yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

جب جاپان پر قیامت ٹوٹ پڑی

Yes 2 Webmaster August 5, 2015 1 min read
World War 2
Share this:
World War 2
World War 2

تحریر : ایم سرور صدیقی
دوسری جنگ ِ عظیم عروج پر تھی جاپانی انتہائی پرجوش اندازمیں جنگ لڑرہے تھے کہ اچانک امریکہ نے شکست کے خوف کے پیش ِ نظر ایٹم بم ا ستعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ امریکی کانگریس کے کچھ ممبران یہ فیصلہ سن کر لرز اٹھے انہوںنے بھرپور مخالفت بھی کی لیکن اکثریت کے سامنے ان کی ایک نہ چلی یقینا انسانیت اس روز بہت چیخی چلائی ہوگی امریکہ نے پہلا ایٹم بم جاپانی شہر ہیروشیماپر برسایا عینی شاہدین کا کہناہے ہمیں محسوس ہوا جیسے قیامت بپاہوگئی ہو۔ایٹم بم اٹیک کے پہلے ایک منٹ کے دوران پورے شہرکی آکسیجن جل گئی اورآناً فاناً70000افراد موت کے منہ میں چلے گئے دوسرے منٹ میںبہت سی بلڈنگوںمیں آگ بھڑک اٹھی جو لوگ ایٹمی تابکاری اثرات سے کچھ کچھ محفوظ تھے آگ میں جھلس گئے صرف پانچ منٹ کے دوران ایک لاکھ سے زائد جاپانی شہری لقمہ ٔ اجل بن گئے ۔شہرمیں ہر طرف انسانی لاشے ۔ زندگی سے محروم بے جان کھوپڑیاں نظرآرہی تھیں جھلسنے والوںکی تعداد بھی لاکھوںمیں تھی لوگ زخموںسے کراہتے تھے

کوئی مدد کرنے والا نہیں تھا ایٹمی تابکاری نے جھلسنے والوںکے چہروں کے خدو خال بدل کررکھ دئیے تھے ان کی طرف دیکھنے سے خوف محسوس ہوتا تھاانسان کی بے بسی اوربے کسی عیاں تھی ہیروشیما میں درخت، کھیت اور سبزہ تمام جل کر سیاہ ہوگیا تھا کئی مقامات پر بچوںکو اجل نے اس طرح آگھیرا کہ وہ بیٹھے بیٹھے ساکت ہوگئے کسی کا ہاتھ فضا میں اٹھاہی رہ گیا،کوئی دوڑتے دوڑتے مجسمہ بن گیا کہیں لوگ باتیں کرتے کرتے چپ ہوگئے لیکن جیسے ہونٹ کچھ کہتے کہتے رک گئے ہوں کسی کا سانس اوپرکا اوپر نیچے کا نیچے رہ گیا اور اسی عالم میں موت نے آلیا یوں محسوس ہورہا تھا جیسے کسی نے جادو کے زورپرپورے ماحول کو ساکت کردیاہو ۔ بیشترپورے کے پورے خاندان صفحہ ٔ ہستی سے مٹ گئے ان کی لاشوں پر کوئی رونے والا بھی نہ تھا۔

آج سے 68سال پہلے 6 اگست1945 کو امریکی جہازEnola Gayنے جاپانی شہر ہیروشیما پر پہلا ایٹم بم گرایا اسے لٹل بوائے کا بے ضرر نام دیا گیاحملے کے وقت اس شہرکی آبادی ساڑھے تین لاکھ تھی فوری طورپر70000افراد لقمہ ٔ اجل بن گئے چند دنوں تک یہ تعداد دگنا سے تجاوز کرگئی منصوبے کے مطابق یہ حملہ یکم اگست1945ء کو کیا جاتا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے چند دن ملتوی کرنا پڑاEnola Gayکے13رکنی عملہ کو راستے میں معلوم ہو ا وہ ایٹم بم گرانے جارہے ہیں اس کے تین دن بعد دوسرا ایٹم بم کہوٹو نامی شہرپر گرایا جانا تھا لیکن امریکی وزارت ِ دفاع کی مخالفت پر یہ ہدف تبدیل کرکے ناگا ساکی کا نام فائنل کیا گیا اس شہرمیں ” فیٹ مین” نامی ایٹم بم گرایا گیا وہ 22ٹن وزنی تھااس کا اصل ٹارگٹ اسلحہ ساز کمپنی مسٹوبیشی کا مرکزی دفترتھا جہاں بحری اڈا بھی موجود تھایہاں تارپیڈو بھی تیار کئے جاتے تھے جو برل ہاربرپر حملے میں استعمال کئے جاتے تھے

ان حملوںمیں اڑھائی لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے شنید تھی کہ تیسرا ایٹم بم ٹوکیوپر گرایا جانے والاہے یہ سن کر جاپانیوںکی کمرٹوٹ گئی اور انہوںنے ہتھیار ڈالنے کااعلان کردیاایٹم بم گرانے کے احکامات امریکی صدر ہیری ٹرومین نے دئیے تھے۔ ہیروشیما کے تباہ شدہ شہرکو مکمل طورپر دوبارہ تعمیر کیاگیا صرف دریائے اوٹاپر واقع ا من پارک آج بھی پہلے کی ہی طرح قائم ہے اور اس میں ایک یادگاری شمع بھی روشن کی گئی ہے یہ شمع اس وقت تک فروزاں رہے گی جب تک دنیا سے ایٹم بم کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ ایٹم بم کی تباہ کاروںکا سلسلہ آج تک درازہے ایٹمی تابکاری اثرات اتنے مہلک تھے کہ نصف صدی سے زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجود ہیروشیما اور ناگا ساکی میںآج بھی اپاہچ اورمعذور بچے پیدا ہورہے ہیںجو بنی نوع انسانیت کیلئے بہت بڑا المیہ ہے

ایٹم بم گرانے کے کئی ماہ بعد ٹوکیو میںایک بڑے سے ہال میںبہت سے افراد بیٹھے ہوئے تھے کئی مضطرب ٹہل رہے تھے دیواروںپر درجنوں سکییچ آویزاں تھے کسی پرلاتعداد کھوپڑیوں کی تصویر۔۔ایک پر تڑپتے ہوئے گول مٹول بچے۔ کسی پر دھویںکے بادلوں میں بے جان فاختہ زمین پر گرتی دکھائی دے رہی تھی ۔۔ کسی تصویر میں جھلسے ،خوفناک چہروںپر عجب بے بسی چھائی ہوئی تھی کسی سکیچ میں متاثرین۔۔ تباہ ہال ہسپتال کے باہر بیٹھے ہیں اور دروازے سے نکلتے ڈاکٹر و نرسوں کے بے جان لاشے آڑے ترچھے پڑے ہوئے ہیںلوگ بھیگتی آنکھوں سے یہ علامتی تصویریں دیکھ رہے تھے کسی کی رو رو کر آنکھیں سوج گئی تھیں عجب قیامت کا عالم تھا ایک قیامت وہ تھی جب ایٹم بم گرایا گیا ایک قیامت یہ سینکڑوں نہیں لاکھوں معذور ان کیلئے امدادی سرگرمیاںشروع کرنا ۔۔۔

ایک مخصوص گھنٹی کی آوازپر سب الرٹ ہوکر بیٹھ گئے سٹیج پرحکومتی عہدیدار، ابتدائی نشستوںپر سائنسدان بڑے بڑے سرکاری،ان کے سامنے فوجی افسر،ماہرین معاشیات سماجی رہنما سیاستدان اور دیگر افرادبرا جمان تھے سب کا موضوع ایک ہی تھا کہ امریکہ نے جاپان پر ایٹم بم گراکر بہت بڑے جنگی جرم کا ارتکاب کیاہے اس کا انتقام کیسے لیا جائے؟ نوجوان انتہائی پر جوش تھے مرنے والوںکے لواحقین میں انتہائی اشتعال تھا وہ ہر قیمت پر امریکہ کو مزا چکھانا چاہتے تھے اس سلسلہ میں مختلف لوگ آتے سٹیج پر رکھے ڈائس پر کھڑے ہوکر اپنی تجاویز دیتے اور بیٹھ جاتے اسی اثناء میں ایک نوجوان نے کہا ہم نے ایک ”ہارا کاری ”گروپ تشکیل دیا ہے( زندگی سے بیزار کئی جاپانی خود کو اذیت دے کر خود کشی کرلیتے ہیں اس عمل کو ہارا کاری کہا جاتا ہے) ہم جاپان مخالف ممالک کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے ان ملکوںمیں پر تشدد کاروائیاں کرکے ہارا کاری کرلیں گے ہمیں اس کی اجازت دی جائے ۔۔۔کئی گھنٹوںکے بحث و مباحثے کے بعد ایک جاپانی جنرل اپنی نشست سے اٹھ کھڑا ہوا اس نے ہاتھ ملتے ہوئے کہا پھر جنگ و جدل ۔۔۔ مارا ماری؟

یہ سن کر ایک نوجوان تیزی سے اٹھا۔۔۔ تنک کر بو لا ۔۔۔ بزدل کہیں کا ۔۔۔۔ جاپانی جنرل نے کہاتم جو مرضی کہو میں اتنا جانتاہوں جاپان کمزور نہ ہوتا تو ہم یہ جنگ کبھی نہ ہارتے۔۔۔۔ وہ تو امریکہ نے ایٹم دے مارا۔۔۔ نوجوان نے بے بسی سے جواب دیا ورنہ ہم جیت سکتے تھے
یہ سن ایک مفکرنے چیختے ہوئے ہال کی دیواروںپر لگی تصویروںکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ ہے جنگ کا انجام ۔۔۔ جو سب کے سامنے ہے ”پھرکیا کیا جائے۔۔۔ایک آواز گونجی ”انتقام لینے کا ایک طریقہ اور بھی ہے۔۔۔صورت سے ہی ذہین وفطین شخص کہنے لگا وہ کیا؟ بیک وقت کئی آوازیں آئیں۔۔۔وہ بولا ہم اپنے ملک کو اس قدر طاقتور بنادیں کہ پوری دنیا جاپان کی محتاج ہو جائے۔۔۔میرے خیال میں انتقام لینے کا یہ طریقہ سب سے بہترہے۔۔۔۔اس کی حمایت میں کئی آوازیں گونجیں۔۔ وہ کیسے؟۔کئی چہرے کھل اٹھے۔۔۔ ذہین وفطین شخص نے پھر کہا ایک دن آئے گا ۔۔ اس ن۔ خلا میں گھورتے ہوئے کہا۔۔وہ دن دور نہیںجب دنیاجاپان کی اقتصادی ترقی کی مرہون منت ہوگی آئیے !

عزم کریں ہم ایک عظیم ،خوشحال اور طاقتور جاپان کی تشکیل کیلئے ابھی سے دن رات ایک کردیں گے ۔۔۔۔اس دن سے لے کر آج تک جاپانیوںکی محنت ضرب المثل بن گئی انہوںنے پیچھے مڑکر دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا۔۔ آگے اور آگے اس سے بھی آگے بڑھتے چلے گئے انہوںنے وہ منزل پالی جس کے بارے میں علامہ اقبال نے کہا تھا ستاروںسے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں جاپانیوں کا دعویٰ ہے دنیا کا کوئی گھر ایسا نہیں جہاںMade in Japanکی کوئی نہ کوئی مصنوعات ضرور موجود نہیںہے آج جاپان کا نام معیاری پراڈکٹ میںسر ِ فہرست ہے۔۔۔۔ جاپانیوںنے کئی لاکھ ہم وطنوںکی قربانی دے کرایک تباہ حال ملک کو ازسرنو دنیا کا جدید ملک بناڈالا ۔۔۔ہم بھی ایسا کرسکتے ہیں پاکستان کوایشین ٹائیگر بنایا جا سکتاہے ہمارے وسائل کی کمی توہو سکتی ہے جوہر ِ قابل کی کوئی کمی نہیں۔۔۔ہمت ،استکامت اور عزم سے اس ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے بہت کچھ کیا جا سکتاہے

ہم محنت کوشش اور جرأت کریں تو ایک نیا پاکستان تعمیرکیا جا سکتاہے ۔پاکستان میںاعلیٰ درجہ کا فروٹ آم ،کنو،مالٹا ،آلو بخارا،خوبانی ، اخروٹ کپاس ، چاول اور دیگر اجناس نقد آور اجناس پیدا ہوتی ہیں سرجری کے آلات،گارمنٹس اور کھیلوں کیلئے اس ملک کی مصنوعات دنیا بھر میں مشہور ہیں اس ملک کے لوگ جفاکش اور محنتی ہیں اپنی ہمت اور خداداد صلاحیتوں سے جنگل کو منگل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کیلئے پر عزم،پرجوش پاکستانی اپنے وطن کو اقوام ِ عالم میں سربلند کرنے کیلئے کوششوں کا آغاز کریں خدامدد کرنے والاہے ۔۔۔۔ ہمت مرد۔۔ مدد ِ خداکی کہاوت صادق آئے گی انشاء اللہ اٹھیے ۔۔سوچئے مت کچھ کر کے دکھائیں۔

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Abdullah Marzouq al Zahrani
Previous Post سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزھرانی کی پاکستان آمد
Next Post حلال اتھارٹی کا مجوزہ قیام اور نفسیاتی ٹیسٹ
Halal

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.