yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

یاسر کی گھومتی گیندوں پر سری لنکنز غش کھا کر گر پڑے

Yes 1 Webmaster June 22, 2015June 22, 2015 1 min read
Yasir Shah
Share this:
Yasir Shah
Yasir Shah

گال : یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ اور اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز یاسر شاہ نے اپنی تباہ کن بولنگ کی بدولت میچ کا نقشہ بدل دیا اور بے بس سری لنکن بلے بازبڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے جب کہ پوری ٹیم 206 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ قومی ٹیم کو جیت کے لئے صرف 90 رنز کا ہدف ملا جسے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے 11.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

محمد حفیظ نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 گیندوں پر46 جب کہ احمد شہزاد نے 6 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر43 رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر وکٹ کیپر بلے بازسرفرازاحمد کو مین آف دی میچ اور یاسرشاہ کو بہترین بولر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ گال ٹیسٹ میں فتح کے بعد قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔

اس سے قبل پانچویں روز میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 63 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے آغاز کیا تو ڈیمو کورارتنے 36 اور دلرووان پریرا صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ قومی ٹیم کو میچ کے شروع میں ہی پریرا کی شکل میں کامیابی ملی جو بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور مہمان ٹیم کا اسکور 132 رنز تک پہنچا تو لھیرو تھرمانے 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کا مجموعی اسکور 144 تک پہنچا تو کپتان انجیلو میتیھوز یاسر شاہ کا شکار بن گئے، کریز پر جم کر کھیلنے والے اوپننگ بلے باز ڈیمو کورارتنے 79 رنز بنا کر میدان بدرہوئے جب کہ کتھرووان ویتھاناگے ایک، پرساد 2 اوررنگنا ہیراتھ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 7، وہاب ریاض نے 2 جب کہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذررہا جس کے بعد دوسرے روز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کرپہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی تو سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 300 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 417 رنز پر سمٹ گئی جس کے بعد قومی ٹیم کو میزبان ٹیم پر 117 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو شکست کے بعد آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں جب کہ یاسر شاہ 6 درجے ترقی کے بعداپنے کیریئر کی بہترین 14 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے تحت آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ پہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیرز دوسرے اور سری لنکن کھلاڑی کمار سنگاکارا تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ پاکستانی کھلاڑی یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں، اسد شفیق 7 درجے ترقی کے بعد 12 ویں اور پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد 5 درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بولرز کی کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلی، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری اورنیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولڈ تیسری پوزیشن پر ہیں جب کہ پاکستان کے جادو گر اسپن بولر سعید اجمل 11 ویں، سری لنکا کے خلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے یاسر شاہ 6 درجے ترقی کے بعد 14 ویں، ذوالفقار بابر 33 ویں اورفاسٹ بولر وہاب ریاض 41 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shagufta Jumani and Shamim Bhutto
Previous Post محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد شگفتہ جمانی اور شمیم بھٹو واپس برطانیہ روانہ
Next Post بدترین لوڈشیڈنگ پر اراکین کا صوبائی حکومت اور کےالیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ
Sindh Assembly

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.