yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

”وقت کو قیمتی بنائیے”

H.Shazad June 30, 2015 1 min read
Watch
Share this:
Watch
Watch

تحریر : رانا اعجاز حسین
یہ دنیا دار فانی اور عارضی ہے ، آخرت کی زندگی کو دیکھتے ہوئے دنیا کی زندگی بہت ہی قلیل ہے۔ ہر نفس نے یہاں مقرر مدت گزارنے کے بعد دار آخرت کی طرف کوچ کرنا ہے۔جو مستقل اور ابدی ٹھکانہ ہے۔ بہ حیثیت مسلمان ہمیں وقت کی قدر کرنی چاہیے، کیونکہ ہم جانتے ہیںکہ دنیوی زندگی ، آخرت کی کھیتی کے مانند ہے۔ ہم آج جو بوئیں گے آخرت میں وہی کاٹیں گے۔ اگر ہم اپنی زندگی میں اس وقت کی قدر کرتے ہوئے اسے خیرو بھلائی کے بیج بونے میں صرف کریں تو کل یوم قیامت ہمیں فلاح اور بھلائی کا ثمر ملے گا۔ارشاد ربانی ہے”(ان سے کہا جائے گا )خوب لطف اندوزی کے ساتھ کھاؤ۔اور پیو ان (اعمال ) کے بدلے جو تم گذشتہ (زندگی) کے ایام میں آگے بھیج چکے تھے۔ ( سورة الحاقہ)”

اس کے بر عکس اگر اس زندگی میں وقت کی قدر نہ کی جائے اور اسے غفلت ، سستی و کاہلی میں گزارتے ہوئے برائی و شر فتنہ و فساد کی نذر کر دیا جائے تو ہمارے لیے دونوں جہانوں میں خسارہ ہے۔ غافلوں اور ظالموں کے لیے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہو گا۔کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو شخص نصیحت حاصل کرنا چاہتا ، وہ سوچ سکتا تھا۔ اور پھر تمہارے پاس ڈر سنانے والا بھی آ چکا تھا۔ پس اب عذاب کا مزا چکھو۔ سو ظالموں کے لئے کوئی مدد گا نہ ہو گا۔”

اسلام میں وقت کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے۔ جامع ترمذی میں ابوبَرزَہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا” قیامت والے دن بندہ ( اللہ کی بارگاہ ) میں اس وقت تک کھڑا رہے گاکہ جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں پوچھ نہ لیا جائے گا۔ 1۔ اس نے اپنی جوانی کن کاموں میں گزاری۔-2 اس نے اپنے علم پر کتنا عمل کیا ۔ -3اس نے مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا۔ -4 اس نے اپنا بدن کس کام میں کھپائے رکھا۔” مستدرک حاکم میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کسی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ہے۔کہ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو۔ بڑھاپے سے پہلے جوانی کو بیماری سے پہلے صحت کو ،محتاجی سے پہلے تو نگری کو، مصروفیت سے پہلے فراغت کو، اور موت سے پہلے زندگی کو۔ ”

ALLAH
ALLAH

عامر بن قیس ایک زاہد تابعی تھا،ایک شخص نے ان سے کہا ، آ بیٹھ کر باتیں کریں۔انہوں نے جواب میں کہا کہ پھر سورج کو بھی ٹھہرا لو۔” امام ابن جریر طبری ہر روز چودہ صفحات لکھ لیا کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی عمر کا ایک لمحہ بھی فائدے اور استغفار کے بغیر نہیں گزارا۔ البیرونی کے شوق علم کا یہ عالم تھاکہ حالت مرض میں مرنے سے چند منٹ پیش تر وہ ایک فقیہ سے جو ان کی مزاج پرسی کیلئے آیا تھاعلم الفرائض کا ایک مسئلہ پوچھ رہے تھے۔ امام الحرمین میں ابو المعالی عبدالملک جو مشہور متکلم امام غزالی کے استاد تھے، فرمایا کرتے تھے کہ میں سونے اور کھانے کا عادی نہیں ہوں،مجھے دن اور رات میں جب نیند آتی ہے سو جاتا ہوں،اور بھوک لگے تو کھا لیتا ہوں،ان کا اوڑھنا بچھونا ، پڑھنا اور پڑھانا ہی تھا۔

امام فخر الدین رازی کی چھوٹی بڑی کتابوں کی تعداد ایک سو کم نہ ہو گی صرف تفسیر کبیر تیس جلدوں میں ہے وہ کہا کرتے تھے کہ کھانے پینے میں جو وقت ضائع ہوتا ہے مجھے اس پر افسوس ہوتا ہے۔ علامہ شہاب الدین محمود آلو سی مفسر قرآن نے اپنی رات کے اوقات تین حصوں میں تقسیم کر رکھے تھے ،پہلے حصے میں آرام و استراحت کرتے دوسرے میں اللہ تعالیٰ کو یا د کرتے ،تیسرے میں لکھنے پڑھنے کا کام کرتے تھے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح ہم رمضان المبارک میں عبادات و طاعات کا اہتمام کیا کرتے ہیں ، اپنے وقت کو تلاوت و تسبیح ، ذکر واذکار ،درود شریف اور استغفار میں صرف کرتے ہیں ہمیشہ اسی طرح وقت کا صحیح استعمال کیا جائے اور پورا سال عبادات کے اہتما م کو برقرار رکھا جائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو وقت کی قدر کرنے ، وقت کو قیمتی بناتے ہوئے نیک کاموں میں صرف کرنے اور ذیادہ سے ذیادہ نیکیاں کمانے والا بنائے ۔آمین

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر : رانا اعجاز حسین
ای میل:ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:0300-9230033

Share this:

H.Shazad

72 Articles
View All Posts
Muhammad-PBUH
Previous Post چراغ سے چراغ جلانے کی روایت
Next Post مالیاتی بل آج سے نافذ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں خاموشی سے33 فیصد اضافہ
Parliament

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.