بار بار یو اے ای میں دسمبر میں شیڈول سیریز کے امکانات مسترد کرتے رہتے ہیں، دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے ابھی تک کوئی ٹھوس اور واضح ردعمل نہیں دیا گیا۔

چیئرمین شہریار خان کو اب بھی انتظار ہے کہ شاید یہ بیل منڈھے چڑھ ہی جائے۔ باغ جناح لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پڑوسی ملک سے سیریز کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں لیکن ہمیں اپنی تیار رہنے کی ضرورت ہے، اس وقت فضا میں بہت زیادہ سیاسی تناؤ اور دونوں ممالک کے تعلقات بہت کشیدہ ہیں،امید ہے کہ جلد بہتری آئے گی، انھوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ کرکٹ کھیلنے سے تعلقات بہتر اور تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے، اسے دوطرفہ سیریزکے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔

شہریارخان نے کہا کہ حالیہ ورلڈ کپ کے دوران روایتی حریفوں کا میچ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا گیا ،پاکستان اور بھارت کے شائقین بھی باہمی مقابلوں کے انتظار میں ہیں، ماضی میں تعلقات اچھے نہیں تھے تب بھی کرکٹ ہوتی تھی، اب بھی سیاسی تعلقات ٹھیک نہ ہوں تو کھیل روکنا اچھی بات نہیں،ہمارا ہمیشہ سے یہ موقف رہا کہ سیاست اور کھیلوںکو الگ الگ رکھنا چاہیے، لہٰذا ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سیریز کو بحال کیا جا سکے، بھارت کے ساتھ مقابلوں کا معاہدہ ہوا تھا جس سے وہ اب پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

بی سی سی آئی کو باہمی سیریز کے حوالے سے سیاسی تعلقات کا بہانہ نہیں بنانا چاہیے، البتہ یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت کے کرکٹ کھیلنے سے انکار پر ہم بھوکے نہیں مر جائیں گے۔ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگرچہ آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو معاف کردیا تاہم ان کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی، اگر وہ کھلے دل سے جرم کااعتراف کریں توشاید شائقین انھیں قبول کرلیں۔

قومی کرکٹرز بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو پسند نہیں کرتے۔ شہریارخان نے کہاکہ محمدعامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی کیلیے لائحہ عمل تشکیل دے دیا جس پر عمل کرتے ہوئے ہی وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں، تینوں کرکٹرز نے5 سال سے کرکٹ نہیں کھیلی، فٹنس اور کارکردگی دیکھ کر انھیں میدان میں لانے کا فیصلہ کریں گے۔

شہریار خان نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خاص توجہ دے رہے ہیں تاکہ اس حوالے سے مستقبل میں کم مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے سوال پر چیئرمین نے کہاکہ اس مسئلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Asian Boxing Championship
Previous Post ایشیئن باکسنگ چیمپئن شپ، اویس علی نے بھی فتح سمیٹ لی
Next Post برطانیہ : موٹرسائیکل گراں پری، پریکٹس سیشن میں سپین کے ہورخے لورینزو کی کامیابی
Motorcycle Grand Prix Race

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.