yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

نہرہ ہومز بزنس کمیونٹی ۔۔جذبہِ خدمت سے سرشار

Yes 1 Webmaster August 5, 2015 1 min read
Nahra Homes Business Community
Share this:
Human Services
Human Services

تحریر: حسیب اعجاز عاشرؔ
یہی ہے عبادت یہی دین و ایماں
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ’’ آنحضرت ﷺ نے فرمایا، تمام مخلوقات اللہ تعالی کی عیال ہیں اور اللہ تعالی کو اپنی مخلوقات میں سے وہ شخص بہت پسند ہے جو اس کی عیال (یعنی مخلوق) کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے‘‘۔خدمت انسانیت کا جذبہ سرِ راہ گرے انسان کی مدد کے لئے قطعی یہ دریافت نہیں کرتا کہ آیا اِسکا تعلق کس مذہب، مسلک، قوم یاقبیلے سے ہے۔اور اِس خدمتِ انسانیت ،کی تعلیمات ہر مذہب میں موجود ہیں مگر اسلام جو سلامتی اور امن کا دین ہے، میں اسکا معنی و مفہوم بہت واضح اور دائرہ کار نہایت وسیع ہے۔

اسلام میں خدمت خلق درحقیقت ایک قسم کا صدقہ جاریہ ہی ہے جس سے ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں ۔حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ اپنے بھائی کی خوشی کی خاطر ذرا مسکرا دینا بھی صدقہ ہے ،کسی بے نشان زمین پر کسی کو راستہ بتا دینا بھی صدقہ ہے، جس شخص کی نظر کمزور ہو اس کی مدد کردینا بھی صدقہ ہے،اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دینا بھی صدقہ ہے، تم جو ایک دفعہ اللہ کی تسبیح کرتے ہو یہ بھی صدقہ ہے کسی بھلائی کا حکم دینا بھی صدقہ ہے ، برائی سے روکنا بھی صدقہ ہے ، راستے سے کانٹے وغیرہ تکلیف دینے والی چیز کا ہٹا دینا بھی صدقہ ہے وہ آدمیوں میں صلح کرا دینا بھی صدقہ ہے اور اگر تم کسی شخص کو اس کی سواری پر چڑھنے میں مدد دو تاکہ وہ سہولت سے چڑھ جائے تو بھی صدقہ ہے( ترمذی،مسلم اور بخاری کی احادیث کا مفہوم)۔
ہر غم اور ہر خوشی بانٹ لینی چاہیے
آپس میں زندگی بانٹ لینی چاہیے

الحمداللہ ہمارا شمار دنیا کی زندہ قوموں میں ہوتا ہے۔ کیونکہ قوم ہمیشہ وہی زندہ کہلاتی ہے جو سوچ و طبقات سے بالا تر ہو کر خلقِ خدا کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہوجو دوسروں کی خوشی کو بڑھانے اور غمی کو بانٹنے کی احساسِ ذمہ داری سے باخوبی آگاہ ہو۔یہ خدمت۔۔۔ دین،علماء کرام، والدین، اساتذہ ،عزیز و اقارب ،اپنے دیس اور اپنی کمیونٹی کی بھی ہو سکتی ہے ۔کوئی قلم سے خدمت کر رہا ہے تو کوئی تلوار سے ، کوئی اپنے اقوال سے خدمت میں مصروف عمل ہے تو کوئی عمل سے، کوئی صاحب استطاعت خدمات پیش کرنے لئے اپنے مال کا سہارا لیتا ہے تو کوئی تسلی کے چند الفاظ کا، کوئی زخموں پر مرہم رکھتا ہے اور زخم لگنے نہیں دیتا۔

Welfare
Welfare

کسی کے پاس اقتدار ہے تو کسی کے پاس اقدار، کوئی انفرادی طور پر پیش پیش ہے تو کوئی ادارے کی صورت میں، مذہب کے اعتبار سے دیکھا جائے تو دنیا میں سب سے زیادہ متحرک و فعال خدمتِ خلق کے سرکاری و غیر سرکاری فلاحی ادارے اسلامی ہیں جسے دیگر مذاہب میں ہر سطح پر تسلیم بھی کیا گیا ہے اور سراہا بھی جاتا ہے،یہ ادارے فروغِ تعلیم، صحت کی سہولیات ،کاروباری شخصیات میں باہمی مدد و تعاون، محتاج و ضرورت مندو مصیبت زدہ کی مدد وغیرہ میں اپنا موثر اور بے لوث کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمارے اسلامی معاشرے میں مخلوق خدا کی خدمت کے انداز اور طریقہ کارکاخاموش سمندر اتنا ووسیع و عریض ہے کہ اِسے چند جملوں یا صفحات کے کوذے میں قید نہیں کیا جاسکتا ۔ حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم اگر تیرے ذریعے ایک آدمی کو ہدایت مل جائے تو وہ تیرے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔

مناسب ہدایات ،بروقت فیصلے، مثبت اقدامات،صیح معلومات اور بہترین راہوں کے تعین کے لئے اہل علم اور تجربہ کارحضرات سے باہمی مشاورت اور ان کارآمند مشورں اور رہنمائی سے دیگر کو آگاہی کے لئے دیار غیر میں ایک ایسا ہی فلاحی ادارہ ’’نہرہ ہومز بزنس کمیونٹی، دبئی‘‘ کے نام سے کمیونٹی کے کاروباری افراد کے لئے جنوری ۲۰۱۵ سے خدمات پیش کررہا ہے۔مذہب، قومیت، صوبائیت، نسل کو بالاطاق رکھتے ہوئے اس فورم پے باہمی محبت ،اخوت،خدمت اور تعاون کا قابل دید منظر الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔اس فورم کے فاونڈر ممبرز کی تعداد ۱۱۸ ہے۔ بنیادی طو رپراس فورم کے قیام کا مقصد دیارِ غیر میں مقیم محدود پیمانے پر کاروبار کرنے والیں شخصیات کے high profile business personalities سے اچھے کاروباری روابط استوار کرانا۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا اور ر referances شیئر کرنا۔طے شدہ پروگرام کے تحت بروز ہفتہ دبئی کی پرائم لوکیشن برج خلیفہ ایریا میں واقع نہرہ ہومز کے آفس میں ۸۰ سے ۱۰۰ بزنس مین اکٹھے ہوتے ہیں جو اپنے تعارف کے ساتھ ساتھ کوئی نہ کوئی بزنس پلان بھی آفر کرتے ہیں۔رہنمائی ،قوانین اور دیگر معلومات کی فراہمی کے لئے دبئی چیمبر آف کامرس، امیگریشن، لیبر آفس اور دبئی پولیس کے علاوہ پاکستانی کونصلیٹ کے نمائندگاں بھی گاہے بگاہے حاضر رہتے ہیں۔

Nahra Homes Business Community
Nahra Homes Business Community

تقریبا سات ماہ کے قلیل مدت میں ۴۱۶۰ افراد اس کی باقاعدہ ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں۔ اس پلیٹ فورم کے قیام کے مقاصد بارے پوچھے گئے سوال پر نہرہ ہومز بزنس کمیونٹی کے چیئرمین و بانی غلام مصطفی نہرہ کا کہنا ہے کہ دبئی کے بہترین قوانین اور بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث دنیا بھر سے کاروبار کی غرض سے افراد اپنا پیسہ لیکریہا ں آتے ہیں مگر محدود معلومات انہیں کسی نہ کسی پریشانی سے دوچار کر دیتی ہے جبکہ اس پلیٹ فورم کے توسط سے انہیں طویل المدت پالیسیوں کے حوالے سے بلامعاوٖضہ مشورے فراہم کئے جاتے ہیں ۔اِس سوال کے جواب میں کہ ’’بزنس کونسل جیسے ادارے کی موجودگی میں اس پلیٹ فورم کی کیا افادیت ہے؟‘‘ اُن کا کہنا ہے کہ جو کاروباری حضرات پہلے ہی سے مالی مسائل کا شکار ہوں وہ بزنس کونسل کی ممبرشپ فیس ۱۰۰۰ درہم، کیسے ادا کر پائیں گے؟جس سے عزت نفس بھی مجروع ہوتی ہے۔

جبکہ ہم کوئی چندہ و فیس طلب نہیں کرتے۔ دبئی قوانین کے مطابق ایسوسی ایشن کا گروپ تشکیل نہیں دیا جا سکتا اس لئے اس فورم کو کمپنی کے نام سے ہی شروع کیا گیا ہے جو کہ دبئی چیمبر آف کامرس سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔ اب تک سو سے زاید بیروزگار اس فورم کے توسط سے باعزت نوکریاں حاصل کر چکے ہیں۔ ۲۵ کے قریب پریشان حال کاروباری حضرات کے لائسنز کی تجدید ہو چکی ہے۔جبکہ انکی کوئی مالی معاونت نہیں کی گئی بلکہ باہمی مشوروں سے انہیں انکے حسب منشا کام کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔۔اسی طرح قونصلیٹ کی مدد سے دو اوورسیز پاکستانیز جو کہ اچانک حادثہ کی صورت میں وفات پا گئے تھے کہ میت کو پاکستان روانہ کیا گیا ہے۔اہل خانہ کے لئے انشورنس کیس فائل کئے گئے ہیں۔
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی
نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں۔

جس انداز و سرعت سے کاروباری شخصیات کو بلا معاوضہ اور بے غرض فواہد پہنچانے کے غلام مصطفی نہرہ کی زیرِ سرپرستی نہرہ ہومز بزنس کمیونٹی فورم دن رات اپنی بے لوث خدمات پیش کر رہا ہے دیارِ غیر میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔دبئی متحدہ عرب امارات میں’’نہرہ ہومز بزنس کمیونٹی فورم کو اگر خدمت کا دوسرا نام ‘‘کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔آئیے۔انسان خدمت سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے اس پلیٹ فورم کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر کے ہم اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ہو سکتا ہے ہماری اِس ادنی سی کاوش سے کسی کے لئے روزگار کا حصول ممکن ہو جائے یا کسی کے کاروبار کی ڈوبتی سفینہ کو کنارہ مل جائے۔

Haseeb Ijaz Ashir
Haseeb Ijaz Ashir

تحریر: حسیب اعجاز عاشرؔ
دبئی ،متحدہ عرب امارات

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mian Abdul Hameed
Previous Post ڈیم بنانے کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی۔ میاں عبد الحمید
Next Post شیخ زاہد فیاض کی خالہ کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے
Sheikh Zahid Fiaz Aunt Funeral Prayer

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.