yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیاسی مجبوریاں

Yes 1 Webmaster August 27, 2015August 27, 2015 1 min read
Pakistan Political Parties
Share this:
Pakistan Political Parties
Pakistan Political Parties

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
ہمارے ہاں اقتدار کا ہماجس کے سَر پر بھی بیٹھتاہے ،اسی کو سیاسی مجبوریوں کا تارِ عنکبوت جکڑ لیتاہے۔ محترم آصف زرداری نے اپنے اقتدارکے پانچ سال اتحادیوں کی ”منتیں تَرلے”کرتے گزارے ۔اب نواز لیگ کا المیہ بھی یہی۔ تحریکِ انصاف نے آنکھیں دکھائیں تو دیگر سیاسی جماعتوں کے ہاں پناہ گزین، خوف کایہ عالم کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اعتزازاحسن نے کسی ”کپتی ساس” کی طرح چودھری نثاراحمد کو رَکھ رَکھ کے طعنے دیئے لیکن حکومتی لَبوں پہ مہرِ خاموشی، تحریکِ انصاف مستعفی ہوئی تو استعفے منظورکرنے میں صریحا غیرآئینی ہچکچاہٹ۔

حامد میر نے محترم ایازصادق سے چبھتا ہوا سوال کیا کہ جب آئینی طور پر تحریکِ انصاف کے اراکینِ پارلیمنٹ کے استعفے ہوچکے تھے تو انہیں منظور کرنے میں کو تاہی کیوں برتی گئی؟۔سپیکرصاحب کاجواب تھاکہ آئین اُنہیں انفرادی تحقیق وتصدیق کی اجازت دیتاہے۔ حامدمیر نے کہا کہ عمران خاں توہر روز کنٹینر پرکھڑے ہوکر یہ اعلان کرتے تھے کہ وہ مستعفی ہوچکے پھر خاں صاحب کااستعفٰی کیوں منظور نہیں کیا گیا؟۔ ایاز صادق کا جواب بہت دلچسپ کہ پارلیمنٹ کے باہرسب باتیںسیاسی اور پارلیمنٹ کے اندرآئینی وقانونی۔ گویاآئین کی عمل داری صرف پارلیمنٹ کے احاطے تک محدود۔ اب ایم کیوایم بھی مستعفی ہوچکی لیکن پھر ”نظریۂ ضرورت” آڑے۔ اوّل اوّل تونوازلیگ ڈٹی رہی اور کہا
وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ، ہم اپنی وضع کیوں بدلیں
سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سرگراں کیوں ہو

ایم کیوایم نے تو اپنی ” خو” نہ چھوڑی البتہ نوازلیگ کو اپنی ”وضع” بدلنی پڑی اوراب سبک سَری کایہ عالم کہ استعفوں کی واپسی پر حکمران آمادہ البتہ باہربیٹھے ”بھائی” کے فیصلے کاانتظار۔ استعفے لینے اوردینے کے شوقین کپتان صاحب تو چاہتے ہی یہ ہیںکہ ”گلیاں ہو جان سنجیاں وِچ مرزا یار پھرے”۔ پہلے وہ استعفے کے لیے وزیرِاعظم ہاؤس پرچڑھ دوڑے اوراب چاروںصوبائی الیکشن کمشنرز اور چیئرمین نادرا کو مستعفی ہونے کاحکم صادر۔

PTI
PTI

صوبائی الیکشن کمشنرز نے خاں صاحب کے خط کا” ٹَکاسا” جو اب دے دیا ہے اِس لیے ہو سکتا ہے کہ تحریکِ انصاف ایک دفعہ پھر پارلیمنٹ کو داغِ مفارقت دے جائے لیکن ہم کہیں گے کہ تحریکِ انصاف اب کی بار ایسا نہ کرے کیونکہ جب وہ دوبارہ ”نیویں نیویں ” ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے اور ان کا استقبال ” کچھ شرم ہوتی ہے ،کچھ حیا ہوتی ہے” جیسے استقبالی نعروں سے ہو گا تو ہمیں شرم بہت آئے گی۔

عشقِ عمران میں ” گوڈے گوڈے”دھنسے ہوئے ایک محترم لکھاری فرماتے ہیں ”اخلاقیات کا تقاضہ یہ تھاکہ سردار ایاز صادق اعلیٰ ظرفی کامظاہرہ کرتے ،اپنی تنخواہوں ،مراعات اوربیرونی دَوروںکا حساب کرتے پھر اُن اخراجات کو جمع کرتے ۔ جوحساب کتاب ہوتا،خاموشی سے سرکاری خزانے میںجمع کروا دیتے ،مگرافسوس ایسانہ ہوسکا”۔ افسوس ،صد بلکہ ہزار افسوس کہ نہ سردارایاز صادق یہ پیسے دینے کوتیاراور نہ ہی نیاپاکستان بنانے کاعزم لے کراُٹھنے والے سولہ ،سولہ لاکھ واپس کرنے کے لیے آمادہ۔ ویسے سردارصاحب کافیصلہ توابھی سپریم کورٹ میںہونا باقی ہے لیکن نئے پاکستان کے ”بانیان” تواپنی مرضی سے استعفے دے کربھی بقایاجات وصول کرچکے۔

محترم لکھاری نے ایازصادق صاحب کو یہ ”اخلاقیاتی ”مشورہ بھی دیاہے کہ وہ خواجہ سعدرفیق کی طرح ”سٹے آرڈر”کے پیچھے چھپنے کی بجائے عوام کی عدالت میں جا ئیں۔ مشورہ تو مفید ہے لیکن ایسے مشورے وہ اپنے ممدوح عمران خاںکو کیوں نہیں دیتے جن کی جماعت کے مرادسعید ،قیصرجمال اوررائے حسن نواز سمیت چھ سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے سٹے آرڈرکی ”بُکل” مارے بیٹھے ہیں۔ محترم لکھاری نے جسٹس کاظم ملک کے فیصلے پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ” قوم کوایسی سوچ پر ماتم کرناچاہیے جوانصاف اورانصاف دینے والوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔۔۔۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آئی تو عمران خاںنے اِس فیصلے کومن وعن قبول کیا حالانکہ عمران خاں کو بہت کچھ بتایا گیا مگر اس نے کہا کہ نہیں، میں یہ کہہ چکاہوںکہ جوبھی فیصلہ آیاوہ قبول ہوگا لہٰذا اب میںاِس پرکوئی تنقید نہیں کر سکتا”۔

Judicial Commission
Judicial Commission

عرض ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد سے خاں صاحب متواتر یہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ نوازلیگ ،الیکشن کمیشن اور آر اوزنے مِل کر دھاندلی کی جبکہ تحقیقاتی کمیشن نے اپنے 902 صفحات پر مشتمل فیصلے میں صراحت کے ساتھ لکھاکہ دھاندلی ہوئی نہ کوئی سیاسی جماعت منظم دھاندلی میں ملوث ہے۔ جس اندازمیں خاںصاحب نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا ،بالکل ویسے ہی ایازصادق نے بھی سپریم کورٹ میں اپیل کاحق محفوظ رکھتے ہوئے کاظم ملک صاحب کے فیصلے کوتسلیم کیا۔ پھر سارے اخلاقی سبق اورساری تلملاہٹ صرف نوازلیگ کے خلاف ہی کیوں؟۔ ویسے محترم کاظم ملک نے جوفیصلہ دیاوہ تومتنازع ہے ہی کیونکہ انہوںنے 2014ء میںدیئے جانے والے اپنے ہی فیصلے کی نفی کردی۔

وہ سپریم کورٹ کاحوالہ دے کریہ فیصلہ دے چکے کہ اگر کاؤنٹر فائلز کی پشت پرمہر اوردستخط نہ ہوں لیکن باقی سب درست ہوتو ڈالا جانے والاووٹ درست تسلیم ہوگالیکن حلقہ 122 کاالیکشن کالعدم قراردینے کی بنیادہی 23 ہزار کاؤنٹر فائلز کی پشت پر پریذائی ڈنگ آفیسر کی مہر اور دستخط نہ ہونے پررکھی گئی ۔حقیقت یہ کہ پولنگ سٹیشنز پر صبح کے اوقات میںبے تحاشہ رش ہوتاہے اِس لیے مختصر سے انتخابی عملے کے پاس اتناوقت ہی نہیںہوتا کہ وہ کاؤنٹر فائل کی پشت پرمہر اور دستخط کرسکیں۔ جب رَش کم ہوتاہے توپھر کاؤنٹر فائل کی پشت پر مہر اور دستخط جیسی ”بے کار” پریکٹس کی جاتی ہے۔ بطور پریزائیڈنگ آفیسر میںنے کئی مرتبہ ڈیوٹی سرانجام دی اور ہمیشہ اِس الجھن کاشکاررہی کہ جب کاؤنٹرفائل ہرلحاظ سے مکمل ہوتی ہے تو پھر اُس کی پشت پرمہراور دستخط کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟۔

جب جوڈیشل کمیشن یہ طے کرچکاکہ انتخابی بے ضابطگیوںکی بنیادپر الیکشن کالعدم قرار نہیں دیاجا سکتااور عوامی نمائندگی ایکٹ 1976ء کی شِق 68 (2) کے مطابق اگر ٹربیونل مطمئن ہو کہ کوئی کرپٹ یا غیرقانونی عمل کسی امیدوار یااُس کے الیکشن ایجنٹ کی مرضی یا اکسانے پر نہیں ہوا تو انتخاب کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا تو پھر محترم جج نے ایازصادق صاحب پر دھاندلی کاکوئی الزام لگائے بغیر صرف انتخابی بے ضابطگیوں کو بنیاد بنا کر حلقہ 122 میں دوبارہ پولنگ کا حکم کیسے صادر فرما دیا؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mamnoon Hussain
Previous Post صدرممنون حسین آج خیبرایجنسی کا دورہ کریں گے
Next Post قائد کا فرمان۔ اردو سرکای زبان
Quaid-e-Azam

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.