yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

خیر کا پیغام

Yes 1 Webmaster August 12, 2015 1 min read
Allah
Share this:
Allah
Allah

تحریر: امتیاز علی شاکر
تخلیق کائنات کے ساتھ ہی خیروشر کی جنگ نے سر اُٹھا لیا جو آج تک جاری ہے۔ اُولیا اللہ ہمیشہ سے خیر کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں اور قیامت تک کرتے رہیں گے۔ حق وسچ کے حصول اور اشاعت کیلئے ہرقسم کے دبائو کو کسی خاطر میں نہ لانا اللہ والوں کی شان ہے۔ شر نے ہمیشہ دنیا میں جہالت پھیلائی اور اولیا اللہ نے ہمیشہ علم وعمل کی روشنی سے معاشرے کو منور کیا اور معاشرتی بُرائیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سرکار دو عالم حضرت محمدۖ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں ۔رب رحمان نے آپۖ کے بعد سلسلہ نبوت ختم کردیا ۔آپ ۖ سے پہلے آنے والے انبیاء کرام مخلوق کوبھلائی کی دعوت اور بُرائی سے بچنے کی نصیحت کرتے رہے ۔اُولیا اللہ ہر دور میں موجود رہے جبکہ سلسلہ نبوت بند ہونے کے بعد مخلوق کی بھلائی اور انبیاء کرام اور خاص طور نبی کریم ۖ کی تعلیمات اور احکامات کی روشنی میں اسلامی تہذیت کو زندہ رکھنا اور انسانیت کو شر سے بچاکر خیر کی طرف مائل کرنا اُولیا اللہ کی ذمہ داری ہے۔اپنے مرشِد،آل رسولۖسید عرفان احمد شاہ المعروف نانگا مست،آپ کے مرشِد باباجی عبدالغنی چشتی سرکارنے آپ کوشہزادے کا لقب دیا ،باباجی محمد علی مست سرکارنے آپ کو معراجدین کا لقب دیااور حضرت خواجہ اُویس قرنی کی تعلیمات کے ساتھ خاص محبت کے باعث تحریک اُویس پاکستان کے امیر پیر غلام رسول اُویسی صاحب نے آپ کو تحریک اویس پاکستان لاہور کے سرپرست اعلیٰ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

اپنے مرشِد سید عرفان احمد شاہ اُویسی صاحب کی تربیت میں ایک طالب کی علم کی حیثیت سے حاضر ہوتا ہوں تو اللہ تعالیٰ ،رسول اللہۖ اور اُولیا اللہ کی تعلیمات کے انمول موتی حاصل ہوتے ہیں ۔اہل قلم کی حیثیت سے ان انمول موتیوں کی روشنی کو آپ تک پہنچاکر اپنا فرض پورا کرنے کی کوشش بھی اکثر کرتا رہتا ہوں۔ خیر کا پیغام عوام تک پہچانے کیلئے ہمیں آپۖ کی حیات مبارکہ سے ہمیشہ مدد ملتی ہے ۔خیرکاجو پیغام آپۖ نے دنیا کو دیا اُس کی مثال نہیں ملتی ۔ضرورت اس امر کی کہ ہم قرآن کریم ،احدیث نبیۖاورآپۖ کی حیات مبارکہ سے فائدہ حاصل کریں۔رسول ا للہ ۖنے خطبة الوداع دیتے ہوئے فرمایا” لوگومیں جوکہوں سن لو،گو مجھے معلوم نہیں ،ممکن ہے کہ اس حج کے بعد پھر میں تم سے یہاں نہ مل سکوں۔لوگو جس طرح یہ دن ،یہ مہینہ اور یہ مقام محترم ہے اسی طرح جب تک تم زندہ ہوتمہاری جانیں،تمہاری عزتیںاور تمہارے مال بھی باہم ایک دوسرے پرحرام ہیں۔

عنقریب تم اپنے پروردگار کے سامنے پیش کئے جائو گے اور وہ تمہارے اعمال کی بابت بازپرس کرے گا،خبردار میرے بعد گمراہ نہ ہوجاناکہ ایک دوسرے کی گردنیںکاٹنے لگو،جاہلیت کی ہربات میں اپنے پائوں پامال کرتا ہوں۔آپۖ نے فرمایا کہ کسی عربی کو عجمی پرعجمی کو عربی پر ،گورے کو کالے پراور کسی کالے کو گورے پر کوئی فوقیت نہیں،بڑائی کا معیار نیکی اور خوف خُدا ہے تم سب اُولاد آدم ۖاور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے تھے ،سب مسلمان آپس میں بھائی ،بھائی ہیں،لوگو میں نے تم میں دوچیزیں چھوڑی ہیں ،جب تک انہیں تھامے رہوگے،ہرگز گمراہ نہیں ہوگے،وہ چیزیں کتاب اللہ اور اس کے رسولۖ کی سُنت ہے”قارئین محترم فرمان رسول اللہ ۖ کے مطابق ہمیں اپنی زندگی اور معاشرے کو گمراہی سے بچانے کیلئے جن دو چیزوں کو تھامے رکھنا تھا بدقسمتی سے ہم نے اُن سے دوری اختیار کرلی ہے۔یہاں تھامے رکھنے کامطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ پکڑے رکھنا بلکہ کتاب اللہ اور سُنت رسول اللہ ۖ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھ کر حرام سے ٹھیک اُسی طرح کنارا کرنے کا حکم ہے جس طرح فرما دیا گیا۔

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں نبی کریم ۖ کے اس فرمان کے بعد یہ بات واضع ہوگئی ہے کہ ہمیں نہ صرف ایک دوسرے کی غلطی کو معاف کرنا ہے بلکہ ایک دوسرے کا خیال بھی رکھنا ہے ۔اگر آپۖ کی حیات مبارکہ کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپۖ نے کبھی کسی دشمن کو بھی بددُعا نہ دے کر ہمارے لئے ایسی مثال قائم کی جسے ہم پوری کوشش کے بعد بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔فرمان رسول اللہ ۖ ہے کہ”اے اللہ میری قوم کو ہدایت دے ،کیونکہ وہ نہیں جانتے ”رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی اسلام کا بدترین دشمن تھا،جب وہ فوت ہوا تو رسول اللہ ۖ نے اُس کے حق میں دعا ئے مغفرت کی اوراپنی قمیض مبارک عنایت فرمائی ۔اُس کی سرکشی اور منافقت کے سبب اسے فائدہ نہ ہوالیکن اُس کے قبیلے کے سینکڑوں افراد نے آپۖ کی رحم دلی کی وجہ سے اسلام قبول کرلیا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی جگہ ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے آخری اور محبوب نبی حضرت محمدۖ کی اُمت سے پہلے نبیوں کی امتوں کو اُن کی نافرمانی اور سرکشی کے سبب مختلف عذابوں میں مبتلا کیا گیا۔

کسی قوم کی صورت مسخ کردی گئی ،کسی کی بستی کواُلٹ دیا گیا،کسی پرپتھروں کی بارش کی گئی اورحضرت نوح علیہ السلام کی قوم تو اپنی مسلسل نافرمانیوں اور حد سے تجاوز کرنے کی وجہ سے پانی کے عظیم طوفان(عذاب)کی نذر ہوکر صفحہ ہستی سے مٹ گئی لیکن میں قربان جائوں اپنے نبی کریم حضرت محمدۖ کی شان پرجن کی برکت سے کفار مکہ جو انتہائی سرکش اور نافرمان تھے پھر بھی عذاب عظیم سے محفوظ رہے ۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ”اور اللہ ہرگزاُن پر عذاب نازل نہیں کرے گاجب تک کہ آپۖ ان میں موجود ہیں”بددعا ایسا ہتھیار ہے جس کی کوئی قیمت نہیں یعنی بد دعا دینے میں ہر انسان خود کفیل ہے ۔ہم اپنے ارد گرد کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ غصے کی حالت میں ہر انسان کے پاس ایک ہتھیار ہر وقت موجود ہوتا ہے اور وہ ہے بددُعا۔دور حاضر میں اس ہتھیار کا زیادہ تر استعمال کمزور یعنی غریب لوگ کرتے ہیں لیکن امیر اور طاقت ور بھی دل کھول کر اس ہتھیار کااستعمال کرتے ہیں۔

حضور اکرمۖ سے پہلے بہت سے انبیاء نے اپنی قوموں کی نافرمانیوں سے تنگ آکر اسی ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اپنی قوموں کے حق میں بددُعا کی جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے اُن قوموں کو اعظیم عذابوں کی نظر کردیا۔دشمن کے حق میں بددُعا کرنا انسان کی فطرت میں شامل ہے پرمیں ایک بار پھر قربان جائوں اپنے نبی کریمۖ کی نرم دلی پر ۔ہجرت سے قبل مکہ میں مسلمانوں پر اور خود رسول اللہۖ پر کفار نے جو مظالم ڈھائے تھے اُن کا ذکر سن کر آج بھی انسان کی روح کانپ جاتی ہے۔اسی زمانہ میں ایک صحابی نے عرض کی کہ یارسول ۖ دشمنوں کے حق میں بددُعا فرمائیے۔یہ بات سن کر آپۖ کا چہرہ مبار ک سرخ ہوگیا ۔ایک مرتبہ ایک سے زیادہ صحابہ نے اسی قسم کی بات کہی توآپۖ نے فرمایا ”میں دنیا کیلئے لعنت نہیں بلکہ رحمت بنا کربھیجا گیا ہوں۔جنگ احد میں دشمنوں نے آپ ۖ پر پتھر پھینکے ،تلواریں چلائیں،تیربرسائے ،دندان مبارک شہید ہوئے،جبین ِ اقدس کو خون سے رنگ دیاگیالیکن پھر بھی حضور اکرم ۖنے دشمنوں کے حق میں بددُعا نہیں کی بلکہ یہ دُعا فرمائی” اے اللہ میری قوم کو ہدایت دے۔

Imtiaz Ali Shakir
Imtiaz Ali Shakir

تحریر: امتیاز علی شاکر: 1 فرید کوٹ روڈلاہور
imtiazali470@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Humaima
Previous Post اچھی فلم بنانے کیلیے صرف سرمایہ ہی نہیں بہترین کہانی بھی ضروری ہے، عمائمہ ملک
Next Post ایم کیو ایم کے 24 اراکین قومی اسمبلی نے استعفے پیش کر دیئے
Farooq Sattar

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.