yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

جنرل حمید گل بھی مرحوم ہو گئے

Yes 1 Webmaster August 23, 2015August 23, 2015 1 min read
General Hameed Gul
Share this:
General Hameed Gul
General Hameed Gul

تحریر: نعیم الرحمان شائق
موت قدرت کا اٹل فیصلہ ہے۔ موت بر حق ہے۔ چودہ صدیاں قبل دنیا کی سب سے اہم ترین کتاب نے انسانوں کو ان کے خالق کا یہ پیغام سنایاکہ ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ کئی لوگ روزانہ مر جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ مر کر بھی امر ہو جاتے ہیں۔ لا ریب ان کا جسم فانی ہو جاتا ہے لیکن وہ کتابوں میں، نصابوں میں اور لوگوں کے ذہنوں میں زندہ رہتے ہیں۔ ان کے زندہ رہنے کی وجہ ان کے کار نامے ہوتے ہیں۔ ملک و قوم کے ضمن میں ان کی خدمات ہوتی ہیں۔ انھوں نے انسانیت کے دکھوں کی چارہ جوئی کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہوتی ہے۔

بے شک جنرل حمید گل مر کر بھی امر ہوگئے ہیں۔ ان کا جسم فانی ہو چکا ہے ۔ لیکن وہ اب تک اپنی قوم کے لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں ۔ ان کی پر حسرت وفات پر ان سے اختلاف رکھنے والوں نے بھی افسوس اور غم کا اظہار کیا ۔ ایسے لوگ خال خال ہوتے ہیں ، جن کی وفات پر ان کے مخالف بھی اشک بہائیں ۔ ان کے جذبہ ِ حب الوطنی پر نہ ان کی زندگی میں آنچ آئی نہ ان کی وفات کے بعد آنچ آئی ۔ بلا شبہہ وہ ایک محب ِ وطن شخص تھے ۔ محب ِ وطن شخص وطن کے دشمنوں کے خلاف تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر بات نہیں کرے گا تو اور کیا کرے گا ۔ اگر وہ بھارت کے خلاف تھے تو اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ حب الوطنی کے جذبات سے سرشار تھے ۔ ان کی حب الوطنی یہ تقاضا کرتی تھی کہ وہ کھل کر اپنے موقف کا اظہار کریں ۔ اپنے خفاہو ں تو ہو جائیں ۔ غیر بے گانہ ہو ں تو ہو جائیں ۔ مگر زہر ِ ہلااہل کو قند نہ کہا جائے۔

حمید گل مرحوم کھرے انسان تھے ۔ وہ کثیر المطالعہ شخص تھے ۔ایک دن میں دس اخباروں کا مطالعہ کرتے تھے ۔ وہ اس بات کا ضرور ادراک رکھتے ہوں گے کہ اس وقت پوری دنیا میں سکیولر ازم کا غلبہ ہے ۔ ایسے وقت میں ایک ایسے شخص کو ، جس کی پوری زندگی پاک فوج جیسے مضبوط ادارے سے وابستہ رہی ہو ، کھل کر مذہبی لوگوں کی حمایت کرنا کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔ لوگ کیا کہیں گے ؟؟۔۔۔لیکن اس کے با وجود انھوں نے ساری زندگی کھرے پن کا مظاہرہ کیا ۔ جسے صحیح سمجھا ، اس کا بر ملا اظہار کیا ۔ مذہبی لوگوں کی کھل کر حمایت کی ۔ 9/11 کے بعد طالبان کو بھر پور سپورٹ کیا ۔ 2012ء میں دفاع ِ پاکستان کونسل بنی تو دنیا نے دیکھا کہ آئی ایس آئی کے سابق چیف”مولویوں ” کے ساتھ کھڑے ہوگئے ۔ لوگوں نے طعنے سنائے ۔ انھیں بھٹکا ہوا راہی قرار دیا ۔ مگر انھوں نے وہی کیا ، جس پر ان کا ضمیر مطمئن تھا۔ لوگوں کے طعنوں اور “حقائق کا اداراک ” رکھنے والے “دانشورں ” کی باتوں نے ان پر ذرا اثر نہیں کیا۔

جنرل حمید گل مرحوم 20 نومبر 1936 ء کو پیدا ہوئے ۔ 1954 ء میں انھوں نے آرمی جوائن کی ۔ ان کی زندگی کا سب سے اہم دور 1987 ء سے 1989 ء تک کا ہے ۔ اس دوران وہ پاکستان کی سب سے اہم انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ رہے ۔ انھیں ضیا ء الحق مرحوم نے آئی ایس آئی کا سربراہ بنایا تھا ۔ شروع سے ہی ان کا جھکاؤ مذہب کی طرف زیادہ تھا ۔ان کے ناقدین ان پر دو وجوہات کی بناء پر تنقید کرتے ہیں ۔ پہلی وجہ تو یہ ہے کہ انھوں نے 1988 ء میں ، جب کہ وہ آئی ایس آئی کے سربراہ تھے ، انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے کے لیے اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل کرنے والوں کا ساتھ دیا۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ انھیں “فادرآف طالبان” سمجھا جاتا تھا ۔ اپنی بات کروں تو مجھے فادر آف طالبان کا خطاب صرف مولانا سمیع الحق صاحب پر جچتا ہے ۔ “فادر آف طالبان” ایک انگریزی لفظ ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ انھیں یہ خطاب انگریز سرکار نے دیا ۔ انگریز کی اصطلاح 9/11 سے پہلے تک برطانوی گوروں کے لیے استعمال ہوتی تھی ۔ مگر آج کل یہ اصطلاح امریکی گوروں کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں دیسی سے زیادہ بدیسی اشیاء زیادہ پسند کی جاتی ہیں ۔ یہ بات صرف اشیاء تک محدود نہیں۔

اس عمل کا دائرہ کار علم ، عقل اورافکار تک جا پہنچا ہے ۔ قصہ ِ مختصر یہ کہ امریکا نے انھیں فادر آف طالبان کہا تو ہمارے لوگوں نے بھی کہنا شروع کر دیا ۔ حالاں کہ حقیقت یہ ہے کہ ان کا جھکاؤ طالبان سے زیادہ گلبدین حکمت یار گروپ کی طرف تھا ۔ جب وہ آئی ایس آئی کے سربراہ تھے تو اس وقت طالبان کا وجود ہی نہیں تھا ۔ افغان طالبان کا ظہور ان کی فوج سے ریٹائر منٹ کے بعد ہوا ۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ 2001 ء میں جب نہتے افغانیوں پر امریکا نے بم باری کی تو اب وہ اس گروپ میں کھڑے ہوگئے ، جو امریکا کا مخالف ، اور طالبان کے موافق تھا۔

General Hameed Gul Family
General Hameed Gul Family

انھوں نے ہر پلیٹ فارم پر بڑی بے باکی اور جراء ت سے امریکا کی مخالفت کی۔ امریکا کی ایک عادت یہ ہے کہ جو بھی اس کے خلاف بات کرے، وہ اس کو بہت سے القابات سے نوازتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی امریکا کے حلیف انڈیا کے خلاف اپنے موقف کا کھل کر اظہار کرے تو امریکا اسے بھی آڑے ہاتھوں لیتا ہے۔ اس ضمن میں امریکا حافظ محمد سعید صاحب کو عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔ حالاں کہ کشمیر کے بارے میں ان کا موقف پاکستان کے موقف کے عین مطابق ہے۔

آخر میں دعا ہے کہ رب تعالیٰ حمید گل کو جنت افردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ (آمین)

تحریر: نعیم الرحمان شائق
ای میل :
shaaiq89@gmail.com
فیس بک:
fb.com/naeemurrehmaan.shaaiq

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sultan Mehmood Ghaznavi
Previous Post سلطان محمود غزنوی
Next Post این اے 122 کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اتفاق نہیں، پرویز رشید
Pervaiz Rashid

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.