yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

پروفیسر سید مشکور حسین یاد کے اعزاز میں ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی کی جانب سے ادبی محفل و عشائیہ

Yes 1 Webmaster August 26, 2015August 26, 2015 1 min read
Mushairah At Abudhabi for Mashkoor hussain yaad
Share this:
Mushairah At Abudhabi for Mashkoor hussain yaad
Mushairah At Abudhabi for Mashkoor hussain yaad

ابوظہبی (حسیب اعجاز عاش سے) ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی کی دولت کدہ پے صدارتی ایوارڈ (ستارہ امتیاز) یافتہ نامور شاعرو ادیب، معروف انشائیہ نگار و مزاح نگار اور ماہر تعلیم پروفیسرسید مشکور حسین یادکے اعزاز میں بھرپور ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

پروفیسر سید مشکور حسین یادکسی تعارف کے محتاج نہیں ، ساٹھ سے زائد کتابوں کے یہ خالق ستمبر ۱۹۲۵ کو حصار،بھارت میں پیدا ہوائے،ابتدائی تعلیم لدھیانہ جبکہ گریجویشن کی ڈگری جالندھر سے حاصل کی۔ہفت روزہ ’’پکار‘‘ کی ادارت کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے۔ حصول پاکستان کی جدوجہد میں ان والدہ محترمہ، شریک حیات، بھائی اور بیٹی سمیت کئی عزیزو اقارب کو شہید کر دیا گیا نومبر ۱۹۴۷ میں پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا ،اسی لئے انہیں’’ مجاہد تحریک پاکستان‘‘ کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے۔

تعلیم کو جاری رکھا اور پھر اُردو اور فارسی میں ماسٹر کیا ۔ماہنامہ ’’زعفران‘‘ اور ماہنامہ ’’چشمک‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے۔گورنمنٹ کالج لاہور میں شعبہ تعلیم سے منسلک ہو گئے اور درس و تدریس میں بھی اپنا ایک خاص مقام حاصل کیا۔مقبول ترین تصانیف میں ’’دشنام کے آئینے میں‘‘،’’آزادی کے چراغ‘‘، ’’جوہر اندیشہ‘‘، ’’یادوں کے چراغ‘‘شامل ہیں۔

محفل کی صدارت معروف ادیب ڈاکٹر سلیم خان کے حصہ میں آئی ، نظامت کے فرائض سلمان احمد خان نے حسب سابق بڑے احسن انداز میں نبھائے۔تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت ندیم احمد ذیست نے حاصل کی اور سلمان احمد خان نے نعتِ رسول پاکﷺ پیش کی۔
قلب و نظر نور کا وقت ظہور ہے
ذکر خدا کے بعد جو ذکرِ حضورﷺہے۔

جسے سامعین نے بڑی عقیدت و احترام سے سماعت فرما یا اور دیر تلک روحانی سحرکے زیراثر ہی رہے۔ محفل میں طارق حسین بٹ اور سلیم الدین صدیقی کی خصوصی شرکت نے محفل کی ادبی رونق میں اضافہ کر دیا۔ کلام پیش کرنے والے شعراء کرام میں سلمان طارق بٹ، ندیم احمد ذیست، مسرت عباس مسرت، عامر حفیظ، عبدالسلام عاصم، سلمان احمد خان، آصف رشید اسجد، فرہاد جبریل، فقیر سائیں، سعید احمد پسروری، ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی اور مشکور حسین یاد شامل تھے۔شعراء نے اپنے اپنے دلکش کلام کو منفرد لب و لہجے میں پیش کر کے محفل میں خوب رنگ جمایا اور سامعین سے دل کھول کر داد و تحسین وصول کی ۔مہمان خصوصی مشکور حسین یاد کی پیش کی گئی حمد ، نعت اور چند غزلوں نے محفل کو بامِ عروج بخشا ،سامعین ’’واہ ۔واہ اور سبحان اللہ ۔سبحان اللہ‘‘سے پسندیدگی کی سند پیش کرتے رہے۔

صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر سلیم خان اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسرسید مشکور حسین یاد کو انکی ادبی و تعلیمی خدمات کے اعتراف میں خوب خراج تحسین پیش کیا اور ایک تسلسل سے خوبصورت ادبی محافل کے انعقاد پر ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔تقریب کے میزبان ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی نے اختتامیہ کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسرسید مشکور حسین یاد سے اپنے دیرنیہ تعلقات اور اُسے وابستہ یادگار واقعات کو سماعتوں کی نذر کیا اور انکی شرکت کو باعثِ اعزاز قرار دیا اور رونق بخشنے پر جملہ حاضرین سے اظہار تشکر کیا جن کی شرکت اور بھرپور دلچسپی نے نشست کو یادگار بنا دیا۔

ڈاکٹر صاحب نے اِس خاکسار(حسیب ) کے مستقبل قریب میں پاکستان منتقل ہونے کے فیصلے پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیااور کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی پیش کئے۔ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی نے اپنے والدِ محترم شوکت واسطی(مرحوم)کا یہ شعر بھی سماعتوں کی نذر کیا
ہماری ذات کو دیکھو تو ہم حقیر فقیر
ہمارا مرتبہ دیکھو تو ہم عظیم ا لشان

شاندار ادبی نشست کے آخری لمحات دستک دے چکے تھے اورنوجوان شاعر فرہاد جبریل نے اپنے پہلا مجموعہ کلام’’تم بھی حد کرتے ہو‘‘ اور طارق حسین بٹ نے اپنا دوسرا نثری مجموعہ’’نخلِ آرزو‘‘ بھی مہمان خصوصی سید مشکور حسین یاد کو پیش کیا۔اس موقع پر طارق حسین بٹ نے یہ اعلان بھی کیا کہ اُنکا تیسرا نثری مجموعہ ’’حیات جاوداں‘‘زیرِ اشاعت ہے جسکی تقریب رونمائی شہراقبال میں ماہ دسمبر میں عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں تمام شرکاء نے گروپ فوٹو سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب کے اختتام پر پُرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔۔

خوبصورت ادبی نشست میں شعرا کے پیش کئے گئے خوبصورت کلام سے خوبصورت اشعار باذوق قارئین کے لئے پیشِ خدمت ہیں، جو آپکو بھی خوب محظوظ کریں گے ( انشاء اللہ تعالی)۔۔۔

ارسلان طارق بٹ
شمعِ عشق ہوں میرے ہسارر میں رہنا
بجھا نہ دے نفرت کی ہوا مجھ کو
******
ندیم ذیستؔ
وہ جو خواب تھے جو خیال تھے،وہی دھڑکنوں سے جدا ہوئے
میری زندگی کا سوال تھے، وہی دھڑکنوں سے جدا ہوئے
******
مسرت عباس مسرتؔ
جب سے وہ شخص میرے لئے اک خواب ہو گیا
لگتا ہے جیسے بند کوئی باب ہو گیا
******
عبدالسلام عاصمؔ
میں دریا کنارے چلا جا رہا ہوں
ٹھکانے سے اپنے ہٹا جا رہاہوں
******
سلمان احمد خان
قفل ٹوٹے گا قصرِ شاہی کا
آج مِل کر عوام دستک دے
******
حفیظ عامرؔ
وہ جس کی تم نے ابھی مجھ سے بات کی ہے میاں
وہ مورتی تو میرے سومنات کی ہے میاں
******
آصف رشید اسجد
یہ لوگ تو پیتے ہیں بہت زہر تنافر
حیرت ہے کہ چہرا یہاں نیلا نہیں کوئی
******
فرہاد جبریل
نجانے کیوں مجھے منزل پہ یہ خیال آیا
میں اپنے سائے کو رستے میں چھوڑ سکتا تھا
******
فقیر سائیںؔ
کیسے سمجھائیں کہ خوابوں کی ضرورت کیا ہے
ساری باتوں کے جوابوں کی ضرورت کیا ہے
******
سعید پسروریؔ
یہ محبت کا دیا کہہ دوں جسے میں
تیرے سینے میں ایسا دل نہیں ہے
******
ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی
فلک سے ٹوٹ ٹوٹ کر گرے شہاب پر شہاب
کوئی پکارتا رہا نہیں نہیں زمین پر
قلندری شہنشاہی سے دیر پا ہے عالی جاہ
ہمارے پاس بیٹھ جائے یہیں زمیں پر
اسے یہ وہم ہو گیا ہے کہ آدمی ہے فتنہ گر
رگڑ رہا تھا سانپ اپنی آستیں زمین پر
******
سید مشکور حسین یاد
ہماری بات حکایت نہیں جو ختم ہوئی
یہ حرفِ حق ہے عبارت نہیں جو ختم ہوئی
جہاں پہ ہم ہیں وہاں روشنی تو پھیلے گی
ہمارا ہونا ضرورت نہیں جو ختم ہوئی
متاع اہل نظر کا خزانہ رکھتے ہیں
ہماری قدر ہے، قیمت نہیں جو ختم نہیں

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Khurshid Shah
Previous Post الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبرز مستعفی ہو جائیں، خورشید شاہ
Next Post پاکستان سپر لیگ چار فروری سے قطر میں کرانے کا اعلان
Pakistan Super League

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.