yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

کمزور بولنگ نے ٹیم مینجمنٹ کی نیندیں اُڑا دیں

Yes 2 Webmaster May 28, 2015 1 min read
Pak Team
Share this:
Pak Team
Pak Team

لاہور : ہوم سیریز میں کمزور بولنگ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی نیندیں اڑا دیں، زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے تینوں میچز میں بڑے اسکورز نے مینجمنٹ کو دستیاب وسائل اور حکمت عملی کا ازسر نو جائزہ لینے پر مجبور کردیا ہے۔

وہاب ریاض کی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان درد سر بن گیا، پیسرز کی انجریز کے سبب طویل عرصے بعد سلیکٹرز کی توجہ کا مرکز بننے والے محمد سمیع ایک بار پھر ماضی کی غلطیاں دہرانے لگے، اسپنرز رنز روکنے کے ساتھ وکٹیں حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے، اسی لیے حکام کو سعید اجمل کی یاد ستانے لگی،دوسرے ون ڈے سے قبل مہمان بیٹسمینوں کے رنز کا سیلاب روکنے کی تدبیر کرنا ہوگی۔

دورہ بنگلہ دیش میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کمزوریوں نے پاکستان ٹیم کو محدود اوورز کے کسی میچ میں فتح نہ حاصل کرنے دی، اب کمزور زمبابوین ٹیم کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں بولرز رنز کا سیلاب روکنے میں ناکام رہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان سائیڈ نے 172اور دوسرے میں 175 کا مجموعہ بنا دیا، محمد سمیع نے پہلے مقابلے میں 36 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں، دوسرے میں 38 رنزکے بدلے میں ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس دوران ان کی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان رہا، بلاول بھٹی نے پہلے میچ میں 12، دوسرے میں 10 سے زائد کی اوسط سے رنز دیے تاہم بہتر بیٹنگ کرتے ہوئے فتح گر اننگز کھیل کر شائقین کا غصہ ٹھنڈا کردیا۔

ون ڈے میچ میں محمد سمیع نے ایک بار پھر بہترین اور بدترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، ابتدائی2 اوورز میں انھوں نے اتنے ہی رنز دیے لیکن پانچویں اوور میں چوکوں کی ہیٹ ٹرک کے بعد اعتماد متزلزل ہوگیا، آخر میں جب مہمان ٹیم کو 15 کی اوسط سے رنز درکار تھے پیسر اپنے دوسرے اسپیل کے لیے آئے تو ایلٹن چگمبرا نے ان کا3چھکوں سے استقبال کرتے ہوئے مجموعی طور 22رنز بٹورے، سمیع نے 9 اوورز میں 63رنز دے کر میچ کو دلچسپ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایک اور کم بیک بولر انور علی نے بھی اپنے 10 اوورز کے کوٹے میں 81 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

شعیب اختر کا ہیئر اسٹائل اپنانے والے بولر کی رفتار ماضی کے بھارتی میڈیم پیسرز کے برابر ہے، 10 ون ڈے میچز میں 70 سے زائد کی اوسط سے صرف 6 وکٹیں حاصل کرنے والے انور علی کو ایک بار پھر یاد کرنے کی وجہ کسی کو سمجھ میں نہیں آئی، وہاب ریاض ورلڈ کپ میں ایک طوفانی اسپیل کی بدولت داد تحسین پانے میں کامیاب ہوئے تھے، تاہم دورئہ بنگلہ دیش کے بعد ہوم گراؤنڈ پر بھی تہلکہ نہیں مچا سکے، پہلے ون ڈے میں انھوں نے بہتر بولنگ کرتے ہوئے زمبابوے کے خطرناک ارادوں کو بریک لگائی لیکن کمزور حریفوں کو تباہ کرنے والی ایکسپریس ٹرین ثابت ہوتے نظر نہیں آرہے،آل راؤنڈر حماد اعظم کی رفتار اور ورائٹی ایسی نہیں کہ انھیں مہلک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

پیسرز کی انجریز کے بعد جنید خان کو بنگال ٹائیگرز کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا بھی حصہ بنایا گیا لیکن رنگ نہ جماسکے،اب محمد سمیع اور انور علی کی ناقص کارکردگی نے دوسرے ون ڈے کے لیے ان کی ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کردی، سمیع کو ڈراپ کیے جانے کا زیادہ امکان ہے،اس کے سواکوئی اور پیسر 15 رکنی اسکواڈ میں ہی موجود نہیں،اسپن کا شعبہ بھی سعید اجمل کے بغیر رنز روکنے کے ساتھ وکٹیں حاصل کرنے میں بھی ناکام نظر آتا ہے، شعیب ملک نے ایک وکٹ لی لیکن 4 اوورز میں 33 رنز دیدیے،یاسر شاہ بھی اسپن کا جادو نہ جگا سکے، محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ موثر تھے،ون ڈے میں حریفوں کو زیادہ پریشان نہ کرسکے، سب نے 6 کے قریب اوسط سے رنز دیے۔

مہمان ٹیم کو کوئی انہونی کر گزرنے سے روکنے کے لیے پاکستانی بولنگ کو رنز کا سیلاب روکنے کی تدبیر کرنا ہوگی۔ دریں اثنا آل راؤنڈر شعیب ملک نے بولرز کا دفاع کیا ہے، پہلے ون ڈے کے بعد پریس کانفرنس میں ان سے جب ٹیم کی غیر متاثرکن بولنگ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو شعیب ملک نے کہاکہ زمبابوین اننگز کے دوران گیند گیلی ہونا شروع ہوگئی تھی جس سے اسے گرپ کرنے میں بولرز کو دشواری ہوتی رہی، دوسری جانب زمبابوے نے بیٹنگ بھی بہت اچھی کی، اتنا بڑا ہدف دیکھ کے بڑی ٹیمیں بھی گبھرا جاتی ہیں تاہم مہمان بیٹسمینوں نے بڑی جرات سے تعاقب جاری رکھااور بہتر اسکور بنا لیا۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
K. H. Tarar
Previous Post ظالم حکمرانوں کا کمال سانحہ ماڈل ٹائون میں نہ قاتل نہ مقتول: خضر حیات تارڑ
Next Post جرمن ایشین کمیونٹی رہنمائوں کی چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ و چیرمین ADWG محمد شکیل چغتائی کی مزاج پرسی
Asian Community Leaders,Visits

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.