yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

ملک کی واحد اسٹیل ملز کو نجکاری سے بچائیں

Yes 1 Webmaster August 1, 2015 1 min read
Pakistan Steel Mills
Share this:
Pakistan Steel Mills
Pakistan Steel Mills

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ
ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی ملک کے لیے اور بہت سے کارناموں کے ساتھ ساتھ ملک کی واحد اسٹیل ملز بھی ایک کارنامہ ہے۔ امریکہ اور اُس کے پٹھو پاکستانی حکمران جس کی دوستی کی بڑی باتیں کرتے ہیں اُس نے ٦٧ سالہ دوستی میں پاکستان کو انڈسٹریل ملک نہیں بننے دیا۔ پاکستان کوہمیشہ کنزومرز مارکیٹ ہی بنائے رکھا۔ ملک میں کوئی بھی بڑا اندسٹریل منصوبہ لگایا نہ پنپنے نہیں دیا۔

روس کی مدد سے پاکستان اسٹیل مل بنی اور چین کی وجہ سے ملک میں بڑی بڑی صنعتیں لگیں۔ اسٹیل مل اس صنعتوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی طر ح ہے۔اسٹیل سپلائی ہو گی تو یہ صنعتیں صحیح چلیں گی ۔ اس لیے اسٹیل ملزکی منصوبہ بندی میںاس بات کا خیال رکھا گیا تھا کہ صرف اسٹیل مل ہی نہیں بلکہ اسٹیل کے متعلق پورے صنعت تھی ۔ اس وجہ سے اسٹیل مل اس منصوبہ کے لیے ١٩ ہزار سے مربع ایکٹر سے زائد خطیر رقبہ رکھا گیا تھا۔اس کے ایک چوتھائی رقبہ پر اسٹیل مل کا پلانٹ لگایا گیا تھا اور باقی رقبہ اب بھی اسٹیل مل کے پاس ہے جس میں منصوبے کے مطابق اسٹیل کی صنعتیںلگنی چاہیں تھیںجو اب تک نہیں لگیں۔ اگر اس زمین کی قیمت کے متعلق بات کی جائے تو اس کی مالیت کا اندازہ ایک جرمن پارلیمانی رکن جناب کلاس ورنر جوناس نے ٢٠٠٥ء میں اپنے پاکستان کے دورے کے دوران اسلام آباد میںپریس کانفرنس میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اسٹیل مل کی پلانٹ کے علاوہ بقایا زمین ہی اس کے لیے سونے کے برابر ہے۔ نیشنل ہائی وے سے ملحق اسٹیل مل کی زمین کا تخمینہ ٨٠ ارب روپے لگایا گیا تھا۔

پاکستان اسٹیل مل کی قیمتی زمین پر حریصوں کا اس سے اندازہ لگائیں کہ ڈکٹیٹر مشرف دور میں جب اسے پہلی دفعہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو اس کی زمین کی اصل پیمائش دکھائی گئی تھی مگر جب ایک سال بعد اسے دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو ایک ہزار ایکڑ زمین کم دکھائی گئی تھی پتہ نہیں یہ ایک ہزار ایکڑ زمین کہاں گئی۔اُس وقت نج کاری کمیشن کے سربراہ اویس خان لغاری صاحب نے پاکستان اسٹیل مل کے حصص محض٢١ارب٦٨کروڑروپے میںایک کنسورشیم کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی۔ جس پراُس وقت کے اسٹیل مل کے سربراہ (ر) جنرل عبدالقیوم صاحب نے ڈکٹیٹر مشرف کو خط لکھ کر ثابت کیا تھا کہ اِس وقت جتنی مالیت میں اسٹیل مل فروخت کی جارہی ہے اس سے زیادہ اسٹیل مل کا تیار کردہ قابل فروخت مال اور نقد رقم بنکوں میںرکھی ہوئی ہے اور زمین کی مالیت اس کے علاوہ ہے۔جس پر اسے بعد میں اسٹیل ملز سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

اللہ بھلا کرے اُس وقت کے پاکستان سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس جناب چوہدری افتخار صاحب کہ انہوں نے اس فروخت کو نا جائز قرار دیتے ہوئے کنسل کرنے کے آڈر پاس کئے تھے اور اس طرح حکومت میں موجود آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کا منصوبہ فیل ہو ا تھا۔ اس فیصلے سے ایک یہ بھی فائدہ ہوا کہ اسٹیل مل کے متعلق عام لوگوں اور ملک کے صحافیوں کو کافی معلومات مل گئیں جو اب اسٹیل مل کی نج کاری کے خلاف اور اس کو بچانے کے لیے کالم پر کالم لکھ رہے ہیں اور حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ جیسے کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ اسٹیل کا پلانٹ اس کی کل زمین کے ایک چوتھائی یعنی چار ہزار ایکڑپر لگا ہوا تھا۔مگر اب نواز شریف صاحب کے دور کی نجکاری کمیشن کے سربراہ جناب زبیر عمر صاحب کمال مہارت سے پلانٹ کے رقبہ کو ڈبل سے بھی زیادہ یعنی تقریباً دس ہزار پر دکھا رہے ہیں۔نہ جانے یہ رقبہ انہیں کس نے بڑہا چڑہا کر بتایا ہے۔

Pakistan Steel Mill
Pakistan Steel Mill

جب ہم اسٹیل مل کی قیمتی زمین پر تبصرہ کرتے ہیں اس سلسلے میں ایک سال قبل کی تحریک انصاف کے اسد عمر صاحب کی کانفرنس کا ذکر بھی دلچسپ ہے اس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اسٹیل مل کی دو سو ایکڑ زمین صرف پچیس لاکھ روپے فی ایکڑمیںفروخت کر دی گئی۔اس میں نواز شریف صاحب کا بیٹا ملوث ہے اور اس ڈیل کی براہ راست نگرانی وزیر اعظم ہائوس سے کی گئی۔اس سے نظر آتا ہے کہ اسٹیل مل کو نہ صرف پیپلز پارٹی، ڈکٹیٹر مشرف بلکہ نواز شریف سب نے بھی نقصان پہنچایا اور اب بھی پہنچا رہے ہیں۔اس عمل میں آئی ایم ایف جومغرب کے مفادات کی نگرانی کرتی ہے بھی شامل ہے۔ جب وہ پاکستان کو قرض دیتی ہے تو اسے یہ بات ماننے کے لیے رکھتی ہے کہ فلاں فلاں گورنمنٹ کے ادارے کی نج نجکاری کریں فلاں فلاں سبسڈری ختم کریں اس کے بغیر ہمارا قرض واپس نہیں ہو سکے گا اور اگر آپ اس پر عمل نہیں کریں گے تو آپ کو مزید قرض نہیں ملے گا۔

اس طرح آئی ایم ایف اسلامی ملکوں اور خاص کر ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کا بیڑا غرق کرنے کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔ شایداسی تناظر میں تنکو عبدالرحمان سابق وزیر اعظم ملیشیا نے کہا تھا کہ مغرب جس ملک کا بیڑا غرق کرنا چاہتا ہے اُس کے پیچھے آئی ایم ایف کو لگا دیتا ہے۔ہمارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب قوم کوبڑی نوید سناتے رہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے اتنا قرض مل گیا اتنا مزید ملنے والا ہے۔ ہر حکومت قوم مقروض کرتی جاتی ہے اور ایک دن آئے گا پاکستان خدا نخوستہ دیوالیہ ہو جائے گا اور یہی مغرب کی گریٹ گیم کا ایک حصہ ہے جس پر گزشتہ تیس سالوں سے پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کراچی میںمعیشت کو تباہ کرنے کا عمل ہو رہا ہے۔ اللہ ہمارے ملک کو اس وقت سے بچائے اور حکمرانوں کو اس سود در سود کی لعنت سے باہر نکالے۔

اسٹیل مل کی تباہی کی ایک وجہ اس میں ضرورت سے زیادہ لوگوں کی بھرتی ہے۔ اسٹیل مل میں سب حکومتوں نے ضرورت سے زیادہ لوگوں کو نوکریاں دیں۔اس میں وفاقی اور سندھ کی حکومتیں شامل رہی ہیں۔ ایک وقت تھا کہ کراچی کی حکمران جماعت نے اسٹیل مل میں چار ہزار سے زائد لوگ ملازمت پر رکھے تھے تنخواہ اور مراہات کے بوجھ کے علاوہ سارے کراچی میں قیمتی اسٹیل کی پتنگیں جو ایم کیو ایم کا انتخابی نشان ہے لگا دی گئیں تھیں کسی کی بھی جرأت نہیں تھی کہ اس غلط فعل سے روکا جاتا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں زیادہ لوگوں کو نوکریاں دیں۔ کرپٹ سربراہ لگایا جس نے کرپشن کی حد کر دی جس پر مقدمات قائم ہوئے۔ ان ہی وجوحات کی وجہ سے اسٹیل مل خسارے میں چل رہی ہے کافی مدت سے اسٹیل مل کے ملازمین کو کئی کئی ماہ کی تنخوائیں نہیں مل رہیں۔کبھی بجلی بند کر دی جاتی ہے اور کبھی گیس کا پریئشر کم کر دیا جاتا ہے اور اب گیس بند کرنے کی باتیں ہو رہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ صاحب جو قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف بھی ہیں نے نواز شریف صاحب کو باقائدہ خط تحریر کیا کہ خدا کے لیے گیس کمپنی کو اس عمل سے روکا جائے ورنہ ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

نواز حکومت اسٹیل مل کی نجکاری کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔نواز حکومت آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسی ہوئی ہے اِس نے ہر حالت میں پاکستان کے اس اسٹرے ٹیجک ادارے ،جس سے اسٹیل کی صنعتیں وابستہ ہیں کی نجکاری کرنی ہے ۔ اب چین کی سائنو اسٹیل کمپنی کے وفد نے پاکستان اسٹیل مل کا مطالتی دورہ کیا ہے جو اسے خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے وقتی طور پر نواز حکومت کو کچھ پیسے مل جائیں گے جو آئی ایم ایف کی قسط کے لیے ضروری ہیں۔ کاش نواز شریف صاحب کو اس ملکی ادارے کو بچانے کی فکر ہوتی مگر وہ اس سے بے خبر ہیں اور گہری سازش کا دانستہ یادانستہ حصہ بن رہے ہیں۔ اے کاش کہ کوئی ہے جو اللہ کے لیے پاکستان کے اس واحد اسٹیل کے ادارے کو نجکاری سے بچائے۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان اسلام آباد(سی سی پی)

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post ڈاکو پولیس اور حکمران
Next Post بھارت نے چندا بی بی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں، دفتر خارجہ
Qazi Khalilullah

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.