yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایک نئی جنگ ۔۔۔۔آخر کیا ہو گا؟

Yes 2 Webmaster April 7, 2015 1 min read
Yemen Attack
Share this:
Yemen Attack
Yemen Attack

تحریر : رضوان اللہ پشاوری
یمن میں آگ کے گولے آسماں سے گرائے جارہے ہیںاورایک نیا جنگی محاذ کھل چکا ہے ۔یمن کا داخلی انتشار اس حد تک پہنچ گیا ہے جہاں سعودی عرب نے صدر عبدالربوہ منصور ہادی کی حکومت کے تحفظ کے لئے یمن پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ خلیج کے ملکوں پر مشتمل اتحادنے سعودی عرب کی طرف سے فضائی حملوں کی تائید کی ہے۔ یمن کے خلاف آپریشن کا نامDECISIVE STORM فیصلہ کن طوفان رکھا گیا ہے جس کی نگرانی سعودی عرب کے وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان اور نائب ولی عہدو نائب وزیر اعظم محمد بن نائف کر رہے ہیں۔ مشرق وسطی میں اس وقت جو دھماکہ خیز صورت حال ہے اس کے پس منظر میں یمن کا تنازعہ معاملات کو مزید الجھا دے گا۔ میںجب ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف بغاوت کر دی تھی اور ملک خانہ جنگی کا شکار ہو گیاتھا۔ حوثیوں نے علی صالح عبداللہ کو پرتشدد احتجاج سے بے بس کر دیا تھا اور ان کی حکومت مفلوج ہو گئی تھی جس پر سعودی عرب اور خلیج کے ملکوں نے مداخلت کر کے علی عبداللہ صالح کی جان بچائی۔ سابق صدر پر براہ راست حملہ بھی ہوا تھا جس کے بعد ان کا سعودی عرب میں علاج بھی ہوا۔ عجیب بات یہ ہے کہ عبداللہ صالح کو سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں نے محفوظ راستہ دے کر بچایا تھا۔ بعد میں وہ بھی سعودی عرب کے خلاف حوثی قبائل کے اتحادی بن گئے۔

گزشتہ برس ستمبر میں حوثیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ ریاست کا اہم جنگی سازو سامان ان کے قبضے میںچلاگیا ہے جس کی وجہ سے اب تک تین بڑے شہروں پر وہ حاوی ہو چکے ہیں ۔ عدن ان میں سب سے اہم ہے جہاں ایشیا او رافریقہ کے درمیان بہنے والا بحیرہ احمر یہاں ایک تنگ گزرگاہ آبنائے باب المندب میں بدل جا تاہے ۔ یہاں سالانہ بیس ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں ۔یہ خیال بیجا نہیں ہے کہ عدن پر حوثی اگر مضبوط اور دیرپا قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو سعودی عرب سمیت خطے کے لیے یہ ایک تکلیف دہ صورت ہوگی۔گزشتہ چند ماہ میں یمن کی صورت حال مزیدخراب ہو گئی جس پر یمن کے موجودہ صدر عبدالربوہ منصور ہادی نے سعودی عرب خلیج کے ممالک اور عرب لیگ سے امداد طلب کی جس پر سعودی عرب نے یمن کے صدر اور ان کی حکومت کو بچانے کے لئے آپریشن شروع کیا اورشدیدفضائی حملہ شروع کر دیا۔جس کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس فوجی کارروائی میں سعودی عرب کے سو جنگی ہوائی جہاز اور ڈیڑھ لاکھ فوجی میں شریک ہیں۔

امریکہ نے سعودی عرب کی طرف سے شروع کئے گئے اس آپریشن کی حمایت کی ہے۔لیکن ایران نے سعودی عرب کے ذریعے کی جارہی فوجی کارروائی کو جارحیت اوریمن کی ارضی سا لمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے،ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ یان نے جمعرات کو ماسکو میںدئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بعض ممالک جو خودسرانہ کارروائیوں سے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہیں اس سے امن عالم کو کوئی تقویت نہیں ملتی ہے نیز فضائی حملے اور جنگ شروع کرنا آسان ہے لیکن جنگ کا خاتمہ ایک مشکل کام ہے۔ مشرقِ وسطی اور اس سے ملحق خطے میں اثر و رسوخ اور اپنی حامی حکومتوں کے قیام کی عرب ایران کشمکش کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب سے افغانستان اور عراق میں طالبان اور صدام حسین کی صورت میں ایران مخالف حکومتوں کا خاتمہ ہوا۔ اس خطے میں ایرانی مفادات تیزی سے آگے بڑھے ہیں ۔ جس کو مزید تقویت اس وقت ملی جب میں ایرانی امداد یافتہ حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف سخت مزاحمتی قوت کا اظہار کیا۔ مصر کی فوجی حکومت سعودی عرب کی قریبی حلیف سمجھی جاتی ہے جس کی وجہ سے اخوان کا تختہ الٹ کر دوبارہ جب فوج برسرِ اقتدار آئی تو اسے ہر ممکن مدد فراہم کی گئی ۔عرب ایران تنازعے میں طرفین نے ہمیشہ غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔مفادات کی جنگ کو مسلک کی بنیا دپر لڑا گیا،ایک جانب جہاں انقلاب کے بعد ایران نے اپنے ان ہمسایہ عرب ممالک میںجہاں شیعہ اقلیت میں تھے حکومتیں بدل دینے کا خواب دیکھا۔وہیں دوسری طرف تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاستیں دفاعی میدان میں لاچار تھیں ۔اپنی دفاعی کمزوریوں کی وجہ سے خطے میں بڑھتے ہوئے ایرانی اثر و رسوخ نے انہیں ضرورت سے زیادہ پریشان کر دیا۔ ادھر امریکی و مغربی ممالک کے لیے یہ ان خطرات کو بڑھاچڑھا کر پیش کرنے اور کھربوں ڈالرکا دفاعی سازو سامان بیچنے کا ایک عمدہ موقع تھا، جس سے انہوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ میں سعودی عرب دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہتھیار درآمد کرنے والا ملک تھا۔

بہت زیادہ دن نہیںگزرے جب شام کی اکثریتی سنی آبادی نے حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرے کئے تو خلیجی ممالک بہت جوش میں تھے ۔ وہ اسی اندازمیں شام کی بشارالاسد حکومت گرائے جانے کے خواہشمند تھے، جس طرز پرلیبیامیں معمر قذافی کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ عراق اور لیبیاوہ مثالیں ہیں ، جہاں وقتی مفاد کی خاطر امریکی اتحاد نے مرکزی حکومت کا خاتمہ تو کردیا لیکن اس کے بعد انہیں خانہ جنگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ امریکہ اور مغرب عوامی سطح پر اور ایوانوں میں سخت ترین ردعمل کے پیشِ نظر شام میں مداخلت سے باز رہے۔ سعودی عرب نے اس پراپنے پرانے حلیف امریکہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ایرانی حلیف بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ خلیجی ریاستوں کے لئے ایک حسین خوا ب ہے جو ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہے،نیز اس سال کے آغاز سے ہی ایران کے لئے خوش کن تبدیلیاںآنے کا امکان پیدا ہوگیا جب کافی عرصہ سے ایران کے جوہری پروگرام پر عائدامریکی و عالمی پابندیوں نے ایرانی معیشت کو سخت بحران سے دوچار کر رکھا تھا۔ پہلی بار فریقین مارچ تک کسی قابلِ عمل معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر امید ہیں ۔جس کے نتیجے میں ایران کو محدود مقدار میں یورینیم افزودگی کی اجازت مل جائے گی حالانکہ اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ سخت عالمی نگرانی میں وہ ایٹمی ہتھیار بنا پا ئے گا۔ لیکن یہ بات ظاہر ہے کہ وہ ایک خطرناک ٹیکنالوجی سیکھتا چلا جا رہا ہے جو خطہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب بنے گی۔اسی خدشہ کے پیش نظر دو ہفتے قبل ایک سعودی شہزادے نے یہ بیان دیا تھا: ایٹمی معاملے پر عالمی برادری جو کچھ ایران کو دے گی، سعودی عرب کو بھی وہی کچھ دینا ہوگا۔ عالمی پابندیوں کے خاتمے سے تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال ایرانی معیشت دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گی ۔نیز دفاعی طور پرخطے میں وہ ایک مضبوط اور منفرد طاقت بن کر ابھرے گا۔

یمن کے ساتھ سعودی عرب کلومیٹر طویل سرحد رکھتاہے ۔ یہاں حالات کی خرابی سے براہِ راست اسے خطرہ درپیش ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یمنی سرحد پر وہ سینسر اور کیمروں سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس دیو قامت باڑ لگا رہا ہے ۔یمن کی صورتِ حال انتہائی پیچیدہ ہے موجودہ بحران کا ایک پہلو فرقہ وارانہ کشمکش بھی ہے۔ یہاں ایرانی حمایت یافتہ حوثی شیعہ قبائل ہی نہیں ، سنی قبائل، القاعدہ ، دولتِ اسلامیہ جس نے حال ہی میں حوثی قبائل پر خودکش حملے کئے ہیں،جیسے بہت سے متحارب حریف بھی موجود ہیں ۔یمن میں فوجی مداخلت سعودی عرب کی خارجہ پالیسی میں جوہر ی تبدیلی ہے ۔بعض مبصرین کے مطابق سعودی عرب کے سابق حکمراں شاہ عبداللہ مرحوم صلح پسند شخص تھے اور تصادم سے گریز کرتے تھے لیکن ان کے برعکس موجودہ حکمراں سلمان بن عبدالعزیز جارحانہ انداز میں سعودی عرب کے مفادات کا تحفظ کرنے کی پالیسی پر عمل کریں گے اورسعودی عرب اپنی سرحدوں کے قریب ایران کی مدد سے کسی بھی قوت کو ابھرنے سے روکنے کی حکمت عملی پر عمل پیرار ہے گاجس کے نتیجے میں ایران عرب کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ جائے گی۔

Rizwan Peshawari
Rizwan Peshawari

تحریر : رضوان اللہ پشاوری
رابطہ نمبر: 0333-9036560/0313-5920580
rizwan.peshawarii@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan Education
Previous Post تعلیم کی ابتر صورت حال اور پرائیویٹ سکول
Next Post عمران نے پارلیمنٹ میں جا کر اپنے ہی الزامات کو غلط ثابت کر دیا، افتخار چوہدری
Iftikhar Chaudhry

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.