برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) آل پارٹیز کے زیراہتمام عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کونسل ہائوس کے با ہر ہوا جس میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، قانونی عمائدین سمیت مسلمان ، عیسائی ، ہندو ،سکھ ، یہو دی و تمام کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے میا نما ر میں مقیم روہنگیا مسلم کمیونٹی کے ساتھ بدھ مت کمیونٹی کے ناروا اور غیر انسانی سلوک و ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔













































