yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مشرق وسطیٰ کی جنگ میں ہمارا کردار

Yes 2 Webmaster April 7, 2015 1 min read
Gaza Blast
Share this:
Gaza Blast
Gaza Blast

تحریر : پروفیسر مظہر
اقوامِ مغرب اور اسرائیل خوش کہ عالمِ اسلام باہم دست وگریباں ،گولی مسلمان کی اورسینہ بھی مسلمان کا، خونِ مسلم کی ارزانی کایہ عالم کہ ٹپکنے والالہو مسلمان کااور لہو ٹپکانے والابھی مسلمان ۔ارسطونے کہا ”ہرغلطی آپ کوکچھ نہ کچھ سکھاسکتی ہے بشرطیکہ آپ کچھ سیکھناچاہیں ”لیکن رہنمایانِ عالمِ اسلام کچھ سیکھنے کوتیار ہی نہیں ۔روزِ روشن کی طرح عیاںکہ عشروںسے طاغوتی طاقتیں عالمِ اسلام کوآپس میں لڑانے اورداخلی انتشارپیدا کرنے کے لیے سرگرم لیکن عالمِ اسلام کوسوچ بچارکی فرصت ہی نہیں ۔پہلے ایران عراق جنگ ،پھر عراق کویت تصادم اور فائدہ کس کو؟امریکہ اوراُس کے اتحادیوںکو ۔اب عراق شام اوریمن میںخون ریزفسادات جولاریب پورے عالمِ اسلام کواپنی لپیٹ میںلے لیںگے لیکن ہم ایمان وایقان کی منہدم بنیادوںکے ساتھ مصلحتوںکے اسیراور نرغۂ وہم وگماںمیں عالمی طاقتیں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کوشیعہ سنی جنگ بناکر عالمِ اسلام کوبدنام کرنے کی کوششیںکر رہی ہیں حالانکہ یہ شیعہ سنی جنگ نہیں۔

عالمی اہل سنت ولجماعت کی مشترکہ پریس کانفرنس میںیہ واضح کردیا گیاہے کہ حوثی قبائل کاتعلق شیعہ فرقہ سے نہیں بلکہ اہلِ سنت سے ہے اوریہ جنگ شیعہ سنی کی نہیںبلکہ علاقائی مفادات کی جنگ ہے ۔حقیقت یہی ہے کہ حوثی قبائل اوراُن کے اتحادی یمن میںاقتدارمیں شراکت چاہتے ہیں اورایران اُن کی درپردہ حمایت کررہاہے جبکہ حوثی قبائل کی یہ بغاوت سعودی عرب کے مفادات سے ٹکراتی ہے اِس لیے سعودی شاہ سلیمان بِن عبدلعزیزنے شرم الشیخ میںہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میںواضح اوردو ٹوک الفاظ میںیہ کہا کہ یمن میں مکمل استحکام تک فوجی کارروائی نہیںرکے گی ۔سعودی حکومت نے داخلی استحکام کے لیے پاکستان سے فوجی دستے بھیجنے کامطالبہ کیا

لیکن ایٹمی پاکستان کاتویہ عالم کہ لینے کے پیمانے اور ،دینے کے اور ۔حرمین شریفین کی حرمت پہ کٹ مرنے کی تواناآوازیںچارسو لیکن اِس کے آگے خبثِ باطن ہی خبثِ باطن ۔وزیرِاعظم میاںنوازشریف صاحب نے یمن میںحوثی باغیوںکے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کاعزم ظاہرکیا لیکن سعودی عرب میںفوج بھیجنے کامعاملہ پارلیمنٹ پرچھوڑدیا ۔چہ عجب کہ ہم امریکہ کی ایک ڈانٹ پراپنا سب کچھ نثارکر دیتے ہیںلیکن اُس سعودی عرب کی پکارپر گومگوکا شکارہو جاتے ہیںجو ہرمشکل اورکڑے وقت میںہمارے کندھے سے کندھاملا کرکھڑا ہوتاہے۔ موجودہ مالی بحران کے دوران جب ہمارے اثاثے چھ ارب ڈالرکی کمترین سطح تک پہنچ چکے تھے توبِن مانگے ڈیڑھ ارب ڈالرکی امداددی۔ 1998ء کے ایٹمی دھماکوںکے موقعے پرجب امریکہ پاکستان کے خلاف اقتصادی پابندیاںلگا رہاتھا تب بھی سعودی عرب نے امریکہ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستان کوتیل کی مفت فراہمی شروع کردی اورسعودی فرمانروا شاہ فیصل بِن عبد العزیز توپاکستان کواپنا دوسراگھر قراردیتے رہے۔

ہم دوسروں سے حاصل کی جانے والی امدادکوتو اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیںلیکن جب کوئی مددکے لیے پکارے توآئیںبائیں شائیںاور بہانے بسیار ۔جنابِ آصف زرداری کہتے ہیں”حرمین شریفین کے دفاع کے لیے میںخود جاکر لڑنے کوتیار ہوںلیکن افغانستان اورپاکستان میںخون بہہ رہاہے اِس لیے حکومت دوسروںکی مددسے پہلے اپنا ملک دیکھے ۔ ہمیںاپنے آپ کونقصان پہنچاکر کسی اسلامی ملک کی مددنہیں کرنی چاہیے جتنی ہم برداشت کرسکیں ۔ماضی میںدوسروں کی لگائی آگ سے ہمارااپنا گھرجَل گیا”۔ عمران خاںبھی یہی کہتے ہیں”مکہ مدینہ کے لیے ہرمسلمان جان دینے کوتیار ہے لیکن ہمیںاِس جنگ میںشریک نہیںہونا چاہیے ۔دس کروڑ عوام دووقت کی روٹی نہیںکھاسکتے ،تعلیم وصحت کابرا حال ہے ۔افغان جدوجہد کاحصہ بنیںتو کلاشنکوف کلچرپھیل گیا ۔ہم پارلیمنٹ میںیمن میںفوج بھیجنے کی بھرپورمخالفت کریںگے ”۔بنی گالامیں کورکمیٹی کے اجلاس میںتحریکِ انصاف نے پارلیمنٹ میںجانے کافیصلہ کرلیا ۔سانحہ پشاورپر تحریکِ انصاف کودھرناختم کرنے کابہانہ مل گیااور اب جنگِ یمن کابہانہ بناکر تحریکِ انصاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںشرکت کرکے قومی دھارے میںشامل ہورہی ہے۔

اس شرکت سے تحریکِ انصاف کی اخلاقی پوزیشن انتہائی کمزور ہوجائے گی کیونکہ جس جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی شرط کے ساتھ تحریکِ انصاف اسمبلیوںمیں جانے کوتیار ہوئی اُس کے بارے میںتو ابھی تک حکومت نے سپریم کورٹ کوخط بھی نہیں لکھا دودِن پہلے جہانگیرترین ایک ٹاک شومیں کہہ رہے تھے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںشرکت کے معاملے پرتحریکِ انصاف میںاتفاق نہیںکیونکہ ابھی تک جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیںہوئی اورنہ ہی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کیاہے کہ محض ایک صدارتی آرڈیننس پرتحقیقاتی کمیشن کی تشکیل ہوبھی سکتی ہے یانہیں ۔کمیشن کی تشکیل کے بعدبھی یہ خطرہ بہرحال موجود ر ہے گاکہ کوئی بھی اِس تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کو سپریم کورٹ میںچیلنج کرسکتا ہے ۔جوڈیشل کمیشن کوایک طرف رکھتے ہوئے تحریکِ انصاف نے جنگِ یمن کابہانہ تراشااور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںجانے کافیصلہ کرلیا لیکن ساتھ ہی محترم خاںصاحب نے یہ بھی کہہ دیاکہ وہ جوڈیشل کمیشن میںاور سڑکوںپر بھی دھاندلی کے خلاف آوازبلند کریںگے کیونکہ نوازلیگ کو 2013ء کے انتخابات میں70 لاکھ جعلی ووٹ پڑے ہیں۔خاںصاحب کافرمان بجالیکن جس بلند آہنگ سے وہ اسی پارلیمنٹ کومتواتر چوروں، ڈاکوؤںاورجعل سازوںکی بدبودارجعلی اسمبلی قراردیتے رہے ہیں،اب اُسی پارلیمنٹ میںوہ کس مُنہ سے جائیںگے ؟۔ویسے قوم سپیکرقومی اسمبلی محترم ایازصادق سے یہ پوچھنے میںحق بجانب ہے کہ اُنہوںنے کس آئین کے تحت سات ماہ تک تحریکِ انصاف کے پارلیمنٹیرینز کے استعفے منظورنہیں کیے؟۔اِس سوال کاجواب آج نہیںتو کل بہرحال سپیکرصاحب کودینا ہی ہوگا۔

بات دوسری طرف نکل گئی ،آمدم برسرِ مطلب عرض ہے کہ میاںصاحب سعودی عرب کواقرار کرسکتے ہیںنہ انکار۔ سعودی عرب ہماری عقیدتوںاور محبتوںکا مرکزہی نہیںبلکہ شاہ فیصل سے لے کرشاہ سلیمان تک ہر سعودی حکمران ہمیشہ پاکستان کے بے لوث دوست رہاہے اِس لیے پاکستان کسی بھی صورت میںسعودی عرب کودو ٹوک اندازمیں انکارنہیں کرسکتا ۔سردمہری اورلیت ولعل کی صورت میںبھی گلف میںموجوداُن لاکھوں پاکستانیوں کے لیے مصیبت کھڑی ہوجائے گی جوہر سال اربوںڈالر کازرِ مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں جبکہ دوسری طرف فوج بھیجنے کی صورت میںحکومت کوشدید ترین تنقیدکا سامنا کرناپڑے گا ۔اِن حالات میںمیاںصاحب سعودی عرب میںفوجی دستے بھیجنے کارسک لیتے نظرنہیں آتے ۔اب صرف ایک ہی راہ بچتی ہے یعنی متحارب گروہوںکو مذاکرات کی ٹیبل تک لانا ،جس کے لیے میاںصاحب صبح ومسا تگ ودَو کررہے ہیں اورتحقیق کہ یہی راہ فلاح کی راہ بھی ہے کیونکہ میرے آقا کا فرمان ہے ”کیامیں تم کوایسی چیز نہ بتاؤںجو نماز ،روزہ اورصدقہ وخیرات سے بڑھ کرہے ،وہ آپس میںصلح صفائی ہے کیونکہ آپس میںجھگڑا اورفساد ہلاکت میںڈالنے والی چیزیںہیں”۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
MQM
Previous Post پی ٹی آئی کے استعفے، متحدہ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک جمع کرا دی
Next Post اللہ ایسے حالات کر دے کہ کارکنوں میں واپس آ جاؤں، الطاف حسین
Altaf Hussain

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.