چترال : وزیراعظم چترال پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے جبکہ وزیر اعظم کو چترال میں ریلیف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔
وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی عام پرواز سے چترال پہنچے ہیں۔