yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

عالم کفر کی ساری توانائیاں ۔۔۔۔۔؟

Yes 2 Webmaster April 7, 2015 1 min read
American Muslims
Share this:
American Muslims
American Muslims

تحریر : محمد صدیق مدنی
ہر عمل کا کوئی ردّ عمل ہوتا ہے۔اس بات کا یقین العربیہ ڈاٹ نیٹ سے امریکا کے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم کیئر کی مرتب کی ہوئی رپورٹ پڑھ کر ہوا جس کے مطابق نائن الیون کے واقعہ کے بعد امریکا میں مساجد کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔اس وقت امریکا میں مساجد کی کل تعداد 2100تک پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں نائن الیون کے حملوں کے بعد مساجد کے قیام میں 74فیصد اضافہ ہوا۔

2000ء تک امریکا میں مساجد کی تعداد 1209تھی جبکہ ڈسٹرکٹ کولمبیاسمیت 50امریکی ریاستوں میں 2012تک اب یہ تعداد 2100تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے۔مسلمانوں کی مجموعی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔نیو یارک سٹی میں 192جنوبی کیلی فورنیا میں 120ٹیکساس میں 166فلوریڈا میں 118مساجد قائم ہیں۔زیادہ تر مساجد شہروں میں قائم کی گئی ہیں۔مگر مضافات میں بھی ان کی تعداد 16فیصد سے بڑھ کر 28فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مساجد بنانے والوں کا تعلق جنوبی ایشیا ،عرب ،افریقی اور امریکی نڑاد کمیونٹی سے ہے۔جبکہ مساجد میں جانے والوں کی تعداد 26لاکھ ہے۔مساجد کی تعمیر میںتیزی نہ صرف بڑے شہروں میں دکھائی دیتی ہے۔جہا ں مسلمان تارکین وطن اور مقامی مسلم آبادی بکثرت موجود ہے۔بلکہ دیہی علاقوں میں بھی مساجد کی تعمیر کا کلچر زور پکڑ رہا ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔وہ اپنی حکمت بالغہ کے تحت فیصلے فرماتا ہے۔جب طاغوتی قوتوں نے قرآن اور اہل ِ قرآن کے خلاف مہم چلائی تو یہی مہم مسلمانوں کے حق بدل گئی۔

کبھی ان اسلام دشمن قوتوں نے گستاخانہ خاکے شائع کیے اور حال ہی میں افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔نعوذ بااللہ سو سے زائد نسخے جلائے گئے۔محمدصدیق مدنی کا کہنا ہے کہ اس سانحے پر پوری امت ِ مسلمہ دل گرفتہ ہے دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔لیکن امت مسلمہ یقین رکھے یہ ایسا شر ہے کہ جس کی کوکھ سے خیر بر آمد ہوگی۔ایک رپورٹ کے مطابق صرف یورپ میں پچھلے چند سالوں میں 4لاکھ لوگوں نے اسلام قبول کیا۔بیشتر نے کہا کہ انھیں ہمیشہ سے اندھیرے میں رکھا گیا اور انھیں بتایا گیا قرآن دہشت گردی کا سبق دیتا ہے۔لیکن جب انھوں نے تحقیق کی تب ان پر ایک نئی دنیا منکشف ہوئی اور وہ تیزی سے اسلام قبول کرنے لگے۔

نائن الیون کے بعد عالم کفر کی ساری توانائیاں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جس طرح استعمال ہوئیں۔اس سے انہوں نے سمجھا کہ اب شاید دنیا سے اسلام کانام ہی مٹ جائے گا۔لیکن جوں جوں کفر کی توپوں کا رخ اسلام کی طرف ہوا توں توں لوگوں نے اسلام کے بارے میں غیر معمولی دلچسپی لینا شروع کر دی۔اسلام لوگوں کے دلوں میں گھر کرتا گیا۔نتیجہ یہ نکلا کہ جو اسلام کو مٹانے نکلے تھے انھی کے ہاتھوں اسلام بڑھتا چلا گیا۔

نو مسلموں کا اضافہ ہونے لگا اور نئی نئی مسجد یں سننے لگیں۔مساجد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دین اسلام کے برحق ہونے کی دلیل ہے اور کفر کے لیے سبق ہے تم جتنا اسے مٹانا چاہوگے یہ اتنا ہی بڑھتا چلا جائے گا۔ توحید کی امانت سینوں میں ہے ہماریے آسان نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا

Mohammad Siddiq Madani
Mohammad Siddiq Madani

تحریر : محمد صدیق مدنی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Chakwal
Previous Post کلر کہار: موٹر وے پر تصادم، دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
Next Post پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے: شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.