yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

چھ برس کا ”امیر حمزہ ”انصاف کا طلبگار

Yes 2 Webmaster August 8, 2015August 8, 2015 1 min read
Justice
Share this:
Justice
Justice

تحریر : لقمان اسد
کرہ ارض پر انسانی تاریخ کی ابتداء ہی سے بڑے، گناہوں کا سرزد ہونا اور وجود میں آنا ایک لازمی امر ٹھہرا جب اللہ تعالی نے انسان کو پیدا کرنے کا فیصلہ کیا تو اللہ تعالی کی محض عبادت اور اللہ تعالی کے مکمل احکامات کی پابندی کرنے کی غرض سے پیدا کیے گئے فرشتوں نے کہا کہ ”اے ہمارے رب !انسان میں چونکہ خطا کا عمل ہونا لازمی اور فطری شے ہوگا اس لئے ایسی مخلوق کا پیدا کرنا مناسب نہیں ”مگر اللہ تعالی کی ذات کو اپنے فیصلے صادر کرنے اور پھر ان پر عمل درآمد کرنے سے کون روک سکتا ہے اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا ،پھر اماں حوا کو اور پھر ہم سب انسان پیدا ہوئے یعنی قیامت جتنے انسان پیدا ہوتے رہیں گے وہ سب کے سب حضرت آدم علیہ السلام اور اماں حوا کی اولاد ہیں اللہ تعالی نے تو ایک ماں اور ایک باپ کی اولاد بناکر ہم سب انسانوں کو یہ سبق اور نصیحت کردی کہ ہم تمام انسان آپس میں بھائی بھائی بن کر رہیں۔

مساوات اور عدل کا ایسا نظام وجود میں لائیں کہ جس سے کسی کمزور کی حق تلفی کا اندیشہ تک نہ رہ جائے زمین پر ایک انسان دوسرے انسان کو برابر سمجھ کر اس کے ساتھ انصاف کا معاملہ اور برتائوں کرے مگر چونکہ انسان میں عقل شعور ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی فطرت میں خطائوں اور گناہوں کا بھی عمل پایا جاتا ہے تو وہ اپنے ہی جیسے انسان کے ساتھ ناروا رویہ بھی اختیار کرلیتا ہے ایک طاقتور ہے یا ایک انسان امیر ہے تو طاقتور ،کمزور کا حق کھانے کو گناہ نہیں تصور کرتا اور اگر ایک امیر ہے اور دوسرا غریب تو امیر ،غریب پر ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑنا اپنا فریضہ اوّل تصور کرتا ہے لیکن وہ معاشرے جن میں نظام میں عدل میں کوئی کمزوریاں اور خامیاں نہیں وہاں یہ تصور ممکن نہیں کہ کوئی اپنی امارت اور طاقت کے زور پر کسی بھی کمزور سے کمزور تر انسان کے ساتھ ناانصافی برت پائے گا۔

تمہید طویل ہوتی جارہی ہے شاید اس لئے بھی کہ ایک لکھنے والا کا یہ المیہ بھی ہوتا ہے کہ وہ دل میں یہ جذبہ اور امنگ رکھتا ہے کہ میں کچھ ایسا لکھ دو کہ جس سے کسی کو انصاف مل پائے یا جس تحریر کے اثر سے اگر کسی کے ساتھ کسی بااختیار نے انصاف نہیں کیا تو اس کے دل میں یہ رحم بھی اور یہ خوف بھی پیدا ہوجائے کہ آج تو اُس کے پاس اختیار ہے ،آج تو وہ اپنے عہدہ اور اپنے عہدہ کے طفیل ملی ہوئی طاقت کے بل پر ایک مظلوم ،بے سہارا، غریب ، کمزور ،ناتواں اور لاچار کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں مگر کل کو جب وہ بااختیار شخص اللہ کے حضور اللہ کی عدالت میں کھڑا ہوگا تو ادھر وہ اپنے عہدہ کا رعب اس انصاف کرنے والی ذات کی عدالت میں ہرگز ہرگز نہ جماسکے گا۔تب تو ذرہ ذرہ کا حساب لیا جائے گا۔

قیامت کے دن کا آغاز رب تعالی کی اس گفتگوکے ساتھ ہوگا کہ جب کائنات کے بڑے بڑے دبدبے والے بادشاہ جن میں مسلم اور غیر مسلم بھی شامل ہونگے یوں کہیے بے جاں نہ ہوگا کہ فرعون ، قارون ،حامان، ہٹلر جیسے بھی موجود ہونگے تو اللہ تعالی ارشاد فرمائینگے ”ہے کوئی ایسا آج یہاں موجود جو یہ کہ سکنے کی جرأت کرے کہ آج اس کی بادشاہی ہے؟اللہ تعالی فرمائینگے دنیا کے بادشاہوں!آج میری بادشاہی ہے (بادشاہی تو ہمیشہ سے اللہ کی ہے مگر وہ جو نظام قدرت سے اور اللہ کی اطاعت سے باغی ہوئے)تو وہاں کسی کو لب ہلانے کی جرأت نہ ہوگی وہ بہت کڑہ اور سخت دن ہوگا اور اس دن کی گرمی کی شدت ناقابل برداشت ہوگی تب ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر سارے کے سارے کائنات کے سردار، امام الانبیاء ، سرور کونین ،عالی مرتبت و عالی مقام ،جناب سیدنا محمدرسولۖ کے تشریف لے جائینگے اور درخواست کریں گے کہ اے آمنہ کے لال آج کا دن بہت سخت ہے آپۖ اللہ تعالی سے فرمائیں کہ حساب کا عمل شروع کیا جائے۔

جناب ڈی پی او لیہ صاحب !عرض خدمت یہ ہے کہ 22-04-2015کی صبح 7بجے کے قریب محلہ فیض آباد سٹی لیہ کا رہائشی نوجوان اعجاز حسین کھوکھر اپنے بچوں اور بوڑھے والدین کیلئے ناشتہ کا سامان لینے کی غرض سے نکلا تو گھر کے ساتھ ہی کچھ فاصلہ پر موجود تین اوباشوں نے جن میں قلندر عباس، فضل عباس اور فخر عباس شامل ہیں نوجوان پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں اعجاز حسین کھوکھر شدید زخمی ہوگیا ساتھ ہی حملہ آوروں نے ظلم یہ کیا کہ کسی محلہ دار یا گھروالوں کو زخمی اعجاز کے قریب تک اوباشوں نے نہ آنے دیا اور مسّلح ہوکر اس کے گرد گھیرا ڈال کر کھڑے رہے بعد میں جب ریسکیو1122کو اطلاع ہوئی تو ریسکیو کی گاڑی شدید زخمی حالت میں اعجاز حسین کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ لے گئی لیکن چوٹیں اس قدر شدید اور زخم اس قدر گہرے تھے۔

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عمران مسعود نے فوری طور پر معاملے کوSeriousاور Uncounsiousقراردیکر نشتر میڈیکل ہسپتال ملتان ریفر کردیا اور مقامی پولیس نے چھوٹے بھائی مبین کی مدعیت میں ایف آئی آرنمبری191/15بجرم 324درج کرلیا مزید تفتیش کیلئے سب انسپکٹر سیف اللہ کو مقدمہ کی فائل سونپ دی گئی میں نے جب ذاتی طور پر اس معاملہ کی صورتحال سے آگاہی کے لئے مقتول کے چھوٹے بھائی اور مقدمہ کے مدعی محمد مبین کھوکھر سے معلومات لیں تو مبین نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ تک میرا بھائی نشتر ہسپتال ملتان زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا جبکہ مقدمہ کے تفتیشی پولیس آفیسرسیف اللہ نے ایک بار بھی نشتر ہسپتال کا چکر لگایا اور نہ ہی میرے بھائی کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی ہمارے رابطہ کرنے کے باوجود وہ لیت ولعل سے کام لیتا رہا۔

کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ وہ ملزمان سے بھاری رشوت لیکر ساز باز کرچکا تھا ۔ملزمان نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے ہمارے بھائی کو نشتر ہسپتال ملتان سے ڈسچارج کروایا اور ہم مجبوراً اپنے بھائی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ لے آئے بھائی کی حالت دیکھ کر ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ کے ڈاکٹر نے دوبارہ ملتان ریفر کردیا۔ محمد مبین کھوکھر نے یہ بھی بتایا کہ جب میرا بھائی لیہ ہسپتال تھا تو ہمارے رابطہ کے باوجود سیف اللہ لیہ میں بھی میرے بھائی کی حالت دیکھنے تک نہ پہنچا اور نہ ہی ڈی ایچ کیو لیہ سے اس حوالے سے ریکارڈ حاصل کیا محمدمبین نے یہ بھی بتایا کہ سیف اللہ نے ملزمان سے ساز باز اور مک مکا کرکے دو ملزموں کو اپنی تفتیش میں بے گناہ قرار دیدیا۔

جب ہمیں یہ خبر ہوئی تو ہم نے مقدمہ کی تفتیش کی تبدیلی کی درخواست گزاری اس دوران جب تفتیشی آفیسر مہر عبدالستار ایس ایچ او کوٹ سلطان ہمارے مقدمہ کے مقرر کردیئے گئے تو دو ماہ میں پہلی مرتبہ تفتیشی آفیسر ہسپتال میرے بھائی کی حالت دیکھنے پہنچا اور میرے بھائی سے جو کہ اس وقت ہوش میں آچکا تھا سے بیان قلمبند کرائے جو کہ صفحہ مسل پر موجود ہے ۔ جناب ڈی پی او لیہ صاحب مختصراً عرض خدمت یہ ہے کہ آپ کے پاس آج جو عہدہ اور اختیار ہے یہ یقیناً اللہ تعالی کی طرف سے عطا ہوا ہے تو آپ اپنے عہدہ اور اختیار کو اللہ تعالی کی عطا سمجھ کر اپنے عہدہ اور اختیار کو مظلوموں کے حق میں یعنی انہیں ظالموں سے چھٹکارے اور انصاف دینے کی خاطر استعمال کریں۔

ایک 6سال کا معصوم امیر حمزہ انصاف کی خاطر آپ کی طرف دیکھ رہا ہے اور مقتول کا پورا مظلوم خاندان بھی۔جنابِ غازی صلاح الدین صاحب یہ آپ کا فریضہ ہے کہ آپ اس کیس کے پہلے مقرر کیے گئے تفتیشی آفیسر سے بھی ضرور باز پرس کریں کہ آخر کون سی ایسی مجبوریاں حائل تھیں کہ وہ دو ماہ تک آخر کیوں زخمی اعجاز حسین کی حالت تک دیکھنا اسے گوارہ نہ ہوا دوسرا اس ضمن میں ضروری ہے کہ آپ خوداس کیس کی نگرانی کریں تاکہ سفاک مجرموں کو اپنے کیے کی سزا مل سکے اور وہ اپنے انجام کو پہنچیں۔

Luqman Asad
Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif and Mamnoon Hussain
Previous Post صدر و وزیراعظم کا کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری رکھنے پر اتفاق
Next Post شاہ درگاہی رحمة اللہ علیہ اور شاہ تقی حسن بلخی رحمة اللہ علیہ کا عرس اختتام پزیر
Urs Mubarak

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.