yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

انٹرنیشنل چلڈرن بک ڈے

Yes 1 Webmaster April 1, 2015 1 min read
International Children Book Day
Share this:
International Children Book Day
International Children Book Day

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
مجھے نہیں معلوم کہ بچوں کی کتابوں کے عالمی دن کو ہمارے پاکستان میں دھوم دھام سے کیوں نہیں منایا جاتا ،پاکستان میں بچوں کی کتابوں کا عالمی دن ہمیشہ خاموشی سے گزر جاتا ہے۔ہم نے بہت سے دوستوں کو فون کیا جن کا تعلق سکول سے تھا کہ وہ اس دن بچوں کے لیے کتابوں کا سٹال لگائیں لیکن تقریبا سبھی نے اسے فضول سمجھا اور بعض نے تو مذاق اڑایا ۔لیکن ایک بات سب میں مشترک تھی اس دن سے لاعلمی۔اب ہم نے اس پر تحقیق شروع کی اور حیران ہوئے کہ پاکستان میں کبھی یہ دن منایا گیا ہو اس بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملا ۔تاریخ بتاتی ہے کہ جس قوم نے علم و تحقیق کا دامن چھوڑدیا، وہ پستی میں گر گئی۔ دوسری طرف ہم بہت سے مغربی دن بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں جن کی بے شک اسلام میں اجازت بھی نہ ہو اور ایسے دن منانا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں جن سے قوم کا بھلا ہوتا ہو۔ بچوں کی کتابوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد بچوں میں کتب کے مطالعہ کا شوق پیدا کرنا ہے ۔ان کی تعلیم و تربیت کے لیے کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اگرچہ آج ٹی وی انٹرنیٹ اور موبائل نے لوگوں کے ذہنوں پر قبضہ کرلیا ہے ، لیکن کتاب کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔

یہ تو ہم جب بچے تھے تب سے سن رہے ہیں کہ بچے قوم کی امانت ہیں ،اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں ،لیکن ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے (یعنی روشن مستقبل کے لیے )ہم کیا کر رہے ہیں ۔ہم نے بچوں کے لیے کیا بہت سا کتابوں کا سرمایہ جمع کر لیا ہے حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ماضی میں شائع ہونے والی بچوں کی کتابوں کو بھی دوبارہ شائع نہیں کیا ۔دکھ کی بات یہ ہے کہ اب ہمارے بچے بھی ہندی کارٹون، فلمیں وغیرہ دیکھتے ہیں ہم بچوں کے لیے کوئی اصلاحی چینل نہ شروع کر سکے ۔ اصل وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے مستقبل کو کیا اہمیت دے رہے ہیں اور ہم کو اپنے نظریہ ،ملک،اسلام سے کتنی محبت ہے اگر ہم اپنے ملک کا موازنہ اس بابت بھارت سے کریں تو حیرت ہوتی ہے کہ انہوں نے اتنا بڑا نیٹ ورک ،میڈیا کھڑا کر دیا ہے کہ اس کی مثال دینا مشکل ہے ۔اب وہ اپنا کلچر،زبان ،مذہب بذریعہ کارٹون،فلمیں ہمارے بچوں کو سیکھا رہے ہیں۔

پاکستان میں بہت سے ماہنامہ ،پندرہ روزہ،ہفت روزہ رسائل و میگزین بچوں کے لیے شائع ہوتے ہیںاسی طرح تقریبا ہر اخبار بھی ایک دن بچوں کے لیے ایک صفحہ یا میگزین شائع کرتے ہیں ۔ ان میں سے چند ایک کی تعداد اشاعت بھی قابل ذکر ہے ، اکثر ایسے ہیں جن میں بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ، لیکن بچوں کو زیادہ تر فرضی کہانیاں سنائی جاتی ہیں جن میں حقیقت کا عمل دخل بہت کم ہوتا ہے ۔کیا ہی اچھا ہوتا بچوں کو تاریخ ،اسلام،سائنس دانوں کی زندگی وغیرہ پر زیادہ مواد دیا جاتا ۔پاکستان میں بچوں کے لیے لکھی جانے والی کتب کی تعدا دشرم ناک حد تک کم ہے ،اس کی کئی ایک وجوہات ہیں ،اچھے لکھاریوں کا کم ہونا ،قاری کم ہیں،کتاب شائع کرنے کے لیے سرمائے کا نہ ہونا ،بچوں کے ادب کو اہمیت نہ دینا ،وغیرہ پاکستان میں بچوں کے لیے جو میگزین و رسائل شائع ہو رہے ہیں ان میں سے چند قابل ذکر درج ذیل ہیں۔

بچوں کا اسلام مشہور اخبار روزنامہ اسلام اسلام آباد کے زیر اہتمام شائع ہوتا ہے ۔ماہنامہ تعلیم و تربیت لاہو۔ یہ رسالہ مشہور اشاعتی ادارے فیروز سنز لمیٹڈ کے زیر اہتمام شائع ہوتا ہے ۔ فیروز سنز لمیٹڈ کے کریڈٹ میں بچوں کے ادب کے حوالے سے اتنی کتب ہیں جو کسی اور اشاعتی ادارے کے حصے میں نہیں آ سکی ہیں۔ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی ۔ یہ پاکستان میں بچوں میں بہت مقبول ہے ۔ اس کی ادارت مشہور طبی اور سماجی شخصیت جناب حکیم محمد سعید (شہید) کی زیرِ نگرانی تکمیل پایا کرتی تھی۔ماہنامہ جْگنو لاہور ۔ یہ رسالہ بادشاہوں۔ شہزادوں ۔ شہزادیوں اور جادوگروں کی کہانیوں پر مشتمل ہے ۔ماہنامہ بچوں کی دنیا لاہور بھی بچوں کی خوبصورت کہانیوں کا گلدستہ ہے۔

ماہنامہ پھول لاہو یہ رسالہ ادارہ نوائے وقت کے زیراہتمام شائع ہوتا ہے ۔ ایک منفرد پندرہ روزہ ،” روضتہ اطفال “ہے یہ ایک ایساپندرہ روزہ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ اس میں کوئی جھوٹی کہانی یا واقعہ شائع نہیں کیا جاتا ۔اور اس کی تعداد اشاعت بھی کافی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی کثیر تعداد میں بچوں کے لیے میگزین و رسائل شائع ہوتے ہیں ۔موجودہ دور میں بڑھتے نفسیاتی مسائل سے بچنے کے لیے آج ماہرینِ نفسیات بچوں کے لیے مطالعے کو لازمی قرار دے رہے ہیں ۔ہمارے بچے زیادہ تر مارھاڑ سے بھر پور گیم دیکھ رہے ہیں یا کارٹون جن سے تشدد کو پسند کرنے لگتے ہیں اس لیے کتابوں کی طرف بچوں کو راغب کیا جانا ضروری ہے گیم ،کارٹون کی موجودگی میں بچوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنا کٹھن کام ہے ۔ اس کا حل یہ بھی ہے کہ بچوں کے لیے ایک چینل ہو جس میں بچوں کو سچی کہانیاں ،مزاحیہ کارٹوں ،ہمارے کلچر ،زبان ،مذہب کی تبلیغ کی جائے ۔اس کے باوجود کتابوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ،کیونکہ اچھی کتابیں شعور کو جِلا بخشنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو بہت سے فضول مشغلوں سے بھی بچاتی ہیں۔بچوں میں مطالعے کا ذوق و شوق پیدا کرنے میں والدین اور اساتذہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ہمارے لکھاریوں کو بھی اس بارے میں لکھنا چاہیے ۔جتنے بڑے لکھاری ہیں ان میں سے اکثر پہلے بچوں کے لیے لکھتے رہے ہیں ،۔مثلا نظیر اکبرآبادی کواردو ادب کا اولین عوامی شاعر کہا جاتاہے جنہوںنے بچوں کے ادب پر بہت ساری اہم نظمیں لکھیں ۔ان کے علاوہ مولانا محمد حسین آزاد ،امتیاز علی تاج ، اسماعیل میرٹھی، حفیظ جالندھری، کرشن چندر، شوکت تھانوی، ڈاکٹر ذاکر حسین، احمد ندیم قاسمی، ڈپٹی نظیر احمد، شبلی نعمانی ، حجاب امتیاز علی، علامہ اقبال ، حالی، عصمت چغتائی، قتیل شفائی ، قیصر تمکین،، واجدہ تبسم، جیلانی بانو ، انوار صدیقی، ڈاکٹر شکیل الرحمن’علی ناصر زیدی’ غلام مصطفیٰ صوفی تبسم”ماہر القادری’ عبدالحمید نظامی ،تنویر پھول ،ڈاکٹر اسلم فرخی”،”اشتیاق احمد’ نذیر انبالوی”ذکیہ بلگرامی ”ناصرزیدی’وغیرہ میں نے خود ایک عرصہ تک بچوں کے لیے لکھا ہے۔اب بھی کبھی کبھار بچوں کے لیے کچھ نا کچھ لکھنے کی کو شش کرتا ہوں ۔ ہم نے اپنے والدین سے ،دادا سے بچپن میں بہت سی کہانیاں سنیں وہ اب تک یاد ہیں ،ہر کہانی کی ابتدا ایک تھا بادشاہ ۔ سے ہوتی اور اختتام ان الفاظ پر ۔۔ اور پھر سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔

آج بھی یہ الفاظ اپنے اندر محبت لیے میرے کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔میں کہ رہا تھا کہ عصر حاضر میں بچوں کے ادب پر بہت کم لکھاجارہاہے دور حاضر میں کمپیوٹر ٹکنالوجی اور مختلف گیمز نے بچوں کو مشغول کررکھا ہے ایسے میں والدین کافریضہ ہونا چاہئے کہ اپنی اولاد کوکتابوں سے روشناس کروائیں ۔معروف پبلشرسعیداللہ صدیق کے مطابق پاکستان میں کتب بینی کے رجحان میں کمی کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔آج والدین اپنے بچوں کو آئس کریم یا برگر کے لیے تو بخوشی پیسے دے دیتے ہی لیکن وہ اپنے بچوں کو کتاب خرید کر بطور تحفہ دینے کو تیار نہیں ہیں ۔اسکے علاوہ اب نئے لکھاریوں میں سے بہت کم ہیں جو بچوں کے لیے لکھتے ہیں ۔دوسری طرف بچوں کے لیے لکھنے والے اب انتہائی بوڑھے ہو گئے ہیں ،وہ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ اب ان کے لیے بچوں کے لیے لکھنا مشکل نہیں ہے ۔حالانکہ بچوں کے لیے لکھنا مشکل ترین کام ہے ،بعض خود کو بڑا لکھاری سمجھنے والے بچوں کے لیے نہیں لکھتے اور اس لیے بھی کہ بچوں کے لیے لکھنا ان کی نظر میں اہم نہیں ہے۔ جہاںتک بچوں کے ادب کا ،کتابوں کا تعلق ہے تو حالت تشویشناک ہے ۔بچوں کی کتابوں کا عالمی دن بہت سے ممالک میں منایا جاتا ہے ۔یہ دن سب سے پہلے IBBY کی طرف سے تجویز کیا گیا ۔اور 2 اپریل کو انٹرنیشل چلڈرن بک ڈے(ICBD )بچوں کی کتابوں کا عالمی دن غالباََ 1967 کو پہلی مرتبہ منایا گیا۔ اس دن دنیا میں بچوں کی کتابوں کے سٹال لگائے جاتے ہیں ،بچوں کا ادب لکھنے والوں کو سراہا جاتا ہے ،ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا کچھ نہیں کیا جاتا ۔اس بارے میں ہماری والدین ،اساتذہ ،صحافیوں ،ادیبوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ۔تاکہ ہم اپنے ملک و قوم کے مستقبل کی بہتر پرورش کر سکیں۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Professor Ali Abbas Zaidi
Previous Post شب و روز زندگی قسط 30
Next Post دہشت گرد گروہ، سعودی عرب کی بروقت کارروائی
Yemen Rebels

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.