yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ملبوں میں دب گئے کبھی پانی میں بہہ گئے

Yes 1 Webmaster August 2, 2015 1 min read
Pakistan Flood
Share this:
Pakistan Flood
Pakistan Flood

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
ہمارے ملک میں ایک طرف پاکستانی قوم مسائل و مشکلات اور سیلاب جیسی قدرتی آفت میں مبتلا ہے۔ تو دوسری طرف افسوس ناک طرز عمل یہ کہ سیاسی قائدین، عوام کے خیر خواہ، ہمدرد، لیڈر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے بیان بازی، فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں سب سے بڑا سیلاب 1977 میں آیا تھا جس میں سینکڑو ں دیہات کے ساتھ 20 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے اسی طرح 2010 کے سیلاب میں بھی بہت جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔

اب تک پاکستان میں بیس بڑے سیلاب آ چکے ہیں ا ب تو ہر سال سیلاب آتا ہے۔یعنی سیلاب بھی سالانہ تہوار بن چکا ہے ۔اور تباہی مچاتا ہوا گزر جاتا ہے۔ اپنے پیچھے سینکڑوں داستانیں چھوڑ جاتا ہے ،بہت سے افراد کو بے گھر کر جاتا ہے ۔ان میں زیادہ تر غریب ہی ہوتے ہیں ۔سیلاب ہوتا کیا ہے ۔انسائیکلوپیڈیا کے مطابق سیلاب کسی بھی مقام پر اضافی پانی کا بہاؤ کہلاتا ہے جس کی وجہ سے زمین زیر آب آ جائے ۔ سیلاب کسی بھی علاقے کا محدود وقت تک زیر آب آجانا ہے ۔سیلاب کسی بھی دریا یا جھیل میں موجود پانی کی وجہ سے تب پیش آتا ہے ، جب کہ اس میں گنجائش سے زیادہ پانی بھر جائے اور اضافی پانی کناروں سے باہر بہہ نکلے ۔چونکہ جھیلوں اور تالابوں میں پانی کی مقدار موسم اور برف کے پگھلاؤ سے مشروط ہوتی ہے اور ان قدرتی وسائل میں پانی کی سطح بڑھتی اور گھٹتی رہتی ہے ، تو سیلاب عام طور پر اسی وقت اہمیت اختیار کرتا ہے جب یہ زرعی زمینوں اور شہری یا دیہی آبادیوں کو نقصان پہنچائے۔

سیلاب اکثر آبادیوں، زرعی املاک اور جنگلات کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ پاکستان میں تو سیلاب ہر سال آتا ہے ،اور وجوہات کا بھی سب کو علم ہے ،ان کا سدباب بھی ممکن ہے ۔لیکن کوئی بھی حکومت اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ۔ہمارے بہت سے سیاست دان ،صحافی اسے بھارتی سازش قرار دیتے ہیں ،اصل میں اس کی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسی ہے ۔ہر سال سیلاب سے نپٹنے کی تیاری نہیں کی جاتی بے شک اس میں بھی حقیقت ہے کہ ہندوستان آبی جارحیت کر رہا ہے ۔ دو باتیں ہیں ایک یہ کہ پاکستان اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں کیوں نہیں اٹھاتا ،اس پر شدید احتجاج کیوں نہیں کرتا ،ہندوستان سے ہر قسم کی تجارت بند کیوں نہیں کرتا اس لیے کہ اس سے چند افراد کے مفادات وابستہ ہیں ۔بھارت کی حب الوطنی دیکھیں کہ اس کی کرکٹ ٹیم ایسے الزامات لگا کر جن کا وجود ہی نہیں ہے (الٹا بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں )لیکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کیا ہوا ہے۔

ہم مرے جارے ہیں ان کی فلموں کی نمائش کے لیے ،تجارت کے لیے ،امن کی آشا کے لیے ،دوستانہ تعلقات کے لیے وغیرہ دوسری بات یہ کہ مجھے حکمرانوں اور فلڈ انتظامیہ اور ایسے دیگر اداروں سے جو اس سے منسلک ہیں کہنا ہے کہ دوسروں کی سازش قرار دے کر ہم اپنی ذمہ داریوں سے نہیں بچ سکتے اور دشمن تو سازش ہی کرے گا ایسا نہ کرے تو وہ دشمن ہی کیوں ہو ۔بے شک ہندوستان پر الزام تراشی کی جائے لیکن ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے کہ ہم سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں،کوئی منصوبہ بندی نہیں ، کیا کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ ہم نے 2010 کے سیلاب کے بعد سیلابی شدت میں کمی لانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ جبکہ اس کے بعد ہر سال سیلاب آرہا ہے گزشتہ سال 2014 میں حکومت نے سیلاب متاثرین سے بہت سے وعدے کیے تھے ان کا کیا ہوا؟ان وعدوں کو پورا کرنے کے اقدامات کن اداروں نے کرنے تھے؟کوئی ان پوچھنے والا ہے ؟ جن کی ذمہ داری ان سے اس بابت پوچھنا ہے ان سے کوئی پوچھنے والا ؟کیا ان کو اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر سزا دی جائے گی؟میرے جمہوری ملک میںایسا کچھ نہیں ہو گا کیونکہ اب جمہوری حکومت ہے جن میں اکثریت کرپٹ عناصر کی ہے۔

Flood in Sindh
Flood in Sindh

ایک خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے ہیں جب کہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔کوئی تو ایسا ہو جو مستقل بنیادوں پر اس سیلاب کے نقصان سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کرے ۔پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،یہ تباہی صرف ان کی ہے جو غریب ہیں ،جو میڈیا اور صاحب اقتدار کے لیے اعدادو شمار ہیں ۔ ملک کے بہت سے شہر، قصبے اور دیہات زیر آب آچکے ہیں، ہزاروں گھر بہہ چکے ہیںلاکھوں متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہیں، معصوم بچوں کو سینوں سے لگائے ما ئیں مایوس آنکھوں سے حکومت کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کو ،مال و زر کو سیلاب کی لہروں میں سوکھے پتوں کی مانند بہتے دیکھ کر بے بسی سے ہاتھ مل رہے ہیں۔جو غریب ہیں وہ بھوک سے مریں (تھر)گرمی سے مریں (کراچی)یابارشوں اور سیلاب سے مریں۔

محسن غریب لوگ بھی تنکوں کا ڈھیر ہیں
ملبوں میں دب گئے کبھی پانی میں بہہ گئے

حکومت کوئی پائیدار منصوبہ بندی کیوں نہیں کرتی جس سے اس سالانہ سیلاب کے عذاب سے بچا جا سکے یا اس سے کم سے کم تباہی ہو ،پڑھا ہے حکومت فنڈ جاری کرتی ہے لیکن کرپٹ افسران اور دیگر متعلقہ افراد اسے کھا پی جاتے ہیں،حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ ایک دریا کاایک ہی جگہ سے ہر سال بند کیوںٹوٹ جاتا ہے؟ ،عوام کے لیے بارشیں تہراعذاب ہوتی ہیں۔ حالانکہ یہ اللہ کی رحمت ہے اس سے فضا دھل جاتی ہے زمین کے پانی کی سطح قائم رہتی ہے ،کھیت کھلیان کی زرخیزی برقرار رہتی ہے وغیرہ ادھر بارشیں ہوئیں ادھر سیلاب آیا اور ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی نازل ہو جاتا ہے۔

میڈیا کو چاہیے کہ وہ اس پر کام کرے سیلاب کی تباہی سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور گذشتہ ادوار میں ایسا کیوں نہ کیا گیا ؟کالم نویس لکھ رہے ہیں کہ اس سے سیلاب بیورو کریسی کی موجیں لگ جاتیں ہیں ۔اس لیے سب سے پہلے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا جانا چاہیے اس کے بعد ہمیں جنگلات زیادہ سے زیادہ لگانے چائیے ،ساتھ ساتھ ڈیم بنانے ان پر توجہ دینی ہو گی ،پشتوں اور بندوں کو مظبوط بنانا ہو گا ،سیلابی پانی کا رخ بدلنا،اور سب سے بڑھ کر پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم بنانے ہوں گے اب کیونکہ جمہوری حکومت ہے اس لیے حکومت کو مشورہ ہے ڈیم بنانے کے لیے ملک میں ریفریڈم بھی کرایا جا سکتا ہے اسی صوبے میں کروا لیا جائے جس کو شکایت ہے تب بھی اکثریت کا ڈیم کے حق میں فیصلہ ہو جائے گا ۔ ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے ملک میں ڈیموں کی اشد ضرورت ہے ۔ہمارے پڑوسی ملک نے گذشتہ چند سال میں درجنوں ڈیم بنائے ہیں ہم کو بھی ملک کے لیے اپنی عوام کے لیے سوچنا چاہیے مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے ،اس پر تمام جماعتوں کی ایک میٹنگ بھی بلائی جا سکتی ہے ۔عوام ،اہل ثروت ،مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے جماعت الدعوة اور الخدمت فاونڈیشن کو عطیات دیں۔جو متاثرہ جگہوں پرجا کرقیمتی جانوں کا مزید ضیاع روکنے اور ان کی بروقت مدد کر کے ان کو باحفاظت مناسب جگہوں پر منتقل کرنے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔

خدارا سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں ،خدا کے لیے تمام سیاسی و مذہبی رہنما اپنے اختلافات بھلا کر ان ضرورت مندوں کی مدد کریں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پاکستان پر اپنی رحمتیں ،برکتیں نازل فرما ۔اے اللہ اے خدائے کارساز ہماری قوم کو ہدائت دے مل جل کر مصیبت کے ماروں کی مدد کرنے کی توفیق دے ہماری حکومتوں کو ملک و قوم کے لیے کام کرنے کی توفیق دے، یا اللہ میرے ملک کو تمام آفات سماوی و ارضی سے محفوظ رکھ۔ آمین

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Brothers
Previous Post ایکشن سے بھرپور فلم ’برادرز‘ کے نئے کلپس کی ویڈیو جاری
Next Post یورپین گالف ٹورنامنٹ، کوارٹر فائنل میں رابرٹ کارلسن نے کامیابی حاصل کر لی
Robert Carlson

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.