yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

نقل امریکا اور بھارت میں

Yes 2 Webmaster March 29, 2015March 29, 2015 1 min read
Copying In Exams
Share this:
Copying In Exams
Copying In Exams

تحریر : نعیم الرحمان شائق
یقین جانیے، اگر ہمیں امریکا اور انڈیا میں ہونے والی نقل کے بارے میں پہلے سے ہی معلوم ہوتا تو ہم پچھلے ہفتے “نقل کی روک تھام ” کے عنوان سے کوئی کالم زیر ِ تحریر نہ لاتے۔ بھارت کے طلبہ کہتے ہیں کہ نقل کرنا ان کا جمہوری ہی نہیں ، بلکہ پیدائشی حق ہے۔ بچے تو بچے ہوتے ہیں، چاہے وہ انڈیا کے ہوں یا پاکستان کے۔ جب نقل کرنا بھارت کے بچوں کا بنیادی حق ہے تو ہمارے بچوں کا کیوں نہیں ہے۔ اب ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اگر ہم اپنی تحریروں کے ذریعے اپنے طلبہ و طالبات کو ان کے پیدائشی اور جمہوری حق سے محروم کر نے کی بات کریں تو یہ بالکل اچھی بات نہیں ہے ۔اس لیے ہم اپنی پچھلی تحریر سے برات کا اظہار کرتے ہیں ۔ در اصل امتحان کے گرم موسم میں جب ہم نے چند ہونہار بچوں کو کھیلتے دیکھا تو ہمارا خون کھول اٹھا۔ ہمارے حساس دل میں قوم کا جذبہ تو یوں ہی موج زن ہے۔ اس لیے ہم نے ایک جذباتی کالم لکھ مارا۔ کیوں کہ ہمارے لاشعور میں یہ بات رقص در رقص کر رہی تھی کہ نقل “صرف ” ہمارے بچے کرتے ہیں۔ لیکن جب ہمیں معلوم ہوا کہ نقل امریکا اور بھارت میں بھی کی جاتی ہےتو ہمارے لا شعور کو خیال میں ایک چھوٹی سی ترمیم کرنی پڑی ۔اب ہمارے لا شعور کا خیال تھا : “نقل ہمارے بچے بھی کرتے ہیں۔”اس “صرف” نے سارا کام خراب کر دیا۔ اور ہم نے نقل کے نقائص بیان کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا ۔ اب ہمیں بہت پشیمانی ہو رہی ہے ۔ پر اب کیا ہووت اب چڑیا ں چگ گئیں کھیت ۔ ہمیں اس بات کا تاسف کھائے جا رہا ہے کہ ہم نے اپنے کھلنڈرے طالب علموں کے جذبات کی ذرا بھی قدر نہیں کی ۔ہم نے ان کے “بنیادی اور جمہوری” حق کے خلاف بول کر بہت بڑی خطا کی ہے۔

اب ہم ان دو خبروں کا احوال بیان کرتے ہیں ، جن کو پڑھ کر ہمارے خیالات میں ایک “انقلابی” تبدیلی رو نما ہوئی ۔ان میں سے پہلی خبر یہ ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ کا محکمہ ِ تعلیم دو ایسے طالب علموں کے خلاف قانونی کا رروائی کی کو شش کر رہا ہے ، جنھوں نے میٹرک کے امتحان میں انگریزی کے پرچے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے نقل کی تھی ۔ امریکا ایک ترقی یافتہ ملک ہے ۔ اس لیے وہاں کے طالب علموں نے نقل کے لیے بھی “ترقی یافتہ ” طریقہ استعمال کیا۔ پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے، اس لیے یہاں نقل کے لیے بھی “ترقی پزیر ” طریقے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ یہاں ٹوئٹر سے زیادہ پرچیوں سے مدد لی جاتی ہے۔ میری لینڈ کی ریاست کے محکمہ تعلیم کے ترجمان ولیم رائین ہارڈ کہتے ہیں : “پہلے طلبا اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے کسی دوسرے طالب علم کی تحریر دیکھ کر نقل مارتے تھے۔ اب لیکن امتحان میں نقل مارنے کے لیے جدید ذرائع استعمال کیے جانے لگے ہیں۔”اس طرح کی باتیں ہم بھی کبھی ترنگ میں آ کر کہہ دیتے ہیں۔ مگر یقین جانیے کہ اس طرح کی باتوں سے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ سب کچھ وہی رہتا ہے۔

ولیم رائن ہارڈ کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ آج کے بچے بہت تیز ہیں۔ وہ نقل کرنے کے ہر فن سے واقف ہیں۔ انھیں نقل کے ایسے ایسے طریقوں کا علم ہے، جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہیں۔ پھر دور بھی جدید ہے۔ جدید دور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہر شے میں جدت کا ظہور ہو۔ اگر ان کی ریاست کے بچے نقل کے طریقہ ہائے کار میں جدت لاتے ہیں تو کیا ہوا؟ جیسی کو مارٹ نے ، جو امتحانات کا اہتمام کرنے اور ان امتحانات کا اہتمام کرنے والی ایک کمپنی کے ترجمان ہیں، بین الاقوامی نیوز ایجنسی روئٹرز کا بتایا کہ موجودہ امتحانات کے دوران اب تک چھ امریکی ریاستوں میں طلبہ کی طرف سے ’آن لائن چیٹنگ‘ کے مجموعی طور پر 76 واقعات سامنے آ چکے ہیں۔جیسی کومارٹ کے اس انکشاف سے معلوم ہوا کہ معاملہ دو بچوں تک محدود نہیں ، بلکہ آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے ۔اس لیے اب یہی بہتر محسوس ہوتا ہے کہ طلبہ کو ان کا بنیادی حق دے دینا چاہیے ۔ریاست میری لینڈ کے یہ ہونہار بچے اگر کسی دقیق مضمون میں نقل کرتے تو تو بات بنتی ۔ مگر انھوں نے انگریزی میں نقل کر کے دنیا کو ورطہ ِ حیرت میں ڈال دیا ۔ یہ بات باور کرادی کہ آسان مضامین میں نقل کرنا بھی کوئی اچنبھے یا عیب کی بات نہیں ۔ ہر مضمون میں نقل کی جاسکتی ہے۔ چاہے وہ مشکل ہو یا آسان۔

Cheating During Examinations
Cheating During Examinations

اب دوسری خبر کی بات کرتے ہیں۔ یہ خبر زیادہ دور کی نہیں ہے۔ بلکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی ہے ۔ بی بی سی رقم طراز ہے :”بھارت کی ریاست بہار میں امتحانات کے دوران نقل کرنا عام ہے لیکن نئی حاصل ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس بڑے پیمانے پر نقل بڑی بے باکی سے ہوتی ہے۔” بی بی سی نے اس خبر میں سب سے بڑی ستم ظریفی یہ کی ہے کہ اس خبر کے ساتھ ایک ایسی تصویر چسپاں کی ہے ، جس میں ایک عمارت کی کھڑکی سے طلبہ و طالبات کے “عزیز و اقارب ” اپنے بچوں کو نقل کا سامان مہیا کر رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ بی بی سی نے یہ بھی لکھ دیا: “سکینڈری سکول کے امتحان کے دوران طالب علموں کے دوست اور یہاں تک کہ ان کے والدین دیواریں پھلانگ کر انھیں سوالات کے جوابات اور نقل میں مدد دینے والا دیگر مواد پہنچاتے نظر آتے ہیں۔” اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز یہ بات نظر سے گزری : “بی بی سی ہندی کے منیشن سندیلا کے مطابق مقامی اخبارات ایسی تصاویر سے بھرے پڑے ہیں جس میں والدین اپنے بچوں کو نقل کرنے میں مدد دے رہے ہیں اور اس کوشش میں بعض تو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔” اس جذبہ و ایثا کو ہم کیا نام دیں ۔ بھارت ہم سے زیادہ ترقی یافتہ ہے ۔ وہاں کے بچے ہمارے بچوں سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں ۔ اب جب وہاں اس طرح نقل کا رواج ہے ، تو ہم کون ہوتے ہیں، اپنے بچوں کو نقل کے نقائص کا درس دینے والے ۔بی بی سی کی اس خبر سے یہ بھی معلوم ہوا : “اب تک چار سو طالب علموں کو نقل کرنے پر امتحانات سے نکال دیا گیا ہے تاہم حکومت اکیلے اس مسئلے پر قابو نہیں پا سکتی اور اس میں میں والدین اور طالب علموں کو بھی ساتھ دینا چاہیے۔” امریکی ریاست میری لینڈ میں نقل کے 76 واقعات سامنے آئے ہیں تو اس کے بر عکس بھارتی ریاست بہار می 40 طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ بھارتی حکومت اگر اس مسئلے پر قابو نہیں پاسکتی تو اس مسئلے کو بالکل چھوڑ دے ۔کیوں کہ مسئلے کا ایک حل یہ بھی ہے کہ اسے بالکل نظر انداز کر دیا جائے!

تحریر : نعیم الرحمان شائق
shaaiq89@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Rangers Operation Nine Zero
Previous Post فلسفہ حیات
Next Post صنعا سے الحدیدہ پہنچنے والے چھ سو پاکستانی انخلا کے منتظر
Pakistani

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.