yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

انسانیت کے نام خالق کائنات کے پیغامات کا نام دین اسلام ہے، محمد عثمان افضل قادری

Yes 1 Webmaster July 14, 2015July 15, 2015 1 min read
Mohammad Usman Afzal Qadri Gathering Addressed
Share this:

بریڈ فورڈ : انسانیت کے نام خالق کائنات کے پیغامات کا نام دین اسلام ہے۔ یہ ایسا خوبصورت دین ہے جو آفاقی و فطری بھی ہے اور جامع واکمل بھی۔ عقائد و عبادات، اخلاقیات و معاملات، تجارت وسیاست، حقوق وفرائض، روحانیت و جسمانیت، دنیا وآخرت، قبر وحشر سمیت ہر موضوع پر رہنمائی کرنا دین اسلام کا خاصہ ہے۔ جبکہ فروغ تعلیم، پرامن معاشرے کے قیام اور اسلامی اخوت پر زور دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مفتی اسلام پیر محمد عثمان افضل قادری ذیب سجادہ نیک آباد شریف نے دورہ برطانیہ کے موقع پر بریڈفورڈ میں عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم قرآن یہ ہے کہ اللہ رب العالمین نے انسان کو بے مقصد نہیں بنایا اور ساری انسانیت نے اللہ کی جانب لوٹنا ہے اور محشر کے میدان میں حساب وکتاب کے بعد جنت ودوزخ کے فیصلے ہونے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس رات میں قرآن نازل ہوا وہ رات ہزاروں مہینوں سے عظیم ہے تو جس دل دماغ پر قرآن مجید اثر کر جائے وہ بھی عظیم تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العالمین نہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ومحبت لازم قرار دی ہے بلکہ رمضان قرآن اور معرفت رحمن بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسل سے عطا ہوئی اور نہ صرف غلام رسول کو درود وسلام کا حکم دیا بلکہ خود خالق کائنات بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھتے ہیں۔ مفتی اسلام پیر محمد عثمان افضل قادری نے مزید کہا کہ تارکین وطن اچھے مسلمان اور اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے رہیں گے تو زبردست میسج ڈلیور ہوتا رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مملکت خدا داد اور وطن عزیز ہے، اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے کی جانے والی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔ اس موقع پر نیک آباد شریف کی شاندار دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شیخ المشائخ استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین نیک آباد شریف کی جلد صحت یابی کے علاوہ استحکام پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

Mohammad Usman Afzal Qadri Gathering Addressed
Mohammad Usman Afzal Qadri Gathering Addressed
Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pak Army
Previous Post شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 14 دہشتگرد ہلاک
Next Post فنڈز کی کمی اور مناسب تیاری نہ ہونے کے باعث شکست ہوئی، کپتان محمد عمران
Mohammad Imran

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.