yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

اسپیشل گیمز؛ پاکستانی سائیکلسٹ نے تاریخ رقم کر دی

Yes 1 Webmaster August 2, 2015 1 min read
Special Olympics
Share this:
Special Olympics
Special Olympics

لاس اینجلس: اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی سائیکلسٹ نے تاریخ رقم کردی، 6 گولڈز سمیت مجموعی طور پر 9 میڈلز جیت لیے، انٹرنیشنل فٹبال میں بھی ملک نے پہلا میڈل سینے پر سجالیا، گرین شرٹس نے نیپان ( جاپان ) کو 5-3 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیتا۔ سوئمنگ اور بیڈمنٹن میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک دونوں گیمز میں 2 ، 2 طلائی تمغے حاصل کرلیے ہیں۔

ان کھیلوں میں مجموعی تمغوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جن میں سونے کے 13 ،چاندی کے 8 اور کانسی کے 5 میڈل شامل ہیں۔ اسٹار سائیکلسٹ توصیف الحسن جنھوں نے 10 کلومیٹر ریس میں سونے کا تمغہ جیتا تھا گذشتہ روز 5 کلومیٹر ریس میں دوسرا میڈل اپنے نام کیا۔توصیف نے مقررہ فاصلہ 11 منٹ 10 سیکنڈ میں طے کیا۔متحدہ عرب امارات کے موسیٰ نے اس ریس میں چاندی اور فلپائن کے کامز نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ دن کا دوسرا گولڈ میڈل پاکستانی کھلاڑی ام سلمیٰ طیب نے گروپ 5 بیڈمنٹن مقابلوں کے سنگلز ایونٹ میں جیتا۔

انھوں نے مدمقابل فلسطین کی مائدہ کے خلاف اسٹریٹ سیٹ میں21-18 اور 21-12 سے فتح حاصل کی، ایتھلیٹ امینہ اشرف نے لانگ جمپ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ جیتا۔نادر حسین نے سو میٹر کی ڈویژن 49 دوڑ میں چاندی ، نایاب بی بی نے ڈویژن ون کی 200 میٹردوڑمیں کانسی کا تمغہ پاکستان کے نام کیا۔

فٹبال مقابلوں کے برانز میڈل میچ میں پاکستان نے نیپان (جاپان) کو 3کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔باسکٹ بال کے روایتی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے پولینڈ کو شکست دے کر سلور میڈل جیت لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے جن میں سونے کے 13 چاندی کے 8 اور کانسی کے 5 تمغے شامل ہیں۔ سوئمنگ میں پاکستان نے اب تک سونے کے 2اور چاندی کے 2 میڈلز جیتے ہیں۔ ایتھلیٹکس میں سونے کا ایک ، چاندی کے 3 اور کانسی کے 2 میڈلز حاصل کئے ہیں، بیڈمنٹن میں سونے کے 2 میڈلز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہے۔

سائیکلنگ میں پاکستانی اسپیشل کھلاڑیوں کی کارکردگی اب تک سب سے شاندار رہی ہے اور مجموعی طور پر پاکستانی سائیکل سواروں نے ان مقابلوں میں سونے کے 6 چاندی کے 2 اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا ہے۔ ٹیبل ٹینس میں سونے کا ایک اور کانسی کا ایک ، ٹینس میں سونے کا ایک، روایتی باسکٹ بال میں چاندی کا ایک جبکہ فٹبال میں کانسی کا ایک تمغہ پاکستان نے جیتا ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Modern Technology
Previous Post جدید ٹیکنالوجی ،ثواب یا عذاب
Next Post قحبہ خانے زیرِ سرپرستی سفارت خانے
Daniella in Islamabad Institution

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.