yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

کرکٹ ،سیاست اور حکمرانی

Yes 1 Webmaster August 29, 2015 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

تحریر: غلام مرتضی باجوہ
پاکستان کے 2015ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی این اے 122 میں ہار کے چیئرمین تحریک انصاف کا موقف تھا کی عام انتخابات میں تاریخی دھدندلی ہوئی ہے۔ جس پر عمران خان نے اپنے دوستوں کی مشاورات کے بعد کئی میدان لگائے۔ عالمی وقومی ماہرین، مبصرین اور ماہرقانون دانوں کے ہزاروں گلے شکوے ہیں کہ کرکٹ ،سیاست اور حکمرانی میں بہت فرق ہے۔ لیکن تحریک انصاف نے لاکھوں قربانیوں سے حاصل کئے جانے والے پاکستان اور اس کے آئین وقانون کو ہوامیں اڑادیا اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے کارنامے پاکستانی قوم کے سامنے ہیں۔لوگ مررہے تھے ۔اور وزیر اعلیٰ کے پی کے اسلام آبا میں بھگڑے ڈال رہے تھے۔سانحہ پشاورپاکستان کی تاریخی کا بڑا سانحہ تھا لیکن عمران خان سوگ رات منانے میں مصروف تھے۔

حکمرانی کے حوالے اساتذہ بتاتے ہیں کہ ہزاروں سال قبل ”دریا کے اس پار جنگل کے تمام جانوروں نے جنگل کے بادشاہ شیر کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدیوں پر محیط فرسودہ اور آمرانہ نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے اور ہر بار شیر ہی جنگل کا بادشاہ کیوں بنے، دوسرے جانوروں کو بھی حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیے، شہروں میں جمہوری طرز حکومت بڑی کامیابی سے چل رہا ہے، اب جنگل میں بھی جمہوریت ہونی چاہیے، الیکشن ہوں اور جو جانور جیتے اسے بادشاہت کا تاج ملے، اس مطالبے میں لومڑی، ریچھ اور ہاتھی پیش پیش تھے، شیر نے جانوروں کے تیور دیکھتے ہوئے بادشاہت چھوڑدی اور گوشہ نشین ہوگیا، تمام جانور بے حد خوش تھے، الیکشن کا اعلان کردیا گیا، بادشاہت کے امیدواروں میں ہاتھی، چیتا، ریچھ، لومڑی اور بندر شامل تھے، الیکشن ہوئے ووٹ ڈالے گئے، اتفاق سے جنگل میں بندروں کی تعداد سب سے زیادہ تھی، ا نہوں نے اپنے ساتھی بندر کو ووٹ ڈیے، درختوں پر رہنے والیے کچھ پرندوں نے بھی اپنا ووٹ بندر کو دیا، اس طرح بندر واضح اکثریت سے کامیاب قرار پایا اور بادشاہت کا تاج اس کے سر پر سج گیا۔

کچھ دن تو آرام سے گزرے، پھر جنگل کا سکون خراب ہونا شروع ہوگیا، شیر کا اپنا ایک رعب ہوتا تھا، تمام جانورا س کی ایک دھاڑ سے سہم جاتے تھے، جب کہ بندر بادشاہ ہر وقت درختوںپر اچھلتا رہتا، یا پھر اپنے ساتھی بندروں کی جوئیں نکال نکال کر کھاتا رہتا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تمام جانور بے لگام ہوگئے، سب اپنی من مانی کرنے لگے، بڑے جانوروں نے چھوٹے اور معصوم جانوروں کو ستانا شروع کردیا۔ کبھی شکایت آتی کہ کوئی بڑا جانور چھوٹے جانور کے بچوں کو کھاگیا ہے کبھی پتا چلتا کہ کسی پرندے کے انڈے غائب ہیں مگر بندر بادشاہ اپنے حال میں مست تھے، ایک دن بی گلہری، بادشاہ بندر کے پاس واویلہ کرتی ہوئی پہنچی اور بولی ”بادشاہ سلامت! بھیڑیا آج زبردستی میرے گھر میں گھس آیا ہے اور میرے بچوں کو اٹھا کر لے گیا ہے۔

Monkey
Monkey

ابھی وہ زیادہ دور نہیں گیا ہوگا، آپ میری مدد کریں اور میرے معصوم بچوں کو بھیڑیے کے چنگل سے آزاد کرائیں، ورنہ وہ میرے بچوں کو چیر پھاڑ کر کھا جائے گا، بندر بادشاہ نے کہا اچھا میں کچھ کرتا ہوں، اس کے بعد انہوں نے ایک درخت پر چھلانگ لگائی، وہاں سے دوسرے، پھر تیسرے اور پھر بھاگتے ہوئے بی گلہری کے پاس آئے اور پھر ایک درخت پر چڑھ گئے، وہاں سے دوسرے، پھر تیسرے درخت پر چھلانگتیں لگاتے چلے گئے، اتنے میں بی گلہری نے دیکھا کہ بھیڑیا اس کے بچوں کو کھا چکا تھا، اونچے درختوں سے بندر بادشاہ بھی یہ منظر دیکھ کر بی گلہری کے پاس آئے اور غمگین صورت بنا کر بولے ”میں نے بھاگ دوڑ تو بہت کی لیکن اللہ کی یہی مرضی تھی” بی گلہری روتی دھوتی بندر کو بددعا دیتی چلی گئی اور بندر بادشاہ پھر سے اپنی اچھل کود میں مصروف ہوگئے۔

جنگل کے تمام جانور اس نااہل بادشاہ سے تنگ آچکے تھے، وہ شرمندہ چہروں کے ساتھ شیر کی کچھار میں داخل ہوئے اور درخواست کی کہ شیر دوبارہ سے بادشاہت سنبھالے اور جانوروں کو نااہل اور نامعقول بادشاہ سے نجات دلائے۔ شیر نے انہیں یاد دلایا کہ جمہوری اصولوں کے مطابق پانچ سال سے پہلے بندر کو بادشاہت سے نہیںہٹایا جاسکتا، ہاں اگر اس دوران بادشاہ مرجائے تو پھر متفقہ فیصلے سے دوسرے بادشاہ کا اعلان کیا جاسکتا ہے، یہ سن کر تمام جانور پریشان ہوگئے اور سوچ بچار کرنے لگے کہ اس بادشاہ سے نجات کیسے حاصل کی جائے۔

چالاک لومڑی نے پرجوش لہجے میں کہا۔ بھلا کیا، تمام جانوروں نے بیک زبان پوچھا، لومڑی نے کہا، جیسا کہ آپ کو پتا ہے کہ بندروں کی ایک عادت ہوتی ہے کہ انہیں خاص طور پر متوجہ کرکے کوئی حرکت کی جائے تو وہ اس کی نقالی کرتے ہیں اور جیسا کرتے جاوایسا ہی کرتے ہیں، اب ترکیب یہ ہے کہ کوئی جانور بندر بادشاہ کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور اسے نقالی کرنے پر مجبور کردے اور عجیب و غریب حرکت کرتا ہوا اسے جنگل کے کنارے بنے پرانے کنویں پر لے جائے، اس کے بعد وہ جانور اس کنویں میں چھلانگ لگادے، بندر بادشاہ بھی اسی جانور کی نقل کرتے ہوئے اس گہرے کنویں میں چھلانگ لگادیں گے، اس طرح ہم سب کو اس نااہل بادشاہ سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔

Frog
Frog

منصوبہ مکمل تھا، فوراً ہی اس پر عمل کیا گیا۔ تمام جانور درختوں کے پیچھے چھپ گئے اور مینڈک بندر بادشاہ کے سامنے آکر انہیں متوجہ کرنے کے لیے ٹرانے لگا، ساتھ ساتھ وہ اچھل بھی رہا تھا، بندر نے جب یہ دیکھا تو وہ بھی اچھلنے لگا اور ٹرانے کی کوشش کرنے لگا، مینڈک کبھی آگے کو اچھلتا، کبھی پیچھے کو قلابازی کھاتا اور مسلسل ٹراتا ہوا آہستہ آہستہ کنویں کی طرف بڑھنے لگا، نقالی بندر اس کی نقل کرتے ہوئے اس کے پیچھے پیچھے تھا، کنویں کے نزدیک پہنچ کر مینڈک نے ایک لمبی جست لگائی اور ٹراتا ہوا کنویں کے اندر چلا گیا۔

بندر نے بنا سوچے سمجھے چھلانگ لگادی اور چھپاک سے سیدھا پانی کے اندر جاگرا، تمام جانور درختوں کے پیچھے سے نکل کر کنویں کے گرد جمع ہوگئے اور بندر بادشاہ کو ڈوبتا ہوا دیکھنے لگے، اچانک اندر سے کوئی چیز اڑتی ہوئی نکلی اور کنویں کی منڈیر پر بیٹھ گئی، یہ مینڈک تھا، تمام جانور اسے باہر دیکھ کو خوش ہوگئے۔ ضرورت اس امر کی ہے سیاستدانوں اور حکمرانوں کو ملکی حالات کے پیش نظر بیانات اور اقدامات کرنا ہونگے ۔ ورنہ سیاستدانوں اورحکمرانوں اس سیاسی کھیل کا فائدہ اٹھاتے ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزم میں کا میاب ہوجائیں گے۔

Ghulam Ahmed Bajwa
Ghulam Ahmed Bajwa

تحریر: غلام مرتضی باجوہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Exam
Previous Post امتحانات اور اس میں کامیابی
Next Post پیرس ۔قاری فاروق احمد فاروقی کا پاکستان کے سینئر صحافیوں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
قاری فاروق احمد فاروقی کا سینئر صحافیوں کے ساتھ گروپ فوٹو (3)

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.