yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

دشمن کو دندان شکن جواب

F A Farooqi May 25, 2015May 28, 2015 1 min read
Share this:
Pakistani Nation
Pakistani Nation

تحریر : محمد عتیق الرحمٰن
قوموں کی زندگی میں ایسے نازک موڑ آتے ہیں جو قوموں کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیتے ہیں ایسا ہی ایک موڑ 28 مئی 1998ء کو پاکستانی قوم کی تاریخ میں آیا جس نے پاکستانی قوم کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی۔یہ وہ دن تھا جس نے دنیا کو ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی جنون سے روشناس کروای۔پاکستان کو اپنی باجگزار ریاست بنا کر رکھنے کی خواہش ہمارے دشمن کے دل میں ہی رہ گئی۔

پاکستان کے ایٹمی دھماکے ایک مرتبہ پھر سے نظریہ پاکستان کی صداقت کا باعث بنے۔یہ ایٹمی دھماکے بھارتی دھماکوں کے جواب میں ایک دندان شکن جواب تھے۔یہ دھماکے پاکستان نے اس وقت کئے جب بھارتی رہنما اٹل بہاری واجپائی نے اپنی انتخابی مہم میں اکھنڈ بھارت بنانے کے لئے ہرحربہ استعمال کرنے اور اپنے ’’شریرپڑوسی‘‘پرایٹم بم گرانے تک کااظہار کیا۔یہ ایک انتخابی مہم کا بیان ہی رہتا تو ٹھیک تھا لیکن برسراقتدار آتے ہی جارحانہ عزائم ، 11مئی 1998ء کو تین اور 13مئی 1998ء کو مزید دو دھماکے کرکے پاکستان کے خلاف اپنے دہشت گردانہ عزائم کا اظہار کیا ۔اس کے بعد بھارت کا رویہ اور اس کے کام کھلے عام پاکستان کے خلاف جنگ کی طرف بڑھنے کی طرح کے تھے ایک طرح سے وہ لوگ تیار تھے کہ ہم پاکستان پر حملہ کرکے اس کواکھنڈبھارت میں شامل کرلیں گے۔

ان واقعات نے پاکستان کومجبور کردیا کہ وہ بھارت کو دندان شکن جواب دے تاکہ اس کادماغ صحیح ہوسکے ۔یہ جواب اتنا آسان نہیں تھا جتنا آج ہم سمجھتے ہیں پوری دنیا اُس وقت پاکستان کو ایٹمی دھماکے کرنے سے روک رہی تھی اور ساتھ میں دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔اس وقت نبی کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ کے مطابق ’’الکفرملتہ واحد‘‘کی عملی تصویر دیکھنے کو ملی بھارت کے ایٹمی دھماکوں پر کوئی سخت ردعمل توکجا کوئی ردعمل ہی نہیں اور پاکستان کے جوابی حملے پر پورا عالم کفر پاکستان پردباؤ اوردھمکیاں دیتا ہے اور جب پاکستان ایٹمی دھماکے کرتا ہے تو اس کے ایٹمی بم کو اسلامی بم کا نام دیا جاتا ہے ۔مگر اس وقت کے سیاست دانوں چاہے وہ کسی بھی جماعت سے ہوں ،ڈاکٹرعبدالقدیر خان اور دیگرسائنس دانوں کی دن رات کی محنت ،ہمارے میڈیا کے بزرگ صحافی جناب مجید نظامی صاحب ودیگر اور پوری پاکستانی قوم نے ایک عظیم ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر سے نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ہندو بنیئے کو دندان شکن جواب دیا اور پاکستانی قوم نے ’’واعدوالھم مااستطعتم من قوۃ‘‘کی عملی تصویر پیش کی ان دھماکوں کے بعد پورے عالم اسلام میں ایک خوشی کی لہر دوڑگئی ۔فلسطین کے مسلمانوں نے خوشیاں منائی اور اسلام وپاکستان دشمنوں کو تو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا۔اس کے جواب میں پاکستان پر سخت ترین اقتصادی پابندیاں لگادی گئیں ۔ آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی عرب ودیگر دوست ممالک نے پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھاملاکر ساتھ دیا۔ ہم یوم تکبیر کے اس موقع پر اپنے بھائیوں اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماراساتھ دیا۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان سمیت دیگر سائنسدانوں اور ان کی ٹیم کا بھی تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہمیں دنیاکا پہلااسلامی ایٹمی ملک بنایا۔

Pakistan Nuclear Missle-launch
Pakistan Nuclear Missle-launch

پاکستانی صحافت میں ایک بزرگ رہنما کی حیثیت رکھنے والے مجید نظامی کا ایٹمی دھماکے میں کارنامہ سونے کے لفظوں سے لکھنے کے قابل ہے جو انہوں نے اس وقت کے اور موجودہ وزیراعظم میاں نواز شریف کوکہے تھے ’’کہ میاں صاحب دھماکے کردیں نہیں تو قوم آپ کا دھماکہ کردے گی‘‘یہ الفاظ ہیں تو سیدھے سادے لیکن ان الفاظ کے پیچھے چھپے جذبے اور پاکستان سے محبت کواگر آج کے صحافی اور ہمارا میڈیا سمجھ لے تو کچھ بعید نہیں کہ ہم پوری دنیا کے میڈیا کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرسکیں۔

یہ دھماکے ہم نے کیوں کئے؟اس کے لئے کوئی لمبی چوڑی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کسی ایسے بزرگ کے پاس بیٹھ جائیں جس کی آنکھوں کے سامنے پاکستان معرض وجودمیں آیاہوتو آپ کو سمجھ میں آجائے گا کہ انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کی گھاس کھانے کی باتیں اور ایٹمی دھماکوں کو لے کر پوری دنیاسے جنگ کی سی کیفیت کیوں پیش آئی۔ویسے بھی قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مسلمان کو حکم دیا ہے کہ وہ جہاں تک ہوسکے دشمن کے خلاف اپنی تیاری رکھے ۔

ایٹمی دھماکوں کے بعد ہمارا ملک صرف ایک ملک نہیں رہا بلکہ ایٹمی ممالک کی صف میں کھڑا ہوگیا اور عالم اسلام میں پہلا اسلامی ملک تھا جس کے پاس ایٹمی طاقت تھی۔اس کے بعد پاکستان کی ہرمعاملے میں خواہ وہ معاملہ کسی بھی نوعیت کا ہو شرکت لازمی سمجھی جانے لگی ۔اس کی حمایت اورمخالفت کو پوری دنیا دیکھتی بلکہ ہرملک کی چاہے وہ امریکہ ہو ،روس ہو،برطانیہ ہو یا ہمارا دوست ہمسایہ ملک چین کوشش ہوتی کہ اس کی حمایت حاصل کی جائے ۔اس وقت ہمیں پوری دنیا میں جو اہمیت دی جاتی ہے وہ ہمارے کسی سیاست دان ، گلوکاریاامن کی آشا کے دیپ جلانے والے فنکاروں کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمارے ایٹمی پاور ہونے کی وجہ سے اور ہمارے دفاعی اداروں کی مضبوط پالیسیوں کی وجہ سے ہے جو ہمارے ان اداروں نے نظریہ پاکستان کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی ہیں ۔65ء کی جنگ ہو،71ء کی پاکستان کے خلاف سازشیں ،98ء میں ایٹمی دھماکوں کے کامیاب تجربے یا پھر حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں پاکستان کے دفاعی اداروں کی کاروائیاں، یہ سب اسی نظریہ پاکستان کے گرد گھومتی ہیں ۔پاکستان کی بنیادوں میں کلمہ طیبہ ہے اس کی جڑوں میں لاکھوں شہیدوں کا لہوشامل ہے اور کسی بھی شہید کا لہورائیگاں نہیں جاتا چاہے وہ قیام پاکستان کا شہید ہو یا حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں کا شہید۔

ہم نے ایٹمی طاقت توحاصل کرلی لیکن ہم میں سے کچھ لوگ ا بھی تک ہندو کی مکاری کو نہیں سمجھ سکے ۔اس نے ایٹم بم ہمیں دکھانے کے لئے نہیں بنایا تھا بلکہ وہ ہمارے اس پاکستان کو پہلے دن سے ہی ختم کرنے کوششوں میں ہے۔ حالیہ واقعات کے جن میں ہماری حکومتی مشینری نے پہلی دفعہ کھل کر بھارت دہشت گردی کو بے نقاب کیا اور اس کے جواب میں بھارتی وزیردفاع کا بیان کہ دہشت گرد کو اسی کی زبان میں جواب دینے جیسی بات کھلے عام پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ بھی کرتی ہے کہ ہم روشن خیالی ،امن کی آشا اور دوستی کا ہاتھ بڑھائیں لیکن ہمارادشمن ہمیں پہلے کی طرح بطوردشمن ہی سمجھ کر ہمارے پیٹھ میں چھرا گھونپے ۔ اب یہ ہماری اپنی سوچ ہے کہ ہم پاکستان کو نظریہ پاکستان کے مطابق بناتے ہیں یا پھر پاکستان دشمن قوتوں کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے ایک سیکولر پاکستان بنا کر اپنے بزرگوں کی قبروں سے ان کے مردے اکھاڑتے ہیں ۔فیصلہ ہمارا ہے !اپنے آج کے کالم کا اختتام قرآن مجید کی اس آیت مبارکہ پر کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آج کے دن ہم سوچیں گے کہ ہم سب نے اس آیت کے مطابق کتنا عمل کیا ہے ’’اور جہاں تک ہوسکے (فوج کی جمیعت کے زور سے)اور گھوڑوں کے تیار رکھنے سے ان کے (مقابلے کے) لئے مستعد رہو کہ اس سے اللہ کے دشمنوں اور تمہارے دشمنوں اور ان کے سوا اور لوگوں پرجن کو تم نہیں جانتے اور اللہ جانتا ہے ہیبت بیٹھی رہے گی ۔اور تم جو کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے اس کا ثواب تم کو پوراپورادیاجائے گا اور تمہارا ذرا نقصان نہیں کیا جائے گا۔‘‘
سورۃ الانفال آیت نمبر 61۔

Muhammad Attique
Muhammad Attique

تحریر : محمد عتیق الرحمٰن
03216563157

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Shraddha Kapoor
Previous Post شردھا کپور باغی میں ٹائیگر شروف کی ہیروئن بن گئیں
Next Post را کی دہشت گردی کب تک۔۔۔؟

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.