yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

انور نے نوجوانوں کے لیے عزم و ہمت کی مثال قائم کر دی

Yes 2 Webmaster August 19, 2015 1 min read
Anwar Ali
Share this:
Anwar Ali
Anwar Ali

لاہور : دہشت گردی کے سبب دربدر ہونے والا بچہ نامور کرکٹر بن گیا، امن کی تلاش میں کراچی آنیوالے خاندان کے یتیم لڑکے انور علی نے نوجوانوں کیلیے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی، فیکٹری کا مالک رات کی شفٹ میں کام کرنے کی اجازت نہ دیتا توکرکٹ کا شوق اپنی موت آپ مر جاتا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز جتوانے والے انور علی کا آبائی گاؤں ذکاخیل ہے، سوات کے اس نواحی علاقے میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے پر ان کے خاندان نے امن کی تلاش میں کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں جائے پناہ ڈھونڈ لی۔

والد کا انتقال ہونے کے بعد مشکلات مزید بڑھ گئیں اور انور علی کو جوتے بنانے والی ایک فیکٹری میں کام کرنا پڑا، آتے جاتے ہم عمروں کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کران کے دل میں بھی جذبہ پروان چڑھتا، کارخانے کے مالک نے رات کی شفٹ میں کام کرنے کی درخواست منظور کرلی یوں انھیں خاندان کی کفالت اور کھیل دونوں جاری رکھنے کا موقع مل گیا۔

بعد ازاں کوچ اعظم خان نے انھیں مزدوری سے ملنے والی یومیہ اجرت 150روپے ادا کرنے کی حامی بھرلی تاکہ وہ کرکٹ جاری رکھ سکیں،کراچی الیکٹرک میں ملازمت ملنے پر ان کے روزگار کا بندوبست ہوگیا،انڈر 19 ورلڈکپ2006 میں بہترین کارکردگی کے بعد بھی حالات زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہے۔

غیر متاثر کن ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ مستقل نہ ہوسکی۔ انور علی نے ملک کی نمائندگی کا خیال چھوڑ کر اپنی توجہ اپنے خاندان پر چھائے غربت کے اندھیرے دور کرنے پر صرف کردی، انگلینڈ میں لیگ کرکٹ سے مالی حالات سدھارنے اور گھر بنانے کا موقع ملا۔

اس دوران انھوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے اپنا کھیل نکھارا اور 2013میں سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرلی، نومبر میں انور علی اور بلاول بھٹی نے فتح گر شراکت سے میزبان جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کی ٹرافی چھین لی تاہم دونوں بعد ازاں بھی ٹیم کے مستقل رکن نہ بن سکے، دورئہ سری لنکا میں انور علی نے کروڑوں شائقین کے دل جیت لیے، آل راؤنڈر اب نوجوانوں کیلیے روشن مثال بن چکے ہیں۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Attock Blast
Previous Post اٹک دھماکا میں صوبائی وزیر داخلہ کی شہادت، وزیراعلیٰ ناقص سیکیورٹی پر سخت برہم
Next Post سرتاج عزیز کے دورہ بھارت سے برف پگھلی تو کرکٹ سیریز میں آسانی ہو گی: شہریار خان
Shahryar Khan

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.