yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور پاکستان

Yes 2 Webmaster March 28, 2015 1 min read
Saudi Arab Bombing
Share this:
Saudi Arab Bombing
Saudi Arab Bombing

تحریر: سید انور محمود
یمن کے اندرونی سیاسی اختلافات جو حوثی قبائل اور صدر عبدربہ منصور حادی کے حامیوں کے درمیان مسلح جدوجہد کی صورت اختیار کر گئے ہیں، ایران اور سعودی عرب کی مداخلت اور خطے کی مجموعی صورت حال کی وجہ سے واضح طور پر مسلمانوں کے دو مختلف مسالک کے درمیان جنگ کی صورت میں پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ 26 مارچ کو سعودی فوج نے یمن میں صدرعبد الربہ منصور ہادی کی درخواست پر شیعہ حوثی قبائل کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔ سعودی عرب نے امارات، کویت، قطر اور بحرین کے ساتھ ملکر یمن پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں ۔ سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ اسے امریکہ سمیت ان پانچ ملکوں کے علاوہ پاکستان کی بھی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان اس خطے میں ایک بہترین فوجی قوت کے علاوہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا حامل واحد اسلامی ملک ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس آپریشن کے لیے نہ صرف سعودی عرب کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے بلکہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اس جنگ میں حصہ لینے کو بھی تیار ہے۔ اسی سلسلے میں 26 مارچ کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرے لاحق ہونے کی صورت میں اس کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ ماضی میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کےدو دفاعی معاہدے تھے ایک ختم ہو گیا ہے اور دوسرا قائم ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں کل وقتی وزیر خارجہ نہیں ہے اور وزارت خارجہ کا قلمدان بھی وزیراعظم کے پاس ہے لہذاپاکستان کے مستقبل اور خارجہ پالیسی کے اس اہم معاملے پر کل جماعتی کانفرنس یا پارلیمان کے اندر موجود سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر وزیر اعظم نواز شریف نے فوج کے سربراہ کے ساتھ مختصر مشاورت کے بعد سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

جبکہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرے کی صورت میں اس کے دفاع کا وعدہ کیا ہے تاہم وہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بن رہا ہے۔ 27 مارچ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کسی بھی فوجی اقدام سے قبل پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اپنے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس جنگ میں حصہ لینے کا کوئی فیصلہ یا وعدہ نہیں کیا ہے۔ صرف سعودی عرب کے دفاع کا وعدہ کیا ہے۔ اگر ایسی کوئی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو سعودی عرب کا ضرور دفاع کریں گے اور یہ ہم نے انھیں بتا دیا ہے۔‘ ایک اہم بات جو خواجہ آصف نے کہی وہ یہ کہ مشرقِ وسطیٰ اور عرب دنیا کے متعدد ممالک میں جنگ کا ماحول ہے اور پاکستان کسی ایسے تنازعے کو ہوا نہیں دینے چاہتا جس کے اثرات مسلم دنیا پر تفرقے کی صورت میں پڑیں۔ انھوں نے کہا کہ اس (تفرقہ بازی) کی فالٹ لائنز پاکستان میں بھی موجود ہیں اور ان میں ہلچل مچانا اور پھر اس کے نتائج بھگتنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

کیا پاکستان کو اس لڑائی میں شامل ہونا چاہیے؟ اس سوال کے جواب میں ملک کی سیاسی جماعتوں نے بہت کھل کر اس بحران سے پاکستان کو دور رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر ہی یمن میں باغیوں کے خلاف ہونے والی فوجی کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ارکان پارلیمنٹ اور لوگوں میں اس بارے میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارا دینی رشتہ ہے، حکومت فوج بھیجنے کے حوالے سے سب کو اعتماد میں لے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، یمن اور سعودی عرب کی جنگ میں پاکستان کو نہیں کودنا چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی یمن میں جاری سعودی کارروائی میں پاکستانی شمولیت کی مخالفت کی ہے۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ‘ کیا پاکستان دوسروں کی جنگوں میں حصہ لے کر پہلے ہی کافی نقصان نہیں اٹھا چکا؟’ عمران خان نے یہ بھی کہا پاکستان کو اس وقت بھی فرقہ واریت کے بڑے مسئلے کا سامنا ہے اور پاکستان گذشتہ دس برس میں بہت نقصان اٹھا چکا ہے۔ پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتیں، حتیٰ کہ نظریاتی طور پر ایک دوسرے سے انتہائی دور جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ایسے کسی اقدام کی مخالفت کی ہے۔

دوسری طرف سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس لڑائی میں شامل ہونا پاکستان کے لیے غیر دانشمندانہ اور تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ بی بی سی اردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاکستان پر نظریاتی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں جو ملک اور قوم کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔ جبکہ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر محمد سعد نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو ’پراکسی وار‘ کی، چاہے وہ کشمیر میں اس کی اپنی ہو یا افغانستان میں امریکہ اور سعودی عرب کی، بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے۔ بریگیڈیئر سعد کے مطابق فوج کے اندر بھی سعودی عرب کے لیے نرم گوشہ پایا جاتا ہے جبکہ ایران کو افغانستان کے معامالات کی وجہ سے علاقائی حریف کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ بریگیڈیر سعد کے خیال میں پاکستان میں جاری فوجی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان فوج کو پہلے ہی انفنٹری یا پیادہ فوجی دستوں کی زبردست کمی کا سامنا ہے۔ بریگیڈیر سعد کا کہنا ہے کہ یمن کا بحران جلد ختم ہونے والا نہیں اورکسی ’ایگزٹ سٹریٹجی‘ یا نکلنے کے راستے کا تعین کیے بغیر جنگ میں داخل ہونا انتہائی غیر دانشمندی ہو گا۔

سابق سینئر سفارتکار اشرف جہانگیر قاضی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فرقہ واریت کی جنگوں میں ملوث نہیں ہونا چاہئے، اس سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا، پاکستان مقروض اور مجبور ملک ہے ،ہماری خارجہ پالیسی ہماری مرضی کے مطابق نہیں ہوتی، پاکستانی فوج صرف پاکستان کے دفاع کے لئے ہے، اگراقوام متحدہ کی قرا ر دادوں کے مطابق کچھ کرنا پڑتا ہے تو وہ الگ بات ہے، اگر پاکستانی فوج یمن میں گرائونڈ آپریشنز میں ملوث ہوتی ہے تو پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ تنائو میں اضافہ ہوسکتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنی سلامتی کیلئے یمن پر حملہ کیا اگر سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا،سعودی عرب اور ایران کوآپس میں لڑا کر تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اسرائیل کو کوئی خطرہ باقی نہ رہے۔دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ پاکستان کو یمن کے معاملہ سے الگ رہنا چاہئے، پاکستانی فوجی بھیجنے سے ایران سے تعلقات خراب ہوجائیں گے، امریکا ،مشرق وسطیٰ میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔

وہ ہی ہوا جس کا ڈر تھا، پوری اسلامی دنیا میں سوائے پاکستان کے آپکو یمن میں ہونے والی جنگ کا کوئی اثر مشکل سے ہی نظر آیگا لیکن پاکستان میں مذہبی جماعتیں یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے بعد السعود اور حوثی قبیلے کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئی ہیں، اس صورتحال میں آنے والے دنوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات نے جنم لیا ہے۔ جماعت الدعوۃ نے سعودی عرب کی حمایت میں متفقہ لائہ عمل بنانے کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد اور لاہور میں جمعہ 27 مارچ کو تنظیم کی جانب سے السعود خاندان کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ حافظ محمد سعید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پوری مسلم امہ کو اپنے ملکوں سے زیادہ حرمین الشریفین کی فکر کرنی چاہیے اور سعودی عرب کے دفاع کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے وہ سعودی عرب کے خلاف کسی جارحیت کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ جبکہ کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے خوجہ مسجد کھاردار میں یمن کے حوثی قبیلے کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں سعودی حکومت کی یمن پر بمباری کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا احسان دانش کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں اپنی لگائی گئی آگ میں خود جل رہا ہے’۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’موجودہ حکومت بیرونی امداد کے نام پر ملکی سالمیت کو داؤ پر مت لگائے کیونکہ اس سے پہلے بھی نوازشریف حکومت نے سعودی مراعات خود لیں جبکہ عوام اور افواج پاکستان القاعدہ، طالبان اور داعش کی صورت میں آج بھی دہشت گردی کی قیمت چکا رہی ہے‘۔ اور بھی مذہبی جماعتوں کے بیانات ہیں جو سوائے نفرتوں کے کچھ نہیں ۔ پاکستانی بھایوں پہلے اپنا گھر دیکھو کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم جذبات میں اپنا ہی گھر جلاڈالیں، ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میری آپسے درخواست ہے کہ ان مذہب کے ٹھیکیداروں سے دور ہی رہیں۔میرا ان مذہب کےٹھیکیداروں سے یہ سوال ہے کہ یمن میں جو کچھ ہورہا ہے اُسکو پوری دنیا جانتی ہے مگر پاکستان کے اندر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، خون بہایا جا رہاہے، مذہبی جنگ جاری ہے، دہشت گرد آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں ایسے حالات میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی مذہبی قوتیں ملک کے اندر ہونے والی کارروائیوں کے خلاف کیوں آواز نہیں اٹھاتیں؟۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں تضاد نظر آرہا ہے، امریکا ،عراق اور شام میں آئی ایس آئی ایس کے خلاف ایران کی حمایت کررہا ہے جبکہ یمن میں وہ ایران کے خلاف ہے، اسرائیل چاہتا ہے کہ خطے میں ایران کا اثر و نفوذ نہ بڑھے اور امریکا بالآخر اسرائیل کی ہی حمایت کرے گا۔ سعودی عرب اور ایران کی دشمنی مسلم دنیا کیلئے بڑی بدقسمتی ہے، پاکستان کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کو ایران اور سعودی عر ب کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے سفارتی کوششیں کرنی چاہئیں، ہمیں مسلم دنیا کو جوڑنے کیلئے قدم اٹھانا ہوگا، اگر سعودی عرب کو یمن میں مداخلت کا حق نہیں ہے تو اسی طرح ایران سے بھی پوچھا جائے کہ حوثی قبائل یمن کی چار لاکھ فوج کا مقابلہ کیسے کررہے ہیں۔ پاکستان کا اس جنگ میں ملوث ہونے کی صورت میں ملک کے اندر دور رس فرقہ وارانہ اور مذہبی اثرات کے علاوہ یہاں اور بھی کئی اہم سوالات جنم لیتے ہیں۔ کیا ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کی فوج ملک کے اندر کارروائیوں میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے سعودی عرب کی جنگ میں اپنے فوجی بھیج سکتی ہے؟ ضرورت اس بات کی ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں موجودہ ملکی وبین الاقوامی صورتحا ل بالخصوص موجودہ صورتحال میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت کے بارے میں بحث کی جائے اور وہ فیصلہ کیاجائے جو صرف اور صرف پاکستانی مفادات کے مطابق ہو۔

نواز شریف کا بغیر کسی قومی مشاورت کے سعودی عرب کی حمایت کا فیصلہ اُن کے فیصلہ سازی کے انداز سے بالکل مختلف اور ان کے ناقدین کے لیے حیران کن ہے۔اس انتہائی تباہ کن صورت حال میں سعودی عرب کی مرہون منت پاکستان کی موجود سیاسی قیادت نے سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف صاحب ایک بات ضرور یاد رکھیں کہ اگر وہ سعودی احسانوں کا بدلہ اتارنے کے لیے یمن میں زمینی لڑائی میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں تو ایک بات یاد رکھیں کہ یمن ایک آزاد ملک ہے ٹھیک اُسی طرح جس طرح افغانستان ہے۔ اپنے سیاسی ڈکٹیٹر باپ ضیاء الحق کے نقشقدم پر نہ چلیں اور یمن کی جنگ سے دور رہیں کیونکہ یہ آگ بھی امریکہ کی ہی لگائی ہوئی ہے۔ اس بات کو اور بہتر انداز میں سمجھنے کےلیے اُنکو چاہیے کہ وسعت اللہ خان کے ایک مضمون ‘بخشو سب کا، بخشو کا کوئی نہیں’ جو فروری 2014ء میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شایع ہوا تھا ضرور پٹرھ لیں جس کے شروع میں لکھا ہے کہ ’اپنا یہ ملک بھی بخشو لگنے لگا ہے جو سب کے کام آوے ہے بھلے دوسرے اس کے کام آویں ناآویں‘۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Children Study
Previous Post حصول تعلیم کی راہ میں مشکلات
Next Post سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی سازشیں
Saudi Arab Army Meeting

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.