yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

انگلینڈ کو پاکستان سے سیریز کی فکر ستانے لگی

Yes 1 Webmaster August 18, 2015 1 min read
Pakistan vs England
Share this:
Pakistan vs England
Pakistan vs England

لندن : ایشز سیریز میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو پاکستان سے یو اے ای میں سیریز کی فکر ستانے لگی، تاریخی فتح کی آڑ میں چھپی ناقص بیٹنگ مینجمنٹ کیلیے تشویش کا باعث بن گئی،عرب امارات جانے سے قبل خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹرینٹ برج میں آسٹریلیا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی،اب آخری ٹیسٹ میں بھی ٹیم فتح کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم مگر اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ کینگروز کے خلاف تاریخی کامیابی اسے ناقص بیٹنگ کے باوجود حاصل ہوئی،اس کا تمام تر سہرا بولنگ اٹیک کو جاتا ہے جس کی ہوا میں گھومتی ہوئی گیندوں نے کینگرو بیٹسمینوں کے ہوش اڑا دیے۔

سیریز میں اب تک انگلینڈ کی جانب سے صرف جوئے روٹ ہی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرپائے ہیں، انھوں نے2 سنچریوں اور اتنی ہی ففٹیز کی بدولت 73.83 کی اوسط سے 443 رنز بنائے۔ ان کے بعد آل راؤنڈر معین علی کا نمبر ہے جنھوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز بنائے، روٹ کے سوا اور کوئی بیٹسمین 250 سے آگے ہی نہیں بڑھ سکا، سیریزکی 6 مکمل اننگز میں انگلینڈ صرف ایک بار ہی 2 یاکم وکٹوں کے نقصان پر تہرے ہندسے میں داخل ہوپایا ہے۔

باقی تمام پانچ اننگز میں اوسطً تیسری وکٹ 69 کے اسکور پر گری۔ اسی ناقص بیٹنگ کی وجہ سے حکام کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کی پریشانی ستانے لگی ہے، گذشتہ مرتبہ بھی انگلینڈ اپنے ہوم گراؤنڈز پر بھارت کو 4-0 سے زیر کرکے نمبر ون پوزیشن کے ساتھ یو اے ای پہنچا مگر وہاں گرین کیپس کے ہاتھوں 0-3 کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

ابوظبی میں 145 رنزکے تعاقب میں ٹیم 72 پر آؤٹ ہوگئی تھی،پھر دبئی میں پاکستان کو پہلی اننگز میں 99 رنز پر آؤٹ کرنے کے باوجود انگلینڈ کو 71 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ نئے کوچ ٹریور بیلس کیلیے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل بیٹنگ خامیوں پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج ہے، ٹیم کو دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔انگلینڈ ,پاکستان ,سیریز , فکر ,لندن,کامیابی ,خامیوں ,

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan Freedom Day
Previous Post سیاسی رہنماء اور قیام پاکستان
Next Post بالی ووڈ اداکارہ تبو اپنی آئندہ فلم میں آواز کا جادو جگائیں گی
Tabu

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.