yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

نیٹ کے منہ بولے رشتے

Yes 2 Webmaster April 8, 2015 1 min read
Miser
Share this:
Miser
Miser

تحریر : ابن نیاز
کیا آپ کا کبھی کنجوس لوگوں سے پالا پڑا ہے؟ خاص طور پر منہ بولے کنجوس رشتہ داروں سے۔ اور مزید خاص طور پر جو لاسلکی ذرائع سے بنے ہوں۔ ارے حیران کیوں ہو گئے آپ لوگ۔ یقیناً پڑا ہو گا اور بڑے بڑے مہا طرم خانوں سے پڑا ہو گا۔ لیکن میں جن کا ذکرِخیر کرنے جا رہا ہوں، اب آپ واقعی پریشان ہوجائیں گے کہ یہ ذکر کرنے کی کیا سوجھی۔ لیکن آپ جب سنیں گے یاپڑھیں گے تو آپ بھی کہیں گے کہ واہ ابن ِ نیاز کیا لکھا ہے اور کیا ذکر کیا ہے۔ ویسے ان کا ذکرِ خیر کرنے کا ایک مقصد دنیا کو ایسے لوگوں سے دور رکھنا ہے تا کہ وہ اپنے ارد گرد ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ اور نہ تو ایسے افراد سے کوئی رابطہ رکھیں اور نہ ہی کوئی میل جول۔ بلکہ بہتر ہو گا کہ ان سے کبھی بھی خاص طور پر انکی خوشی میں کوئی دعوت، یا چیز نہ طلب کریں، جس کا عام طور پر مطلب یہ ہوتا ہے کہ انھوں نے آپ کو اپنی خوشی میں شامل کیا ہے۔ جب آپ انھیں لفٹ نہیں کرائیں گے تو شاید ان کو شرم آجائے اور وہ کنجوسی چھوڑ دیں، ورنہ تو وہ کہتے ہیں کہ ان کو شرم تو آتی ہے لیکن پاس سے گزر کر چلی جاتی ہے۔ منہ بولے رشتوں کی ویسے تو کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن پھر بھی اگر کوئی نبھانا چاہے تو کافی دور تک نبھائے جا سکتے ہیں۔ بات کو آگے بڑھانے سے پہلے یہ بتاتا چلوں کہ منہ بولے رشتوں کو اہمیت کوئی بھی نہیں۔ کیونکہ رسولِ پاک نے حضرت زید بن حارث کو اپنا منہ بولا بیٹا بنایا تھا، لیکن اللہ پاک نے قرآن میں واضح کر دیا کہ حضرت محمد کسی بھی مرد کے باپ نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔الاخیر۔ تو اگر ایک نبی کو اللہ کا یہ حکم ہے تو ہم تو اس نبی پاک کے ماننے والے ہیں، ہمارے لیے تو یہ حکم بہت واضح ہے کہ آپ جتنے بھی منہ بولے رشتے بنا لو، اسکی حیثیت کوئی نہیں۔ ہاں لڑکوں کی لڑکوں سے دوستی ہو سکتی ہے، لڑکیوں کی لڑکیوں سے دوستی۔ لیکن صنفِ مخالف سے اس طرح کے رشتے قائم کرنا صرف منہ سے ہی ہوتا ہے، جس کی کوئی حیثیت نہیںہوتی۔ کوئی لاکھ کہے کہ آپ نے تو بھائی کہا تھا، بہن کہا تھا، بیٹا، بیٹی بنایا تھا۔ وہ آپس میں اسی طرح نامحرم ہی رہتے ہیں۔ یہی اللہ اور اسکے رسول کا حکم ہے۔ اور اس سے روگردانی کرنے والا گویا اللہ اور اسکے رسول کا انکاری ہے۔

نیٹ کی دنیا بھی ایک ایسی ہی دنیا ہے جہاں منہ بولے رشتے بنتے رہتے ہیں اور ان رشتوں کو وجہ سے جہاں اگر ایک طرف بے حیائی جنم لیتی ہے تو دوسری طرف کچھ رشتے بھی بنتے ہیں۔ بے حیائی تو اللہ معاف کرے، بہت دور تک جاتی ہے، اور اکثریت کو اگر گھر کی طرف سے سختی نہ ہو، آزادی میسر ہو، تو پھر اللہ ہی عزت و آبرو کی حفاظت کرے تو بچت ممکن ہو، ورنہ گھر کے گھر تباہ ہو جائیں۔اور دوسری طرف اسی نیٹ کی دنیا میں منہ بولے رشتے لاسلکی طور پر نبھائے بھی جاتے ہیں۔ کوئی بہن بنتی ہے توکوئی بھائی بن کر بھائی کا رشتے کی لاج رکھتا ہے۔ کوئی انکل بنتا ہے تو کوئی بھتیجی، بھتیجا بن کر انکل کو نخرے دکھاتا ہے۔ اگر ان میں اچھا انکل بھتیجے، بھتیجی کا رشتہ بن جائے توانکل کے دماغ کی دہی بنانے میں ان کو ملکہ حاصل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ گھر میں امی ابو تو اس طرح لفٹ نہیں کراتے جو لاسلکی انکل کراتے ہیں۔

اسی طرح منہ بولی بہنیں بھائیوں کے سر پر چڑھ کر ان سے مختلف معلومات لیتی رہتی ہیں۔ ان کو مختلف کاموں کے لیے تنگ کرتی رہتی ہیں جو کہ نیٹ سے ہی متعلق ہوتا ہے۔ اور لڑکیاں بے چاری اپنی سادگی کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے لڑکے کو اپنا بھائی کہتی رہتی ہیں اور بھائی کے دل میں چور ہوتا ہے ، وہ لڑکی کو صرف لڑکی سمجھ کر اس کا کام کرتا ہے کہ شاید کبھی ہنس جائے۔ کیونکہ وہ جملہ اسکے ذہن میں گردش کرتا رہتا ہے کہ جو ہنسی تو وہ پھنسی۔ خیر یہ تو ایک بات ہو گئی۔ لیکن کچھ افراد پر اللہ کا کرم ہوتا ہے اور وہ بھائی بن کر ہی رہتے ہیں۔ ان کے دل میں بھی چور کی گرہ ضرور پڑتی ہوگی ، لیکن اپنے نفس پر قابو کرتے ہوئے وہ منہ بولی بہن کو بہن ہی سمجھتے ہیں۔ مختلف مواقع پر ان سے اسی طرح فرمائش کرتے ہیں جس طرح کوئی سگا بھائی اپنی سگی بہن سے فرمائش کرتا ہے۔ جیسے کھانے کی کسی ڈش کی فرمائش دھر دی کہ ہم تو تب مانیں گے جاب بہن ہمیں فلاں ڈش بنا کر بھیجے گی۔ اور ہم چٹخارہ لے کر کھائیں گے۔ پھر بتائیں گے کہ بہن کے ہاتھ میں زیادہ لذت ہے یا آنٹی کے ہاتھ میں۔ لذت جس کے ہاتھ میں بھی ہو، آپ جتنا بھی اپنے نفس پر قابو پائیں، لیکن پھر وہی بات کہ اللہ کا اور اسکے رسول پاک کا حکم افضل ہے۔

جو شروع میں ذکر کیا گیا تھا کنجوس لوگوں کا تو اس مندرجہ بالا گفتگومیں کنجوسی کی بات یہ ہے کہ جب یہ بھتیجیاں یا بہنیں کبھی انکل یا بھائی کی طرف سے کسی فرمائش کے چکر میں پڑتی ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ کتنی سخی ہیں۔ ان کو بھی علم ہوتا ہے کہ وہ لاسلکی بھتیجیاں ہیں، بہنیں ہیں، اسلیے فرمائش کو پوری کرنے کے لیے حامی بھرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اسلیے وہ دھڑلے سے کہہ دیتی ہیں کہ جی بالکل انکل جی۔ جب آپ کہیں ، آپ کو سپیشل ڈش مل جائے گی۔ اور پھر دو دن کے لیے پردہ سکرین سے غائب ہو جاتی ہیں کہ انکل کو بھول جائے گا تو پھر السلام علیکم بھائی کی آواز لگائیں گی۔ لیکن یہ جو انکل ٹائپ کی چیزیں ہوتی ہیں نا، یہ نا تو خود کنجوس ہوتے ہیں اور نہ ایسی بھتیجی رکھتے ہیں جو کنجوس ہوں۔ یہ کھانے پینے کی چیزیں کا ذکر پڑھ کر قارئین کرام آپ کے منہ میں پانی آرہا ہوگا، لیکن مجبوری ہے کہ میں اس وقت ایک ایسی ہی مرحلے سے گزر رہا ہوں کہ دو عدد لاسلکی بھتیجیاں گزشتہ ماہ پیپر دے کر ماشاء اللہ پاس ہوئیں۔ ایک نے تو شاید اپنی کلاس کو ٹاپ کیا۔ اور دوسری بھتیجی نے بھی اچھے مارکس لیے۔ دونوں نے وعدہ کیا تھا کہ انکل کو مٹھائی کھلائیں گی۔ میں بھی خوش کہ چلو لاسلکی طور سہی، مٹھائی کوئی تو بھیجے گا، ورنہ مجھے مٹھائی کا کوئی نہیں پوچھتا کہ پوچھنے والا پھر پچھتاتا ہے کہ کیوں پوچھا۔ یہ پچھتاوا اسلیے ہوتا ہے کہ اپنا دو، تین رس گلوں، یا گلاب جامن سے جی نہیں بھرتا، جب تک ایک آدھ ڈبہ پورا نہ ہضم ہو جائے۔

اب ہوا یوں کہ ان دونوں نے حامی بھرلی تھی کہ مٹھائی کھلائیں گی۔ اب نتیجہ آیا اور انھوں نے مجھ سے گلہ کیا کہ میں نے ان کا ریزلٹ تک نہیں پوچھا۔ تو میں نے کہا کہ یہ تو ان کا کام تھا کہ مٹھائی کا ڈبہ لے کر انکل کی خدمت میں حاضر ہوتیں کہ یہ انکل ہمارے پاس ہونے کی خوشی میں مٹھائی کا پانچ کلو کا ڈبہ حاضر ہے۔ الٹا انھوں نے شکایت کر ڈالی۔ کمال ہے ویسے۔ خیر میں نے ان کا گلہ ٹالا۔ اور مٹھائی مٹھائی کی رٹ لگائی۔ انھوں نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ لیکن انھیں طریقہ بتایا جائے کہ وہ کس طرح بھیجیں۔ میں نے کہا کہ میں تو کھانے والا بندہ ہوں، یہ ان کا دردِ سر ہے کہ وہ کیسے بھیجتی ہیں۔ ایک نے تو کہہ دیا کہ انکل اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں تو وہ ابھی ہمارے بھائی یعنی اپنے ابو کو کہہ کر بھجوا دیتی ہیں، میں اسے پتہ لکھوا دوں۔ اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے، آمین۔ جب کہ دوسری بھتیجی اس تحریر کے لکھنے تک ٹال رہی ہے۔ یعنی کنجوس۔اورایسی کنجوس کہ نیٹ پر بھی حامی نہیں بھر سکتی۔ آخر میں نے کیا کرلینا تھا۔ کیا واقعی میں نے مٹھائی کھا لینی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کیا کہ نیٹ کی دنیا کی بھتیجی سے حقیقت میں مٹھائی کھانا ناممکن حد تک مشکل کام ہے۔ اللہ اسے بھی خوش رکھے، چاہے ہمیں مٹھائی ملے یا نہ ملے۔

دوسری طرف ایک عدد منہ بولی بہن بھی ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ کھانا بہت اچھا پکاتی ہے، تو میں نے کہا کہ میں کیسے مان جائوں کہ وہ واقعی سچ کہہ رہی ہے۔ کہنے لگی کہ وہ جب بھی پکاتی تو ہر کھانے والا انگلیاں چاٹ کر رہ جاتا ہے۔ میں نے کہا کہ ظاہرہے وہ پریشان ہو جاتے ہیں کہ یہ انگلیوں پر کس قسم کا ذائقہ لگ گیا ہے، فوراً سے پہلے صاف کر لینا چاہیے۔ ناراض ہو گئی۔میں نے کہا اچھا ٹھیک ہے۔ اگر واقعی سچ ہے تو پھر مجھے کھانا کھلانا پڑے گا۔اس نے جھٹ سے حامی بھر لی۔ کہنے لگی بھیا، آپ کو ضرور کھلائوں گی۔ آپ ہمارے گھر آئیں، امی ابو سے بھی ملیں، وہ بھی خوش ہوں گے۔ اور وہ اپنے ہاتھ سے پکائیں گی۔ پھر بتائیے گا کہ کھانا کیسا تھا۔ یعنی اس نے حاتم طائی کی سخاوت کو بھی مات دے دی۔ اب کوئی کنجوس ہو یا سخی۔ لیکن نیٹ کی دنیا کے یہ رشتے درحقیقت منہ بولے بھی صرف اس حد تک ہوتے ہیں جب تک وہ آمنے سامنے نہیں ہوجاتے۔ یہ دنیا ہوس کی دنیا ہے۔ مطلب کی دنیا ہے۔ یہاں اپنا اپنا نہیں ہوتا تو پرایا کیا اپنا ہو گا۔ ہر کوئی مطلب نکالنے کے چکر میں ہوتا ہے۔ اور پھر یہ بات کہ لڑکی اور لڑکے کی آپس میں بات چیت ہو گئی۔ بے شک منہ بولا بھائی بہن کا رشتہ بن گیا۔ لیکن اسلام کے قوانین میں، اسلام کے اصولوں کے مطابق اصل رشتہ ماں جائی بہن بھائی کا ہی ہوتاہے۔ ہاں رضاعی بہن بھائی کا رشتہ بھی اصل کی طرح ہی ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ سارے بہن بھائی کے رشتے بس نام کے ہوتے ہیں۔ جب کوئی بہن کسی منہ بولے بھائی پر اعتبار کرکے اس سے اکیلے میں ملنے جاتی ہے تو وہ کیا سوچ کر جاتی ہے کہ وہ اسکا سگا بھائی ہے۔ نہ کبھی نہیں۔یہ غلط فہمی دل سے نکال دینی چاہیے۔ نہ لاسلکی رشتے کبھی بنتے ہیں اور نہ ہی کبھی ان میں سچ ہوتا ہے۔ لاکھ قسمیں کھائی جائیں، لاکھ ضمانتیں دلوائی جائیں، لاکھ کوئی کسی کے صدق کی گواہی دے، جب اللہ اور اسکے رسول نے کہہ دیا کہ منہ بولے رشتے کی کوئی حیثیت نہیں، تو ہم کون ہوتیہیں ان رشتوں کو سچا کہنے والے۔

Ibn e Niaz
Ibn e Niaz

تحریر : ابن نیاز

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Supreme Court
Previous Post تحریک انصاف کے ارکان کی پارلیمنٹ واپسی عدالت میں چیلنج
Next Post اخوت و بھائی چارہ۔۔۔۔۔
Handshake

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.