yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

حضرت بابا بلھے شاہ صوفی شاعر

Yes 1 Webmaster August 25, 2015 1 min read
Baba Bulleh Shah's Urs
Share this:
Baba Bulleh Shah's Urs
Baba Bulleh Shah’s Urs

تحریر : سجاد علی شاکر، لاہور
حضرت بابا بلھے شاہ کی حیات کے بارے میں مصدقہ معلومات بہت کم دستیاب ہیں۔ ابھی تک جو باتیں اس کے بارے میں منظر عام پر آئی ہیں ان میں سے بیشتر کا تعلق زبانی روایت سے ہے۔ ان زبانی معلومات کا تعلق بھی حضرت بابا بلھے شاہ کی صوفیانہ زندگی اور کرامات سے ہے شاعری سے بہت کم ہے۔ ان کی زندگی کے بہت سے ایسے واقعات ہیں جن کو مختلف طریقوں سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ معلومات جیسی کیسی بھی ہیں ان سے حضرت بلھے شاہ کی شخصیت کا ایک نقش قائم کیاجاسکتا ہے۔عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے دوسواٹھاون ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہونے والا ہے، ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کیلئے جوق در جوق قصور کا رخ کرتے ہیں۔

حضرت بابا بلھے شاہ پنجاب کے علاقے بہاولپور میں حضرت شاہ محمد درویش گیلانی کے گھر سولہ سو اسی میں پیدا ہوئے،انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سے حاصل کی۔کچھ عرصہ یہاں رہنے کے بعد قصور کے قریب پانڈو میں منتقل ہو گئے۔ابتدائی تعلیم یہیں حاصل کی۔ قرآن ناظرہ کے علاوہ گلستان بوستان بھی پڑھی اور منطق ، نحو، معانی، کنز قدوری ،شرح وقایہ ، سبقاء اور بحراطبواة بھی پڑھا۔ شطاریہ خیالات سے بھی مستفید ہوئے۔ مرشد کی حیثیت سے شاہ عنایت کے ساتھ آپ کا جنون آمیز رشتہ آپ کی مابعد الطبیعات سے پیدا ہوا تھا۔ وہ آپ کے وحدت الو جودی تھے، اس لئے ہر شے کو مظہر خدا جانتے تھے۔ مرشد کے لئے انسان کامل کا درجہ رکھتے تھے۔

مصلحت اندیشی اور مطابقت پذیری کبھی بھی ان کی ذات کا حصہ نہ بن سکی۔ ظاہر پسندی پر تنقید و طنز ہمہ وقت آپ کی شاعری کا پسندیدہ جزو رہی۔ آپ کی شاعری میں شرع اور عشق ہمیشہ متصادم نظر آتے ہیں اور آپ کی ہمدردیاں ہمیشہ عشق کے ساتھ ہوتی ہیں۔ آپ کے کلا م میں عشق ایک ایسی زبردست قوت بن کر سامنے آتا ہے جس کے آگے شرع بند نہیں باندھ سکتی۔بہت بڑے صوفی بزرگ شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کا شہر قصور، بابا جی کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اسی شہر کی مٹی میں بابا بلھے شاہ یہ کہتے ہوئے اپنی قبر میں اترے کہ ”بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں، گور پیا کوئی ہور” یعنی بلھے شاہ میں نے مرنا نہیں ہے، قبر میں کوئی اور پڑا ہوا ہے۔ ایک اور جگہ بابا جی فرماتے ہیں ”بلھے شاہ او سدا ای جیوندے، جینا کیتیاں نیک کمائیاں نیں” یعنی بلھے شاہ وہ لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جنھوں نے زندگی میں نیکیاں کمائی ہوں۔ اور بعد میں حضرت شاہ عنایت قادری کی خدمت میں حاضر ہوکر روحاینت کی دولت سے مالا مال ہوئے،بابا بلھے شاہ نے اپنے صوفیانہ کلام سے لاکھوں انسانوں کو ہدایت بخشی،،اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں زائرین عرس میں شرکت کر تے ہیں۔عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہتی ہیں اور عقیدت مند مزار پر چادریں چڑھا کر ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کرتے ہیںایک بزرگ شیخ عنایت اللہ قصوری، محمد علی رضا شطاری کے مرید تھے۔

صوفیانہ مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے اور قادریہ سلسلے سے بھی بیعت تھے اس لئے آپ کی ذات میں یہ دونوں سلسلے مل کر ایک نئی ترکیب کا موجب بنے۔ حضرت بابا بلھے شاہ انہی شاہ عنایت کے مرید تھے۔ حضرت بابابلھے شاہ کا اصل نام عبد اللہ شاہ تھا۔ ہمارے والد محترم صوفی عنایت اللہ اپنی کتاب ”ارمغان صوفی” میں حضرت سید بلھے شاہ قادری ستاری رحمت اللہ علیہ کے عنوان سے لکھتے ہیں ”آپ حضرت شاہ عنایت ولی قادری رحمت اللہ علیہ کے مرید تھے۔ حضرت سید بلھے شاہ کو اپنے سید ہونے کا کوئی غرور نہیں تھا۔ آپ نہایت شریف النفس تھے، آپ انسانیت کے قائل تھے اور تمام مخلوق خدا کو یکساں اور برابر سمجھتے تھے۔ آپ کی تصانیف کا مجموعہ جو ”قانون عشق” کے نام سے مشہور ہے، پنجابی زبان جس میں مٹھاس بھری ہوئی ہے، لیکن بعض جگہ سچی بات مغرور لوگوں کو کڑوی بھی لگتی ہے۔ آپ کا کلام دریائے رموز، خزینہ توحید ربانی ہے۔ آپ کا کلام عاشقوں کے دل کا سرور، عارفوں اور صوفیائے کرام کی آنکھوں کے لیے ٹھنڈک اور نور ہے۔

آپ نے اپنے کلام میں انسانی اقدار کا سبق دیا ہے۔ آپ کا نظریہ یہ تھا کہ جس کے اعمال اچھے وہی مقبول ہے۔ حضرت بلھے شاہ رحمت اللہ علیہ نے اپنے کلام بلند مقام میں مسئلہ توحید بیان فرما کر مردہ دلوں کو زندہ کردیا ہے۔ آپ کے فیض سے پاکستان ہندوستان مالا مال ہے۔ آپ کا مزار فیض آثار قصور شہر میں ہر خاص و عام کے لیے زیارت گاہ موجود ہے۔”آپ کو جن سے انسیت تھی، آپ جن کے مرید تھے، وہ بزرگ حضرت شاہ عنایت ولی آرائیں ذات سے تعلق رکھتے تھے۔ جب کہ حضرت بابا بلھے شاہ رحمت اللہ علیہ سید زادے تھے۔ لیکن پیری مریدی کے اس تعلق نے دنیا کو سبق دیا ہے کہ اصل حقیقت اچھے اعمال ہیں۔حضرت بابا بلھے شاہ کا کچھ کلام پیش خدمت ہے۔

پڑھی نماز تے نیاز نہ سِکھیا تیریاں کِس کَم پڑھیاں نمازاں علم پڑھیا تے عمل نہ کیتا تیریاں کِس کَم کیتیاں واگاں نہ کَہر ڈِٹَھا نہ کَہر والا ڈِٹَھا
تیریاں کِس کَم دِتیاں نیازاں بْلھے شاہ پتہ تَد لگ سی جدوں چِڑی پَھسی ہتھ بازاں کھا آرام تے پڑھ شکرانہ کر توبہ ترک ثوابوں چھڈ مسیت تے پکڑ کنارہ تیری چْھٹے جان عذابوں نہ کہو کلمہ جہیڑا کہندا مْنکر وے تو ہو روں اِک ثوابوں بْلھے شاہ چل اْتھے وسیے جِتھے منع نہ کرنڑ شرابوں۔ سِر تے ٹوپی تے نیت کھوٹی لینا کی سِر ٹوپی تَرھ کے؟ تسبیح پھِری پر دِل نہ پھِریا لینا کی تسبیح ہتھ پَھڑ کے چلِے کیتے پر رب نہ ملیا لینا کی چِلیاں وِچ وَڑھ کے
ْبلھے شاہ جاگ بِنا دْدھ نہیں جمندا پانویں لال ہووے کڑھ کڑھ کے۔ پڑھ پڑھ عالم فاضل ہویا کدے اپنڑے آپ نوں پڑھیا نہیں
جا جا وَڑدا مسجداں مندراں اندر کدی اپنڑے اندر توں وَڑیا ای نہیں۔ ایویں روز شیطان نال لڑدا ایں کدی نفس اپنڑے نال توں لڑیا ای نہیں
بْلھے شاہ اسمانی اْڈدیاں پھَڑدا ایں جہڑا کہر بیٹھا اونوں پھڑیا ای نہیں

اپنی شاعری میں آپ مذہبی ضابطوں پر ہی تنقید نہیں کرتے بلکہ ترکِ دنیا کی مذمت بھی کرتے ہیں اور محض علم کے جمع کرنے کو وبالِ جان قرار دیتے ہیں۔ علم کی مخالفت اصل میں” علم بغیر عمل” کی مخالفت ہے۔ اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو احساس ہوتا ہے کہ بلھے شاہ کی شاعری عالمگیری عقیدہ پرستی کے خلاف رد عمل ہے۔ آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ چونکہ لاقانونیت، خانہ جنگی، انتشار اور افغان طالع آزماؤں کی وحشیانہ مہموں میں بسر ہوا تھا، اس لئے اس کا گہرا اثر آپ کے افکار پر بھی پڑا۔ آپ کی شاعری میں صلح کل، انسان دوستی، اور عالم گیر محبت کا جو درس ملتا ہے ،وہ اسی معروضی صورت حال کے خلاف رد عمل ہے۔بلھے شاہ کا انتقال 1757ء میں قصور میں ہوا اور یہیں دفن ہوئے۔ آپ کے مزار پر آج تک عقیدت مند ہر سال آپ کی صوفیانہ شاعری کی عظمت کے گن گا کر آپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Sajjad Ali Shakir
Sajjad Ali Shakir

تحریر : سجاد علی شاکر، لاہور
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Khawaja Asif
Previous Post شرم کرو حیا کرو
Next Post پیر سید امین الحسنات شاہ کا ضیاء الامہ سنٹر کے دورہ کے دوران شرکاء محفل سے خطاب
State Minister of Religious Affairs Pakistan at Birmingham

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.