yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

میرا ملک… میرا دیس میرا یہ وطن

Yes 1 Webmaster March 27, 2015 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: گل عرش شاہد
کہتے ہیں انسان کی پہچان اس کے بات کرنے کے انداز سے ہوتی ہے،اگر وہ اچھے اخلاق کا مالک ہے تو لوگ اسے اچھا انسان سمجھتے ہیں،لیکن اگر وہ برے اخلاق کا انسان ہے اور لوگوں سے بات کرتے وقت دوسرے کی عزت نفس کا خیال نہیں رکھتا تو لوگ اس سے دور رہنے میں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں اور یہ ایک فطری عمل ہے جس سے کسی کو اختلاف نہیں ہو سکتا۔جس گھر میں اچھے اخلاق والے لوگ ہونگے وہاں کا ماحول بھی فطرتی طور پر اچھا ہی ہوگا چھوٹے اپنے بڑوں کی عزت کریں گے اور بڑے اپنے چھوٹوں سے شفقت سے پیش آئیں گے اسی طر ح ایک خوشحال معاشرہ جنم لے گا۔اﷲ پاک قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ اے انسان ہم نے تمھیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر قبیلوں اور گروں میں بنایا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔

یہی گروہ اور قبیلے جب مل جاتے ہیں تو ایک ملک بن جاتا ہے جہاں مختلف قومیتوں،زبانوں،فرقوں اور تہذیبوں کے لوگ رہتے ہیں۔اگر وہاں کے لوگوں کے درمیان باہمی محبت اور عزت کا رشتہ ہے تو وہ ملک ایک پر امن اور خوشحال ملک بن جاتا ہے،لیکن اگر وہاں تہذیبوں اور گروہوں میں اختلافات شروع ہوجائیں تو اس سے خانہ جنگی کی فضاء پیدا ہوجاتی ہے اور ملک پستی کی منازل طے کرنا شروع کردیتا ہے۔دنیا میں دو سو سے زیادہ ملک آباد ہیں،ہر ملک کی اپنی شناخت ہے،وہاں کا کلچر،سوچ،رہن سہن ،زبان دوسرے ملک سے جدا ہے،مسلمان ممالک کی تعداد ستاون٥٧ ہے،زبان الگ ہے مگر یہ ممالک مذہب،سوچ،عقیدہ اور جذبات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔پاکستان اسلامی دنیا میں بالخصوص اور دنیائے عالم میںبالعموم ایک شہرت کا حامل ہے یہاں کے بسنے والے لوگوں کی اکثریت مسلمان ہے،مسلمانوں کی اکثریت اسلامی بھائی چارے اور اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

پاکستان دنیا کا ساتھواںملک ہے جس نے ایٹمی قوت حاصل کرلی ہے،پاکستان کا ایٹمی دھماکے کرنا دنیا کو ایک پیغام تھا کہ پاکستان کے بسنے والے لوگ تیسری دنیا کے نہیں ہیں،ہم بہت محنتی اور قابل لوگ ہیں،ہم اگر سوئی نہیں بنا سکتے تو کیا ہوا ہم نے ایٹم بم بنا لیا ہے،ہم دنیا کی بہترین فوج ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں،ہماری آئی ایس آئی دنیا کے لئے خوف کی علامت ہے، پاکستان کے ظاہری اور باطنی دشمنوں کے لئے آئی ایس آئی موت کا فرمان بنی ہوئی ہے۔پاکستان کے لئے دنیا کہتی ہے کہ یہاں تعلیم کا معیارصحیح نہیںیہ ملک کبھی بھی ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا ان کے لئے عافیہ صدیقی،عارفہ کریم،بلال حیدر،معین احمد اور ان جیسے نہ جانے کتنی ہی مثالیں ہمارے سامنے ہیںجنھوں نے اپنی محنت سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔دنیا کی تاریخ میں شاید ہی کوئی ملک ایسا ہوگا جو اتنے عظیم کارنامے سر انجام دیتا رہا ہے اور اگر اﷲ نے چاہا تو آئندہ بھی دنیا کو حیران کرنے کے لئے پاکستانی ایسے کارنامے سر انجام دیتے رہیں گے۔اٹھائیس مئی 1998میں جب بھارتی جارحیت کو قابو میں کرنے کے لئے پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا ورطئہ حیرت میں رہ گئی کہ کھانے کی بنیادی چیزیں تک باہر سے منگوانے والا ملک آخر کس طرح ایٹم بم بنا سکتا ہے، پاکستان نے پہلے ٥ دھماکے کئے اس کے دو دن بعد مزید دو دھماکے کرکے دنیا میں اپنی دھاک جمادی۔امریکہ کے ماہرین نے اس موقع پر یہ کہا کہ پاکستان نے مزید ٣ سے ٥ دھماکے کیے ہیں جبکہ سچ تو یہ تھا کہ وہ سائز میں چھوٹے ضرور تھے مگر اسمیں ایٹمی مواد زیادہ موجود رتھا جسکی وجہ سے امریکہ کو شرمندگی ہوئی کہ اس نے تو ٣ سے ٥ کا کہا مگر ٢ نے ہی ایسا کمال دیکھا دیا۔
پاکستان نے امریکہ کا دہشتگردی کی اس نام نہاد جنگ میں حصہ بن کر بے پناہ نقصان اٹھایا ہے یہاں کے رہنے والے لوگوں نے اپنی جانوں اور مالوں سے اس جنگ کی قیمت چکائی ہے،پاکستانی افواج نے سب سے زیادہ اپنے سپوتوں کی لاشیں اٹھائیں ہیں مگر ان سب کے باوجود دنیا نے پاکستان سے ہمیشہ ہی ڈو مور کی فریاد کی ہے۔اور کبھی بھی پاکستان کی اس جنگ میں خدمات کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔پاکستان کی معاشی حالت خراب سے خراب تر ہوتی گئی اس دوران پاکستان اندورنی خانہ جنگی کا شکار ہوگیا۔جگہ جگہ خودکش دھماکے ہورہے ہیں ،بے گناہ پاکستانی اس جنگ کا ایندھن بن رہے ہیں ،دنیا کو یہ نظر نہیں آرہا۔اس نام نہاد جنگ میں اب تک چالیس ہزار پاکستانی لقمئہ اجل بن چکے ہیںاور معاشی حالت بھی بہت بری ہے مگر ان سب کے باوجود پاکستان قائم و دائم ہے۔

ہم مانتے ہیں کہ پاکستان کے حالات بہت برے ہیں،پاکستان میں تعلیمی معیار بہت پست ہے،جی ہاں پاکستان کے سیاستدان کرپٹ ہیں،پاکستانی مسلمانوں پر دہشت گرد ہونے کا سٹیمپ لگا ہوا ہے،ہم سب مانتے ہیں ان سب خرابیوں اور نہوستوں کے باوجود ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں،مانتے ہیں کہ پاکستان میں زندہ رہنے کے لئے بنیادی ضروریات کی کمی ہے مگر پھر بھی ہمیں اپنے ملک سے پیار ہونا چائیے۔آج کے پاکستانی سے اگر یہ سوال کیا جائے کہ محترم آپ کی خواہش کیا ہے تو وہ فوراًکہتا ہے کہ امریکہ میں جابسنے کا خواب ہے،اگر ان سے پوچھا جائے کہ جناب پاکستان میں کیا مسئلہ ہے تو جواب آتا ہے کہ اس ملک نے ہمیں دیا ہی کیا ہے جو ہم یہاں رہ کر سڑتے رہیں، یہی سوچ آج پاکستان کی بنیادوں کو کھوکلا کررہی ہیں،اس کے برعکس سوچ تو یہ ہونی چائیے کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا ہے ؟اگر ہماری سوچ یہ ہوجائے تو کوئی وجہ ہی نہ رہے اس ملک کو چھوڑ کر جانے کی۔سچ تو یہ ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو رہنے کے لائق ہے،یہاں چھوٹوں سے پیار ،بڑوں کا احترام کرنا قابل تحسین عمل ہے، اگر کوئی قدرتی آفت اس ملک پر حملہ آور ہوتی ہے تو تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری قوم اس جسم کی مانند ہوجاتی ہے اس کی واضح مثال 8oct 2008کے زلزلہ ہے جب پاکستان کے شمالی علاقوں میں اﷲ کی طرف سے خوفناک زلزلہ آیا جس میں بیشمار ہلاکتیں ہوئیں اور بہت بڑے پیمانے پر تباہی آئی مگر پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند متاثرین کی امداد کے لئے حاضر ہوئے اور پھر دنیا نے وہ مناظر دیکھے جو شاید کی کبھی دیکھنے کو ملے ہوں ،اپنا غم بھلا کر اپنے پاکستانی بھائی کی مدد، اپنے گھروں کے دروازے متاثرین کے لئے کھول دینا اور دیگر امدادی کام اس رفتار سے کئے گئے کہ دنیا بھی رشک کرنے لگی ،اس امداد میں کراچی والوں نے دل کھول کر رکھ دیا اور متاثرین کو فوری مدد کے لئے خود کو میدان میں لاکھڑا کیا۔

اﷲ پاک نے یہ ملک ہمیں لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد اپنے خاص فضل سے دیا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چائیے،پاکستان دنیا کے اس خطے میں آباد ہے جس علاقے کے متعلق نبی ۖ نے فرمایا تھا کہ مجھے مشرق سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں(صحیح بخاری)۔پاکستان کو اس حدیث کے تناظر میں دیکھا جائے تو ہمیں تو پاکستانی ہونے پر ناز ہونا چائیے کہ یہ وہ سر زمین ہے جو اسلام کا قلعہ ہے اور یہی سے دین اسلام کے قافلوں نے دنیا میں اسلام کے لئے نکلنا ہے، پاکستان آج اسی لئے عالم کفر کے لئے کانٹا بنا ہوا ہے کہ پاکستان کے رہتے ہوئے دنیا سے مسلمانوں کے خاتمے کا خواب کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کفار کے ان ناپاک عزائم کے درمیان ایک آہنی دیوار پاکستان کے نام کی کھڑی ہے جو مسلمانوں کی بقاء کی خاطر کسی بھی حد تک جاکر کفار کا ملیا میٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہی خوف اب بھی پاکستان کے دشمن ممالک کو لاحق ہے کہ پاکستان کے ہوتے ہوئے انکے مضموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہوسکتے۔ پاکستان اﷲکی طرف سے ہم پر ایک نعمت ہے، ہمیں اﷲ کی اس نعمت کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہوئے اس کی قدر کرنی چائیے، اس کی تعمیر و ترقی میں اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چائیے،پاکستان رہے گا تو ہمارا وجود محفوظ ہوگا،ہمارا کام پاکستان کا نام روشن کرنا ہونا چائیے ناکہ اس کے نام کو دنیا بھر میں بدنام کرنا جیسا کہ آج کل کے صحافی حضرات اور حکومتی اہلکار اپنے ذاتی مفاد کو خاطر میں لاتے ہوئے پاکستان کا منفی چہرہ دنیا کے آگے رکھ رہے ہیں ،ایسا کب تک ہوتا رہے گا؟کیا اﷲ نے پاکستان کو ایسی لئے بنایا ہے کہ یہاں موجود لوگ ایکدوسرے سے لڑ لڑ کر مر جائیں ؟ہرگز نہیں پاکستان پر اﷲ نے اپنی رحمت کا سایہ کیا ہوا ہے ،اور انشاء اﷲ یہ رہتی دنیا تک کے لئے دنیا کے نقشے پر موجود ہے بس ضرورت اس امر کی ہے کہ موقع کی نذاکت کو سمجھتے ہوئے ہمیں مل کر اس ملک کی تعمیر کرنی ہے تاکہ اس ملک کو دنیا کا عظیم ترین ملک بنایا جاسکے ۔ایک گھر میں رہنے والے چار لوگوں میں اختلاف کا ہونا فطری عمل ہے لیکن اگر کو ئی بیرونی طور پر کو سازشی عنصر انکے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو ان چاروں کو ایک جان ہونا ہی پڑتا ہے ، یہی پاکستانیوں کو بھی کرنا چائیے،آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد کی خاطر ایک جان ہونے میں ہی اس ملک کی سلامتی اور بقاء ہے۔اﷲ سے دعا ہے کہ وہ اس ملک پاکستان کو سلامتی اور امن کا گہوارہ بنادے اور اسے دن دگنی رات چگنی ترقی سے نوازے اور اسے ایک عظیم ترین ملک کی حیثیت سے نمایاں فرمائے…آمین

Gularsh Shahid
Gularsh Shahid

تحریر: گل عرش شاہد
gularsh1986@hotmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Life
Previous Post ناصح کی جابجا نصیحتیں تو اپنی جگہہ مگر؟؟
Next Post یوحنا آباد …. دھماکوں کے بعد …..؟؟؟
Yuhanabad Chruch

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.