yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کیلیے کچھ نہیں کیا، پرویز مشرف

Yes 2 Webmaster March 28, 2015 1 min read
Pervez Musharraf
Share this:
Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

ملتان (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملک کا بچہ بچہ اور فرد تبدیلی کے حق میں ہے پاکستان میں تبدیلی آنی چاہیے اپنے دور اقتدار میں کہا اور آج بھی کہتاہوں کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سپورٹ نہیں چاہیے۔

کیونکہ پاکستان کے پاس تمام وسائل اور صلاحیت ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے پاؤں پرکھڑے ہو سکتے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایک یا دو دفعہ نہیں4/4 مرتبہ حکومتیں کیں لیکن عوام کو سوائے بدحالی کے کچھ نہیں دیا۔

اے پی ایم ایل آج ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے جوترقی اور خوشحالی کے نظام میں اپنا صحیح کردار اداکرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزممتاز آبادکے علاقہ میں آل پاکستان مسلم لیگ ملتان ضلع کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے وڈیولنک سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے مزیدکہا کہ جہاں بیرونی خطرات ہیں وہاں پراندرونی خطرات بھی ہیں لیکن حکومت کچھ نہیں کررہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ جب میں99ء میں آیا تو اس وقت بھی ملک کی معاشی حالت خراب تھی اور آج اس سے بھی بدترہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے بار بار باریاں تولیں لیکن ملک و قوم کیلیے کچھ نہیں کیا، آج ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کرپشن اور دہشت گردی ہے۔

بجلی و گیس لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے میں عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں آئند ہ آنے کا موقع ملا تو ملک کو ترقی و خوشحالی کے دورکی طرف لے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاک فوج اور دیگر اداروں کا کردارلائق تحسین ہے۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Javeed Hashmi
Previous Post عمران نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی باتیں کی تھیں، جاوید ہاشمی
Next Post انوشکا شرما شائقین کرکٹ کی تنقید پر پھٹ پڑیں
Anushka Sharma

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.