yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مٹی سے بنا انسان بڑا توانگر بنا بھرتا ہے

Yes 1 Webmaster August 26, 2015 1 min read
Kidney Stones
Share this:
Kidney Stones
Kidney Stones

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
آج ہفتہ دس دن بعد گردے کی پتھری کے عارضے میں مبتلا رہنے کے باعث طبیعت میں کچھ بہتری آئی تو میں اپنے کالم کے ساتھ حاضرِ خدمت ہوں اِس عرصے کے دوران مجھے اِس بات کا شدت سے احساس ہواکہ مٹی سے بنااِنسان بڑا توانگر بنابھر تاہے جو مٹی سے ہی ڈرتاہے، دیکھیں اگر اِسی مٹی کے بنے اِنسان کی آنکھ میں مٹی کا ایک ذرہ چلاجائے تو کتنی تکلیف دیتاہے دن بھر ہائے ہائے کرتا پھرتا ہے اور اگر اِسی مٹی کے اِنسان کے گُردے یاپتے میں پتھری پیدا ہو جائے تو یہ کتنی تکلیف دیتی ہے اور مشاہدے میں آیا ہے کہ مٹی کے بنے اِنسان کو سکون اسی وقت ملتاہے جب تک اِن دونوں مقامات میں موجود پتھری کو آپریشن کر کے نہ نکالا جائے۔

یعنی کہنے کا مقصدیہ ہے کہ جس طرح مٹی کے بنے اِنسان کی آنکھ ، گردے اور پتے میں بننے والی پتھری باعث تکلیف ہوتی ہے اور جب دوائیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ دوسرے حربے (ٹوٹکے) استعمال کرنے سے بھی کوئی حل نہیں نکلتاہے تو پھر اِسے نکالنے کے لئے آپریشن ضروری ہوتاہے یکدم اِسی طرح جب اِنسانوں کے معاشرے میں بعض اِنسان بھٹک جاتے ہیں اور غلط راہ پر چل نکلتے ہیں تو اِنہیں راہ راست پر لانے کے لئے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی طرز کے آپریشن ضروری ہوجاتے ہیں جیساکہ اِن دِنوں میرے مُلک اور میرے شہر میں جاری ہے اور جس کے بہترنتائج سامنے ٓآ رہے ہیں اور اُمیدہے کہ جس طرح آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ ”کراچی میں دہشت گردی اور کرپشن کا شیطانی گٹھ جوڑ توڑاجائے“ یہ آپریشن اِسی جذبے کی تحت جاری رہاتووہ وقت کوئی دورنہیں کہ جلدمیراشہرکراچی امن و سکون اور بھائی چارگی اور اخوت ومساوات و ملی یکجہتی کا ایک عظیم مثالی گہوارہ بن کر پھر اپنے روشنیوں اور محبتوں کا شہر ہونے کا لقبِ عظیم حاصل کرے گا۔

جہاں پھر قدم قدم محبتوں اور الفتوں کے گیت اپنے سربکھیریں گے ملکی معیشت اوجِ ثریاکی بلندیوں سے بھی آگے نکل جائے گی اورمیرے شہرسمیت پورے مُلک میں ترقی و خوشحالی کا راج ہوگاہر گھرہر محلے اور ہر گلی اور شہر وبازار اور شاہراہ پرکامیابیوں اور کامرانیوں کا رقص ہوگا (آمین) اِس سے انکار نہیں ہے کہ ربِ کائنات اللہ رب العزت نے اِنسان کو ٹھنکناتی مٹی سے پیداکیا اور اِسے زمین پر اپنا نائب بناکر بھیجاتاکہ اِنسان اِس کی عبادات کرے اور اِس کی واحدانیت کا پرچارکرے اوراِسے تاقیامت خیروشراور اچھے برے کی تمیز کے لئے قرآن کو مشعلِ راہ بناکردے دیاہے۔

Human Being
Human Being

مگر افسوس ہے کہ آج ٹھنکناتی مٹی سے پیدا کیا گیااِنسان یہ سمجھتاہے کہ وہ ہمیشہ سُکھ اور چین سے رہے گااور زمینِ خداپر ہمیشہ اپنی توانگری قائم رکھے گااورجو اِس کا جی چاہے گاوہ کرے گا،جس کو چاہے گاعزت دے گااور جِسے چاہے گااُس کی عزت کو تارتارکرکے رکھ دے گا،آج وہ اپنی توانگری میں یہ تک بھول چکاہے کہ یہ ایک ناپاک قطرے ٹھنکناتی مٹی سے پیداکیاگیاہے مگر اِس کے باوجود بھی وہ اپنے آگے دوسروں کو حقیر فقیر بے تو قیر جانتا، سمجھتا اور دوسروں سے دوسروں کو سمجھواتا ہے اور یہ نالائق یہ بھی سمجھتاہے کہ یہ ایساہمیشہ کرتارہے گا کیوں کہ ایساکرنااِس کا پیدائشی حق ہے اور جب یہ اپنی اِسی حالتِ حدِشیطانیت سے گزرجاتاہے تو بات زمینِ خداپر فسادات اور انارگی پھیلانے تک جاپہنچتی ہے۔

پھر اِس جیسے اور بہت سے شیطان کے چیلے باہم متحداور منظم ہوکر زمینِ خداپر فسادات اور دہشت گردی کو پھیلانے کا سبب بنتے ہیں اور خداکی زمین پر فسادات برپاکرتے اور کراتے ہیں یوں ناپاک ٹھنکناتی مٹی سے بنا اِنسان حدِ انسانیت سے نکل کر شیطان اور شیطانیت کے دائرے کارمیں شامل ہوجاتاہے اِس طرح توانگری نے نشے میں دھت ٹھنکناتی مٹی کے ڈھیرمٹی کے ناتواں اور کمزورکو چاٹنے لگتے ہیں اور چاٹتے چاٹتے اِس کا وجو د زمین خداسے ختم کردیتے ہیں آج میرے مُلک اور میرے معاشرے اور میری تہذیب وتمدن اور ثقافت میں توانگری کے نشے میں دھت ہرشعبہ ہا ئے زندگی ( سیاست سے لے کر سماجیت تک ) ناپاک ٹھنکناتی مٹی کے (ڈھیروںسے) بنے اِنسانوں کا راج ہے ،جو زمینِ خداپر موجود کمزوراور ناتواں مٹی کے بنے ڈھیروں (اِنسانوں) کو ختم کررہے ہیں یا کروارہے ہیں جس سے زمینِ خداکا امن و سکون ناپیدہورہاہے۔

اِنسانوں کے ہاتھوں اِنسانوں کے ناحق خون بہنے سے خداناراض ہو گیا ہے زمین پر آنے والی قدرتی آفات اِس بات کا ثبوت دے رہی ہیں کہ تحلیقِ کائنات کا خالق و مالک اللہ رب العزت اِنسانوں کے شیطان جیسے کاموں سے ناخوش ہے تب ہی دنیا بھر میں موسمی تغیراتی تبدیلیوں سے طرح طرح کی قدرتی آفات نازل ہورہی ہیں جن کے آگے جدید سائنس کی ہر تدبیر ناکام ثابت ہو رہی ہے ایسے میں آج کے اِنسان کو یہ بات اچھی طرح سے مان لینی چاہئے کہ وہ جدیدسائنسی ترقی کرکے بھی رب کائنات کی حکمت اور دانائی کے سامنے رائی کے دانے جتنی بھی طاقت نہیں رکھتاہے یہ ناپاک ٹھنکناتی مٹی کا بنااِنسان کس بات اور کس ترقی پر اِتراتااور گھمنڈکرتاہے جس کے مٹی کے وجود میں لگی مٹی کی آنکھ میں اگرمٹی کاایک ذرہ بھی چلاجائے تو وہ اِسے پریشان کردیتاہے۔

Kidney Stones
Kidney Stones

اور اِسی طرح اِس کے مٹی کے جسم میں مٹی سے بنے گردے میں مٹی کی بنی ایک پتھری کا ذرہ بھی اگر بن جائے اِس کے مٹی کے وجود کا نظام بگڑجاتاہے اور پھر اِس کے مٹی کے جسم کو چین تب تک نہیں ملتاہے جب تک اِس کے مٹی کے جسم کے اندرگُردے یا آنکھ میں سے مٹی کا ذرہ یا پتھری نکل ناجائے یاکوئی دوسرامٹی سے بناجسم (اِنسان) ڈاکٹر آپریشن کرکے مٹی کے اِنسان سے مٹی کا ذرہ نکال نہ دے۔

پچھلے ہفتے میرے سیدھے سائٹ پر پیٹ میں اچانک دردہواٹیسٹ کروانے پر یہ پتہ چلاکہ میرے گردے سے ایک سی ایم کی پتھری نکل کریوریٹرمیں پھنس گئی ہے تکلیف کا باعث بن رہی ہے ڈاکٹرنے فوری آپریشن کا مشورہ دیااور میں حالتِ پریشانی میںاِدھر اُدھر بھٹکنے لگابہت سے لوگوں نے اپنے اپنے تجربات کی روشنی میں مشورے دیئے کچھ کا خیال تھاکہ یہ بغیرآپریشن کے نہیں نکل سکتی ہے اور کچھ کا کہناتھاکہ بغیرآپریشن کے یہ دوائیوں کے مسلسل استعمال سے بھی نکل جائے گی جو ایساکہہ رہے تھے وہ اِس مرحلے سے گزرچکے ہیں اور جن کا خیال تھاکہ آپریشن کے بغیرنکلناناممکن ہے یہ اِن کا تجربہ تھا۔

بہرحال..!!میں نے حتمی فیصلہ یہ کیاکہ بغیرآپریشن کے دوائیوں کے استعمال سے ہی اپنی پتھری نکالی جائے سواَب میں نے یکسوئی کے ساتھ طویل عرصے (قریباََ چھ ماہ )تک دوائیوں کے استعمال کا ارادہ کرکے دوائیاں شروع کردی ہیں اور اَب میںدواو¿ں اوردُعاو¿ں کے ساتھ یہ کوشش کر رہا ہوں کہ یہ دوائیوں کے استعمال سے ہی نکل جائے تو میں آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی بہت سی دیگر پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہوں اگر پھر بھی یہ دوائیوں سے نہ نکلی اور میرایہ مسئلہ اِس طرح سے حل نہ ہوسکا تو لامحالہ مجھے بھی آپریشن کا سہاراایسے ہی لیناپڑے گاآج جس طرح حکومت نے مُلک کو دہشت گردوں کی دہشت گردی ، بم دھماکوں ، قتل وغارت گری، کرپشن ، فرقہ واریت اور انارگی پھیلانے والے بھٹکے ہوو¿ں کو راہ راست پر لانے اور اِنہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ایک بڑے عرصے تک جاری مذاکرات میں ناکامی کے بعد آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ کیا۔

Nawaz Sharif and Raheel Sharif
Nawaz Sharif and Raheel Sharif

اور الحمدللہ آج اِس میں وزیراعظم نوازشریف اور جنرل راحیل شریف اور ہماری پاک فوج کو کراچی آپریشن سمیت 90 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے یکدم اِسی طرح مجھے بھی اپنے گرُدے کی پتھری نکالنے کے لئے فوری آپریشن کا فیصلہ کرناپڑے گاکیوںکہ یہ بات بھی میںاچھی طرح سمجھتاہوں کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی طرح میرے مسئلے کا واحدحل بھی آپریشن سے ہی نکل پائے گا ۔آج اِس میں کوئی شک نہیں کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن ہی مٹی سے بنے بھٹ کے ہوئے توانگراِنسانوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ضروری تھے، ضروری ہیں اور ہربارضروری ہوں گے،اَب میں اپنے اِ س جملے کے ساتھ ہی اجازت چاہوں گاکہ کیوں ”مٹی کے ڈھیر سے بنے بھٹکے اِنسان مٹی کے ہی دُشمن بن گئے ہیں..“۔

اِنہیں اگر حکومت، وزیراعظم نوازشریف ، جنرل راحیل شریف اور پاک فوج آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے بچاناہے تو اِن کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ اَب یہ ہتھیارڈال دیں اور کان پکڑکر توبہ کریں اور کہیںکہ یہ ٹھنکناتی ناپاک مٹی سے بنے مٹی کے ڈھیر(اِنسان) اپنی اصلیت کو بھول چکے تھے اور یہ بھی بھول گئے تھے کہ اِنہیں پلٹ کر اللہ کے سامنے حاضر ہوناہے یہ اِس پکڑ سے نہیں پچ سکتے ہیں سو اَب یہ توبہ کرتے ہیں۔

اور اچھے بچوں کی طرح سیدھی زندگی گزاریں گے اور مُلک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے ،اور وہ یہ بھی کہیں گے کہ ” ہم بڑی غلطی پر تھی اگر آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن نہ شروع ہوتاتو ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس بھی نہ ہوتااور ہم اپنی توانگری میں مست رہتے اور اپنے جیسے اِنسانوں سے ڈرتے رہتے اور اِن کی طاقت اور قوت کو توڑنے اور ختم کرنے اور اِنہیں اپنے سامنے جھکانے کے خاطر اِنہیں مارتے اور قتل کرتے رہتے ۔۔۔ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن نے سیدھی راہ سجھائی اور اَب یہ راہ راست پرآگئے ہیں “۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Riba
Previous Post سود کی حرمت اور اولیا اللہ کی تعلیمات
Next Post عرفان راجہ کے ساتھ کیانی ریسٹورانٹ پروگرام کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.