yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

4اپریل ……برسی شہید ذوالفقار علی بھٹو …

Yes 2 Webmaster April 1, 2015 1 min read
Zulfiqar Ali Bhutto
Share this:
Zulfiqar Ali Bhutto
Zulfiqar Ali Bhutto

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
اِس میں کوئی شک نہیں کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے علاوہ اگر اِس سرزمینِ پاکستان میں کوئی عظیم ہستی گزری ہے تو وہ صاحبِ ادراک اور فہم و فراست کے انمول خزینوں سے لبریز اور بصیر ت اور آگہی کی منبع اور ملک و قوم کی بقا کی عَلمبددار شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوشہید کی تھی جونہ صرف پاکستا ن کے لئے ہی سرمایۂ افتخار تھی بلکہ اُمت ِ مسلمہ کے لئے بھی کسی گُہرِنایاب سے کم نہ تھی کیونکہ اُنہوں نے نہ صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہی اپنی تعمیری سوچ کا دائرمحدود کیا بلکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹونے پورے عالمِ اسلام کو بھی متحد اور منظم کرنے اوراِن کے وسائل کو درست سمت میں استعمال کرنے کے لئے بھی ایک ایساجامع اور مربوط منصوبہ اسلامی ممالک میں متعارف کروایاتھا کہ اگر اِس پر اُس وقت صحیح معنوں میں عملدرآمد ہوجاتاتوآج نہ صرف پاکستان کا بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتامگر ہائے رے !افسوس کے اِن کے اِس منصوبے سے اسلام دشمن قوتوں میں ہلچل برپاہوگئی اور ایسامحسوس ہونے لگاکہ جیسے کہ اگر اِن کے اِس منصوبے پر پوری طرح سے عمل درآمد ہوگیا تو یورپ میں قیامت آجائے گی اوراِس خوف سے ہی اِن کی نیدیں اُڑ چکی تھیںاور آج ہمارے یہاں لوگوں کایہ خیال ہے کہ اُن دنوںجب ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنایہ پلان مسلم ممالک کے حکمرانوں کو متعارف کرایاتھا اُس وقت بالخصوص سفید ہاتھی،

دہشت گردِ اعظم اور مسلمانوں کے خون کے پیاسے اورآج پاکستان کا بظاہر تو دوست نظر آنے والا مگر پسِ پردہ اِس دوست نما دشمن کے روپ میں امریکا نے شہید ذوالفقار علی بھٹوکے منصوبے کی خبرلگتے ہی ایسی سازش کا جال بُناکہ اُس نے اُس وقت اپنے چیلوں کے ساتھ مل کر انہیںیعنی شہید ذوالفقار علی بھٹو کواپنے ہی ملک کی اُس وقت کی ایک متنازع عدلیہ کے بغض پرور جج کے فیصلے سے اِنہیں بغیر کسی جرم کے پھانسی دلوادی (جس کا اعتراف گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اُس وقت کی اُس متنازع عدلیہ کے4فٹ اور8انچ کے اُس جج نے خود یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید سے متعلق میرادیاگیا فیصلہ غلط تھا) تو شائداِن کے زندہ رہنے سے بہت سے مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ بالخصوص پاکستان کی معیشت اور اقتصادیات کاڈھانچہ بھی مستحکم ہوتا اور اِس حوالے سے آج پاکستان کی معیشت اور اقتصادی صورت حال کا اتنا بُراحشرتو ہرگز نہ ہوتاکہ جیساکہ آج ہوگیاہے اوراِس کے ساتھ ساتھ آج پاکستان کے عوام جو انسانی بنیادی سہولتوں کے علاوہ اپنے ضروریات زندگی جن میں آٹے ، چینی ، گھی ، دال ، چاول ، علاج و معالجہ ، جدیدتعلیم ، پینے کے صاف پانی ، بجلی اور گیس کے حصول سے بھی محروم ہیں وہ نہ ہوتے…جی ہاں یہی وہ ذوالفقارعلی بھٹوشہیدہیں جنہوں نے قائداعظم کے اُس پاکستان کو جو اپنے قیام کے وقت خالی چاردیواری تھا اُسی پاکستان کو ایٹم بم دے کر قائداعظم کے پاکستان کو رہتی دنیاتک کے لئے تحفظ فراہم کردیااور قائداعظم محمدعلی جناح کے پاکستان کی چاردیواری کو ایٹم بم دے کر جیسے اِس میں رہنے والوںکو دُشمن سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے کھڑکی اور دروازے لگادیئے ہیں اورہمارے موجودہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اپنے پچھلے دورِ حکومت میں شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے دورِ حکومت میں بنائے گئے ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کرکے سرزمینِ پاکستان کو دنیا کے سامنے حقیقی معنوں میں ایک ایٹمی قوت کے رنگ وروپ میں پیش کردیایقینایہ ہمارے حکمرانوں کا ایک عظیم کارنامہ ہے جس پاکستانی قوم ہمیشہ فخرونازکرتی رہے گی۔

بہرحال! روزِ روشن کی طرح ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکو اِن کے اُس انقلابی منصوبے اور اقدامات کی وجہ سے امریکا سمیت اِن سے ناراض اور خائف رہنے والی قوتوں نے اِنہیں اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے ایک ایسی سازش تیار کی کہ جو ان کے جان لے کر ہی پوری ہوئی ۔اور آج نہ صرف اہلِ مغرب بلکہ ساری دنیا یہ بات اچھی طرح سے جان اور مان چکی ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوایک شخض کا نام نہیں تھا بلکہ وہ ایک ایسی تحریک کانام تھا جو اپنے منصوبے سے ساری مسلم دنیا میں انقلاب برپاکرکے رکھ سکتی تھی اور امریکاسمیت پورے یورپ کو امت مسلمہ کا غلام بنانے کی صلاحیت رکھتی تھی اِسی خوف اور اپنے عبرت ناک انجام کی وجہ سے اہل ِ یورپ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ناکردہ گناہ کی پاداش میں انہیں پھانسی دلواکر نہ صرف خودکو مسلمانوں کی غلامی سے بچالیا بلکہ امُتِ مسلمہ کو ایک ایسے رہبر اور رہنماسے بھی محروم کردیا جواِن میں زندگی کی نئی روح پھونکنے کی صلاحیت رکھتاتھا اور یہ بھی ایک ایسا سچ ہے کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو نے اپنی سربراہِ میں پاکستان کو اپنے قیام کے 25سال بعد یعنی1973میں ایک ایسا منظم اور مربوط دستور دیاکہ جو آج بھی پورے پاکستان کی لاج ہے اور اِس کی روشنی میں ملک و ملت کے ترقی و خوشحالی کی راہیں متعین کی جاتی ہیںاور اِسی دستور نے آج پورے پاکستان یعنی وفاق سمیت صوبوں کو بھی ایک اکائی سے جکڑے رکھاہے اور اِس کے ساتھ ساتھ شہیدذوالفقارعلی بھٹو کا جودوسرا اور بڑا عظیم کارنامہ تھا وہ یہ کہ انہوں نے پاکستان سے کئی گنابڑے اور جارحیت پسنداپنے پڑوسی ملک بھارت کو نکیل دینے کے لئے اپنی اولین ترجیحات سے پاکستان کو ایک ایٹمی ملک بنانے کی داغ بیل ڈالی

بالآخر یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کاہی منصوبہ تھا اور اِن کی ہی انتھک محنت کا ثمر تھا کہ پاکستان جس نے 1998میں ایٹمی دھماکے کرکے خود کو ایک ایٹمی ملک کا درجہ دلوانے میں کامیاب کااور بھارت کو یہ ثابت کردایاکہ خبردار اگر اُس نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی دیکھاتو اِس کی آنکھیں نکال لی جائیں گیں ۔اوریہی شہید ذوالفقار علی بھٹو تو تھے کہ جنہوں نے ملک میں پہلی بار شراب کی پابندی لگانے اور قادیانیوں کو غیر مسلم کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں جمعہ کے دن مکمل طور پر عام تعطیل کا اعلان بھی کیا یوں اِن کے اِن اقدامات سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ وہ ایک اللہ ، ایک رسول اور ایک قرآن کو ماننے والے پکے اور سچے مسلمان بھی تھے اور اُنہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام جب یہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جہاں یہ قید تھے اُس وقت تک پاکستان کی تاریخ پر ایسے واضح اور اَنمٹ اثرات مرتب کئے ہیں کہ آج تک پوری پاکستانی قوم اِن کے ثمرات سے مستفیدہورہی ہے اورتاقیامت ہوتی رہے گی۔

اور اِس میں بھی کسی قسم کے شک و شبہ کی کو ئی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی کہ قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی شخصیت کواول روز سے ہی جو عوامی پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور آج تک ہے وہ اِس ملک کے کسی بھی مرد سیاست دان یا کسی مرد وزیر اعظم کو نہیں مل سکی ہے ہاںالبتہ !میں یہاں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ اگر اِن کے بعدہمارے ملک کے کسی سیاستدان یا وزیر اعظم کے حصے میںاُن جیسی عوامی پذیرائی آئی ہے تووہ اِن ہی کی جہتی اور لاڈلی بیٹی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور وفاق کی زنجیروشہید رانی متحرمہ بے نظیر بھٹو کی ذاتِ عظیم ہیں جنہوں نے اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی اور اپنے ملک کی غریب عوام کی خدمت کے صلے میں اپنے والد کی طرح آمرجنرل پرویز مشرف سے ٹکر لیتے ہوئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرکے اپنے والد کی طرح امر ہوگئیں۔

اگرچہ یہ ایک حیرت انگیز اور قابلِ نفرت حقیقت ہے کہ مولوی مشتاق حُسین جنہوں نے 18مارچ 1978کو پاکستان کے منتخب و زیر اعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکو سزائے موت کا جو فیصلہ سنایااور اُس وقت کے امریکی چیلے آمر جنرل ضیاالحق جو اُس فیصلے پر4اپریل 1979کو عمل کرکے ایک عدالتی قتل کا مرتکب ہوا اور جس نے اپنے اِس گھناؤنے عمل کے نتیجے میں عالمِ انسانیت کو ایک عظیم رہبر اور شخصیت سے محروم کردیا تھا اُس ہی عظم ہستی ذوالفقار علی بھٹوشہید کو ہم سے بچھڑے آج پورے 35برس گزر چکے ہیں اور آج پوری پاکستانی قوم سمیت دنیا کے ہرکونے میں بسنے والا ہر پاکستانی اپنے اِس عظیم قائدِ عوام اور جمہوریت کے سائبان شہید ذوالفقا رعلی بھٹو کی برسی مناکر اِن کی روح کو ایصال ِ ثواب پہنچارہاہے اور یہ عزم کر رہاہے کہ اَب ملک میںاپنے قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا جمہوریت میں لگایاگیا پودا جو اَب اِس حکومت میں ایک قدآوردرخت بن چکاہے اِس کی حفاظت کریں گے اور اَب ضیا الحق اور پرویز مشرف کی طرح کوئی بھی آمر اپنے ناپاک پنچے اِس ملک پر جمہوریت کو فناکرنے کے لئے نہیں گاڑ سکے گا اوراَب اِسے جمہوریت پر شبِ خون نہیں مارنے دیاجائے گا اور اِس کے ساتھ ساتھ ہر محب وطن پاکستانی اپنے اِس عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یہ بھی دعاکررہاہے کہ جب بھی اِس ملک پر کوئی بھی آمر اپنے جادوئی اثر سے قابض ہوگا توہم اِس کو ناکوں چنے چبوادیں گے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح اِس کا تعاقب کرتی رہے گی اور اُس آمر کو ملک میں جمہوریت کو سبوتاژ نہیں کرنے دیگی۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Petrol
Previous Post حکومت نے مشرقِ وسطی کی جنگ کی بنیاد پر پیٹرول مہنگا کر کے بیوقوف بنا دیا
Next Post خیبر ایجنسی، وادی تیراہ میں بارودی سرنگ دھماکہ، دو اہلکار شہید
Security Forces

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.