yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

کہاں گیا ہے میرے شہر کے مسافر تو

Yes 1 Webmaster August 16, 2015 1 min read
General Hameed Gul
Share this:
General Hameed Gul
General Hameed Gul

تحریر: انجینئر افتخار چودھری
اور وہ وقت آ ہی گیا کہ منحوس خبر سننے کو ملی کہ جنرل حمید گل اس دنیا میں نہیں رہے۔ ظاہر ہے جو آیا ہے اس نے جانا ہے بقاء صرف اس ذات کو ہے ہمیشہ سے تھی اور رہے گی۔ بلال اظفر عباسی نے لاہور سے فون کیا کہ میری حاظری لگوا دینا میں لاہور ہوں نہیں آ سکتا مجھے تو انجینئر شفیق میتلا اور برادر محترم نسیم محمود آف ریاض کی بھی حاظری لگوانا ہے جن سے وہ لگائو رکھتے تھے۔

جنرل صاحب سے میری یاد اللہ عرصہ بیس سال سے ہے وہ جدہ تشریف لائے تو مہران ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کیا وہ دور بھی ستم ظریفوں کا تھا میری انقلاب اور جمہوری راستوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی بعد میں اے پی ڈی ایم ہم اکٹھے ہوئے اور یہ سلسلہ مرتے دم تک قائم رہا۔جب بھی فون کرتا کھنکتی ہوئی آواز میں افتخار کہہ کر پکارتے تو دل باغ باغ ہو جاتا۔اوہ مری میں تھے وہیں برین ہیمرج ہوا اور جان مالک حقیقی کے حوالے کر دی۔جنرل صاحب کمال کے آدمی تھے سکالر تھے اور بلا کے مقرر تھے ان کے خیالات کو سوچتا ہوں تو کبھی کبھی کہہ اٹھتا ہوں کہ سچ کہتے تھے کہا کرتے تھے عمران سے قوم کو امیدیں ہیں مگر اسے کوئی سمجھائے کہ انتحابات سے تبدیلی نہیں لاسکتا وہ لوہے کا سر لے کر بھی ان دیواروں سے ٹکریں مارے پاش پاش ہو جائے گا جنرل صاحب سچ کہتے تھے یا نہیں یہ تو وقت بتا رہا ہے اور بتائے گا۔

جدہ میں بیس سال پہلے ہونے والی ملاقاتیں گہرے تعلق میں بدل گئیں۔٢٠٠٩ میں ایک بار پھر گردش ایام کو ٹال کے میں سعودی عرب پہنچا تو اطلاع ملی جنرل صاحب الریاض آئے ہوئے ہیں میں حفر الباطن سے سینکڑوں کلو میٹر گاڑی چلا کر ریاض آیا۔برادر شفیق میتلا اور نسیم محمود کی معیت میں ملاقات ہوئی یہ ملاقات محبت اور لگائو میں اضافے کا باعث بنی۔بعد میں ایک بار مدینہ منورہ آئے تو تو میں جدہ سے ڈرائیو کر کے فیملی سمیت پہنچ گیا۔ربیعہ اور بیگم بھی ساتھ تھیں برادر جہانگیر مغل کے ہمراہ ان سے تفصیلی ملاقات ہوئی میرے بچوں کی شادی پر عبداللہ عظمی گل نے بھرپور شرکت کی۔مجھے گھر کا فرد سمجھتے تھے۔ان کے گھر جب بھی گیا امت مسلمہ کے زوال اور اس کے عروج کی بات کرتے مجھے خاص طور پر وہ پتھر دکھایا جو دیوار برلن کا تھا کہا کرتے یہ مجھے تحفہ دیا گیا کہ آپ نے جہاد افغانستان میں بڑی کامیابی حاصل کی اور ہمیں حوصلہ دیا کہ ہم نے بھی کمیونزم کا جنازہ نکال دیا جنرل صاحب کمال کے شخص تھے ایک بار میں نے بیٹی کے بارے میں کہا کہ پڑھتی نہیں تو کہنے لگے ایسا نہ کہیں ربیعہ میری بیٹی ضرور پڑھے گی اور اچھے نتائیج لائے گی۔

ان کی باتیں کون کون سی یاد رکھیں مجھے ایک بار جنرل اسد درانی کی کلاس لینے کو موقع مل گیا موصوف نے ہمارے گھر بار تباہ کئے تھے اپنے سعودی عرب میں قیام کے دوران جہاں وہ سفیر تھے ان کی ظلم و ستم کی داستانیں عام تھیں مجھے بھ رگڑا لگ گیا۔یہاں پنڈی کے ہوٹل میں ایکس سروس مین سوسائٹی کے خلاف ایک تقریب ہوئی میں بھی مہمان مقرر تھا دوران تقریر سٹیج پر بیٹھے اسد درانی کو میں نے آڑے ہاتھوں لیا تو پیچھے سے میری قمیض کھینچتے رہے۔بعد اس واقعے کا ذکر بھی کیا کرتے تھے۔اپنے مکان پر میں فکری نشتیں کیا کرتا تھا ایئر پورٹ سوسائٹی میں میرے غریب خانے پر آئے تو میں نے اپنی پارٹی کے سینئر لوگوں سے انہیں ملوایا اس نشست میں بھی جنرل صاحب نے چار گھنٹے تک اہم موضوعات پر بات کی۔

General Gul with Sons
General Gul with Sons

مزے کی بات ہے سال پہلے ایک دن فون آیا کہنے لگے افتخار میں جدہ جا رہا ہوں یار بتائو ایک رات کے لئے مکہ مکرمہ میں ہوٹل لینا ہے کتنا کرایہ ہو گا۔میں نے کہا جنرل صاحب میرا گھر حاظر ہے بچے آپ کو ایئر پورٹ سے لے جائیں گے کہنے لگے نہیں یار سستا سا کمرہ لے دینا۔ دوستو!فوج کے بار ے میں زبانیں لمبی کرنے والے جان لیں کہ فوج کے سارے جرنیل مشرف نہیں ہوتے۔اللہ بھلا کرے سعودی حکومت کا انہیں جب پتہ چلا کے وہ آ رہے ہیں تو انہوں شاندار پروٹو کول دیا۔البتہ بچوں سے ملے اور مجھے کال بھی کی۔اللہ نے انہیں نیک اور صالح اولاد سے نوازاہے عبداللہ گل اپنی ذات میں ایک انجمن ہے ہم پچھلے ماہ برادر بلال عباسی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اکٹھے تھے برادر حافظ سجاد قمر کا بھی ساتھ تھا ان سے خیریت دریافت کی۔آج وہ ہم میں نہیں دنیا میں کروڑوں اربوں لوگ ہیں جنرل صاحب اب ان میں نہیں لیکن ان کی یادیں تا دیر رہیں گی۔

ان کی اہلیہ شدید علی رہتی ہیں اور ایک عرصہ ہوا ڈاکٹروں نے انہیں جواب دے دیا تھا۔عبداللہ عمر اور عظمی کے سر سے سایہ اٹھ گیا ہے مگر دعائوں کا منبہ ان کے پاس موجود ہے۔جنرل صاحب کے لیکچر ان کے زریں خیالات کبھی بھول نہ پائیں گے۔امت مسلمہ ایک سکالر سے محروم ہوئی۔وہ ہم سے عملا جدا تو ہوں گے لیکن سچی بات ہے وہ کبھی جدا نہ ہوں گے۔ان کے ساتھ گزارے یہ سال میری زندگی کا سرمایہ ہیں۔ان کی بھارت کے خلاف گھن گرج تا دیر کانوں میں گونجتی رہے گی۔وہ امت مسلمہ کی نشاط ثانیہ کو دیکھنا چاہتے تھے۔اقبال کے شاہینوں سے انہیں امیدیں وابستہ تھیں،وہ چلے گئے مگرمجھے افسوس ہے بھارت کے خلاف جنرل مشرف کو مخصوص حلقے بڑھاوا دیتے ہیں وہ جنرل حمید گل سے زیادتی کرتے رہے۔کہاں مشرف جیسے پارٹی باز اور کہاں جنرل حمید گل جیسا دینی فکر کا حامل فرد۔۔مجھے اللہ نے ان سے قربت اور دوستی سے نواز رکھا ہے۔ہم اسلام پاکستان سے محبت کی لو انہی سے لیتے رہے۔

ہوئی ہے شام تو آنکھوں میں آ گیا پر تو
کہاں گیا ہے میرے شہر کے مسافر تو
ہنسی خوشی سے بچھڑ جا اگر بچھڑنا ہے
یہ ہر مقام پہ کیا سوچتا ہے آخر تو
الوداع جنرل حمید گل صاحب

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر: انجینئر افتخار چودھری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Hameed Gul
Previous Post جنرل حمید گل
Next Post پی اے ٹی کی وطن عزیز کو کرپٹ لیڈر شپ کے شکنجے سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد
Khizar Hayat Tarar

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.