yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

پی سی بی میں اختیارات کی جنگ کا تاثر مسترد

Yes 1 Webmaster August 29, 2015 1 min read
PCB
Share this:
PCB
PCB

کراچی : چیئرمین شہریارخان نے پی سی بی میں اختیارات کی جنگ کا تاثر مسترد کر دیا ، ان کے مطابق بورڈ میں کوئی تقسیم نہیں ہے، منتخب چیئرمین ہونے سے ان کی پوزیشن ایک نامزدکردہ آفیشل سے زیادہ بلند ہی ہوگی، انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیوں کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیا نظام آئندہ تین برس تک لاگو رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہریارخان پی سی بی میں دوسری اننگز کھیل رہے ہیں مگر اب زیادہ طاقتور چیئرمین نہیں لگتے، ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ان پر حاوی دکھائی دیتے ہیں، ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں اس بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ پی سی بی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔

نجم سیٹھی کو بورڈ کے سرپرست اعلیٰ نے نامزد کیا، وہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ ہیں جبکہ میں چیئرمین اور تمام فیصلے کرتا ہوں، یہ میری صوابدید ہے کہ کسی اقدام کو منظوری دوں یا نہیں، سیاسی طور پر کوئی مداخلت نہیں ہوتی، میں نہیں سمجھتا کہ وزیر اعظم یا کوئی اور وزیر بورڈ کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے اپنے خیالات ہیں اور میں ان کی قدر کرتا ہوں،ہم ایک ہی لائن پر کام کر رہے ہیں، البتہ میں بورڈ کا منتخب چیئرمین ہوں لہذا میری پوزیشن ایک نامزد کردہ آفیشل سے زیادہ بلند ہی ہوگی۔

دریں اثنا پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ گزشتہ کئی برس سے تجربات کی زد میں ہے، اس سال چار برس میں تیسری بار تبدیلی لائی جا رہی ہے، مگر شہریار خان کے مطابق حالیہ تبدیلیاں بہترین ثابت ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ اصل مقصد ٹیمیں کم کرنا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں 24 سائیڈز دیگر کرکٹنگ ممالک کے مقابلے میں بھی بہت زیادہ ہیں، عام تاثر یہی ہے کہ اس سے ڈومیسٹک مقابلوں کا معیار کمتر ہوا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہم نے 16 ٹیموں کا ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا، موجودہ نظام آئندہ تین برس تک لاگو رہے گا، میں نہیں جانتا کہ میرے جانے کے بعد کیا ہوگا تاہم یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم نے ایک اچھا فارمیٹ پا لیا ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahrukh Khan
Previous Post بالی ووڈ کے کنگ خان کو ’’جل پری” کی تلاش
Next Post سعید اجمل کی کارکردگی کو اکیڈمی میں جانچا جائے گا
Saeed Ajmal

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.