yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

پاکستانی ڈراموں میں امارت کی جھلک

Yes 1 Webmaster August 16, 2015 1 min read
Pakistani Dramas
Share this:
Pakistani Dramas
Pakistani Dramas

تحریر: عارف رمضان جتوئی
پاک و ہند میں ڈراموں اور فلموں نے دن دیہاڑے ایسی ترقی کی کہ جس کو پوری دنیا تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایک طرف بالی وڈفلم انڈسڑی نے دنیامیں تہلکا مچایا تودوسری طرف پاکستانی ڈرامہ انڈسڑی کی دھوم سے سب واقف ہیں۔بیرون ممالک اردو یا ہندی کو سمجھنے والے پاکستانی ڈراموں کو نہ صرف شوق سے دیکھتے ہیں بلکہ ڈرامہ اسکریپ اور کرداروں کی بھی خوب تعریف کی جاتی ہے۔پاکستانی ڈراموں کی دھوم نے بھارتی ڈراموں پر بہت گہرے اثرات مراتب کیے ہیں ۔وجہ تھی کہ کچھ برس قبل بھارتی ڈراموں کے لمحہ بہ لمحہ ایکشن سے بھرپور ساس بہو کے مقبولیت پاتے ڈراموں کا گراف ایک دم نیچے چلا گیا۔

بھارتی ڈرامہ انڈسڑی کی چیخیں نکل گئیں اور انھیں بھارت میں پاکستان ڈراموں پر پابندی لگانے کا ڈرامہ کرنا پڑا۔بھارتی ڈرامہ انڈسڑی کی دوہائی اپنی جگہ اہم تھی باہم پاکستان ڈراموں میں بھارتی ڈرموں کی جھلک نہ صرف یہاں کے ناظرین کی لیے تشویش ناک اسلام دشمن اور وطن مخالفین کو بھی خوش کرتا ہے۔

ایک وقت تھا کہ پاکستان میں ایک سرکاری ٹی وی چینل ہواکرتا تھا اور اسی پر ڈرامے آیا کرتے تھے ۔ان ڈراموں میں مذہب رول اور پاکستانیت اور اسلام کی نظریات کا کچھ حد تک خیال رکھا جاتا تھا۔اور آج بڑھتے چینلز اور ڈراموں کی بھرمار پھر مقبولیت نے اخلاقی قدریں کھونا شروع کردی ہیں۔ ڈرامہ ہمارے معاشرے ایک مثال اور جھلک پیش کر رہا ہوتا ہے۔جہاں وہ ایک گزری کہانی کو کرداروں کے ذریعے نمایاں کررہا ہوتا ہے وہی ہمارے معاشرے کے مستقبل میں بھی اچھا اور برا اثر پیش کر راہا ہوتا ہے۔متعدد بار ایسا دیکھنے میں آتاہے کہ ڈرامہ کی پیروی کرتے ہوئے کوئی خوفناک سانحہ رونما ہو گیا ہے۔

Pakistani Channels
Pakistani Channels

ڈرامہ نگاروں اور اسکریپ رائٹرز اور پروڈیوسر،ڈائریکڑ سمیت ہر شخص کی اپنی ایک الگ ذمہ داری بن رہی ہوتی ہے کہ وہ الفاظ سے لے کر کرداروں کے میک اپ تک ہر چیز کو نظریاتی حدود و قیود کالحاظ رکھتے ہوئے ادا کریں ۔ہمارے ڈراموں کے ایک پہلوں امیر خاندان ،مہنگا پہناﺅ ،رہن سہن اور اندازے زندگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اس وقت ہمارامعاشرا طبقوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔سرداردانہ اور جاگیر دارنہ نظام نے ہمارے معاشرے کو نچلے،متوسط اور اونچے طبقوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ یہ تقسم ایسی ہے کہ جس نے پہلے دو طبقوںکے افراد میں احساس محرومیوں کو جہنم دیا ہے۔ یہ احساس محرومی تب اور بڑھنی لگی جب گھروں میں بیٹھے خاندانوں کو ٹی وی ڈراموں کے ذریعے مہنگے مبلوسات ،اعلی پکوان اور طرز زندگی دیکھا پایا گیا۔

یہ وہ احساس محرومی تھا جس نے ایک سادہ نفس انسان کو بہت گہرائی تک چوٹ پہنچائی۔ وہ شخص جوصرف چند ہزار روپیوں میں اپنے گھر میں امادہ اور خوش زندگی بسر کررہا تھا ڈراموں نے قبل از وقت بہت کچھ دیکھا دیا اور پھر دبے لفظوں یا واضح الفظ میں فرمائش سر اٹھانے لگیں۔نچلے طبقے کے افراد نے بھی سرپرست اعلیٰ سے ایسے مطالبات شروع کردیے ہیں جن کو پورا کرنا ان کے بس سے باہر تھا۔

یہاں ایک دلچسپ پہلو یہ بھی قابل تعریف ہے کہ ایسی بے شمار خواتین اور گھرانے ہیں جو ان ڈراموں سے متاثر ضرور ہوتے ہیں تاہم وہ انہیں اپنی عملی زندگی میں لاگو نہیں کرتیں، اگر کہیں دل میں کوئی خواہش انگڑائی لے بھی لے تو ایسے میں وہ خواتین بازار سے سستے داموں خریداری کر کے مختلف ڈائزائنز اور کٹ پیس اور ٹوٹکوں کے ذریعے اپنی خواہش کو پورا کر لیتی ہیں۔ یہ ایک اچھا اور مثبت پہلو ہے کہ آپ اپنے گھر کے افراد پر بوجھ ڈالنے کی بجائے خود تھوڑی محنت کریں اور گھریلو ٹوٹکوں سے اپنے گھر کو حسن سے چار چاند لگا دیں۔

آج کا پیدا ہوتا یہ احساس محرومی ہر گزرتے کل کے ساتھ ناامیدی اور پھر مایوسی میں بدل رہا ہے۔ صبروشکر کی گزرتی زندگی میں ڈراموں کے غیر حقیقی طرز زندگی اب عدم صبر اور برداشت کا سبب بن رہا ہے۔ ان مایوسیوں کے پیدا ہونے اور معاشرے میں ناشکری کی بدولت ہونے والے جانی، سماجی و معاشرتی نقصان سے بچنے کے لیے ڈراموں پر کام کرنے والے تمام ذمہ داروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Arif Jatoi
Arif Jatoi

تحریر: عارف رمضان جتوئی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mushahid Ullah
Previous Post سینیٹر مشاہد اللہ اسلام آباد پہنچ گئے
Next Post سیریناولیمز کو راجرز ٹینس کپ کے سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست
Serena Williams

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.