yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اندھا چشمہ

Yes 2 Webmaster August 28, 2015 1 min read
Glasses
Share this:
Glasses
Glasses

تحریر : وقار النسا
جی! ھمیشہ سے ہی چشمہ کمزور نظر کے لئے پہنا جاتا ہے آج کل تو اس کے لئے عمر کا بڑا ہونا بھی ضروری نہیں بچوں کو بھی لگا ہوتا ہے تاکہ انہیں دیکھنے پڑھنے میں آسانی ہو اور چشمہ لگانے سے خاطر خواہ نتائج بھی حاصل ہوتے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ ارباب اختیار کو بھی ایسا چشمہ لگا ہوتا جس سے وہ اپنے ملک میں ہونے والی بد امنی بدحالی غریبوں کی خستہ حالی کے ساتھ ابتری اور افراتفری کو بھی دیکھ سکتے ان کی آنکھوں کو عوام کے دکھ بھی دکھائی دیتے وہ خوف وہراس کو بھی دیکھ سکتے جن کا سامنا عوام کو رہتا ہے ملک میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے دن دہاڑے چور بازاری اور قتل وغارت گری نے لوگوں کا سکھ چین برباد کر ديا ہے

اتنے عرصہ سے ملک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے امن قائم رکھنے میں ناکام ہیں –اورکامیاب بھی کیسے ہوں جب کہ اس حالت کے ذمہ داروں میں ان کا بھی نام سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے جہاں کہیں واردات ہوئی وہاں ڈاکوؤں کی پشت پناہی کے لئے یہ ھر دم مستعد اور چوکنے رہتے ہیں اور ان کے پیچھے اندھا چشمہ لگائے ارباب اختیار ہیں جن کا بس چلے تو وہ سونا چاندی تو ایک طرف موتی ھیرے جواہرات کی قبریں بنوا لیں ان کے چشموں میں شیشے کے بجائے ڈالروں کی گڈیاں لگی ہیں یہ بے چارے دیکھ نہیں سکتے-

ان کی مثال اس بھوکے کی سی ہے کہ جس سے پوچھا گیا دو اور دو کتنےہوئے ؟ اس نے کہا دو اور دو چار روٹیاں ان کو تو خواب میں کرسی اور ملک کا ڈھانچہ نظر آتا ہے جس کو یہ نوچنا چاہتے ہیں ملک میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں کیا انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہیں ؟ یا یہ لوگ آدھے کے حصے دار ہیں -جہاں دوسرے شہروں میں ایسے واقعات وقوع پذیر ہو رہے ہیں وہاں ملتان شہر ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر نظر آتا ہے –ایک ایسی ہی خوفناک واردات صبح آٹھ دس بجے پیش آتی ہے

ملتان میں دن دھاڑے ہونے والی واردات میں چھ مسلح افراد نے درجنوں لوگوں کو یرغمال بنا لیا اور مال لوٹ کر اور نوٹوں سے تھیلے بھر کر چلتے بنے لاری اڈہ روڈ پر پررونق جگہ صبح واردات ہوئی تودکان میں نصب کیمرے نے ان ڈاکوؤں کا طریقہ واردات اپنی آنکھ میں محفوظ کر لی یہ نقاب پوش اسلحہ لئےکس دیدہ دلیری سے آئے ایسا لگتا تھا کہ وہ نہ تو قانون سے ڈر رہے ہیں نہ ہی ان کو کسی بات کا خوف ہے – وہ اسی شہر کے لوگ ہیں تو کیا ان کو شناخت کرنا ممکن نہیں؟ ایسا تو ممکن ہی نہیں کہ جائے واردات پر پولیس بروقت پہنچ جائے اسی دکان کے باہر لوگ چل پھر رہے ہیں کسی کو پرواہ نہیں اور جیسے ہی وہ تھیلے بھر کر موٹر سائيکل پر سوار ہو کر روانہ ہوتے ہیں لوگ بھی آکر بھیڑ ڈال لیتے ہیں اور بعد میں پولیس بھی آتی ہے

عوام کی آنکھوں میں کیسے دھول جھونکتے ہیں بس اللہ اللہاپنی کارکردگی دکھانے کوتفتیش شروع ہوتی ہے عوام کو پاگل بنانے کے لئے جدید طریقوں سے تفتیش ہوتی ہے ایسے دکھائی دیتا ہے کہ یہ اپنے کام میں بہت مستعد ہیںیہ وہ دکھاوہ ہے جو وقتی نظر آتا ہے بعد میں رات گئی بات گئی والا معاملہ ہوتا ہے قصور کے واقعہ نے دلوں کو دہلادیا اوروہاں ہر ثبوت کے بعد اور لوگوں کی گواہی اور دہائی کے بعدجوڈیشنل کمشن بنایا گیا –حیرت کی بات ہے کہ اس قبیح فعل کے بعد اور سب ثبوتوں کے ہوتے ہوئے کیا

ان لوگوں کو عبرت ناک سزا نہ دی جاتی ؟کیا جوڈیشنل کمشن بنانے کی ضرورت تھی؟ جب کہ لوگ گواہ بھی تھے ثبوت بھی موجود تھے اور مجرموں نے اعتراف بھی کر لیا تھا -اس طرح کے لاتعداد واقعات ملک میں رونما ہو رہے ہیں اس کے باوجودان کی روک تھام نہیں ہو رہی –اس کی وجہ سر کردہ افراد کا مجرموں کی پشت پناہی ہے خدارا نظر کا چشمہ پہنیں جس سے عوام اور اپنا ملک آپ کو نظر آئے اندھے چشمے اتار پھینکیں

تحریر : وقار النسا

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Sabar Hussain
Previous Post تارکین وطن سے وطن عزیز میں زیادتی نہ کرو
Next Post ایاز صادق کی وزیراعظم سے ملاقات، این اے 122 انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال
Nawaz Sharif and Ayaz Sadiq

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.