yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

کراچی میں دہشت گردی کا پردہ فاش

Yes 1 Webmaster March 23, 2015 1 min read
Karachi Terrorism
Share this:
Karachi Terrorism
Karachi Terrorism

تحریر : ملک ارشد جعفری
کراچی ملک کا ایک بہت بڑا شہر جو گزشتہ کئی سالوں سے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر تھا لیکن کچھ عرصہ قبل اس کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا اور خاص کر ایک فرقہ کے لوگوں کو قتل کیا جارہا تھا۔ اور خاص کر ٹارگٹ کلرز جو ماہر اور چالاک بھی تھے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو قتل کرکے روپوش ہوجاتے تھے جہاں پر سرکاری ایجنسیوں کا داخلہ بند تھا لیکن پاکستان کے غیرت مند جرنیل نے بہادری سے ان ظالموں کو ختم کرنے کا عہد کرلیااور کراچی میں خود جاکر تمام خفیہ اجنسیوں اور رینجرز کے افسران کو بلا کر میٹنگ کی اور انھیں تحفظ کی یقین دہانی کرائی کہ جو اس جرم میں شامل ہواس کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور عدالت میں پیش کرکے تحفظ پاکستان آرڈی نینس کے تحت اپریشن کو تیز کیا جائے۔

بلاخوف و خطر کارروائی کی جائے رینجرز نے اپنے خفیہ اداروں اور وزیر ِداخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کر کے اپنی دن رات کی محنت سے جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگا لیا اور بغیر کسی انتظار کے نائن زیرو پر چھاپہ مارا جس میں کئی جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے اور غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ جس پر ہمیشہ کی طرح اس جماعت نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا تھا فوری طور پر ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ صوبائی حکومت سندھ نے رینجرز کو شاباش تو دور کی بات مذمت تک نہ کی ، عوام پوچھتی ہے کہ آخر ان کی پشت پناہی کون کررہا تھا۔ سب سے پہلے آپریشن کا مطالبہ کرنے والی جماعت کے مرکز سے بھاری اسلحہ اور ٹارگٹ کلرز جو گرفتار ہوئے کس کی اجازت سے رہائش پزیر تھے جب بھی کوئی قتل ہوتا تو یہ جماعت شور کرتی کہ ہمارا آدمی قتل ہوا۔لیکن اشتہاریوں کی گرفتاری نے ان کا بھانڈہ پھوڑ دیا صفائی کی گنجائش نہیں رہی خود انکے قائد کا کہنا کہ جرائم میں ملوث لوگوں کو دنیا میں بہت جگہ تھی نائن زیرو پر کیوں پڑے ہوئے تھے۔

اسکا جواب تو سندھ حکومت ہی دے سکتی ہے کیوں کہ کوئی ایجنسی نائن زیرو نہیں جاسکتی تھی۔ رینجرز کے بہادر نوجوانوں اور افسران کو خراجِ تحسین عوام پیش کرتی ہے جنہوں نے کراچی میں امن کو خراب کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرکے سب کے منہ بند کردیئے کیونکہ کراچی میں چور مچائے شور والا پروگرام چل رہاتھا۔ اب پردہ چاک ہوگیا۔سابق صدر اور ان کے حواری رینجرز کو داد تو نہ دے سکے لیکن سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کی بات سچ ثابت ہوگئی۔کہ نائن زیرو اورسہراب گوٹھ دہشت گردوں کے گڑھ ہیں۔اور اسلحہ کا ذخیرہ بھی یہاں ہی ہے۔ کراچی ملک کا وہ حصہ ہے جس میں اکثریت غریب مزدوروں کی ہے۔ جو دن رات محنت کرکے اپنی مزدوری کماتے ہیں اور ملک کو مضبوط کرتے ہیں۔دہشت گردوں کی وجہ سے تاجر حضرات اور کار خانہ مالکان بھی پریشان تھے کیونکہ آئے دن یہ گروہ بھتہ کی پرچیاں بھیج دیتے ۔ بھتہ نہ دینے والوں کا حال تو دنیا نے دیکھ لیا ، BTکارخانہ صرف نہیں جلایا بلکہ اس میں کام کرنے والے بھی کوئلہ بن گے اس منی پاکستان کو شہر آشوب کوآسان نہ سمجھا جائے کیونکہ کراچی کی تکلیف قومی اعصاب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔یہاں پاکستانیت سانس لیتی ہے ،اسے مشترکہ معاشی دہشتگردوں سے بچانے کے لئے کراچی کے اندر بنی ہوئی جرائم پیشہ اور کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک ختم کرنے ہوں گے۔

ان کی کمین گاہوں کو بھی ختم کرنا ہوگا، ملک کے بہادر جرنیل نے اپنے تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ملکر عہد کرلیا کہ صرف کراچی نہیں پورے ملک میں جہاںبھی دہشت گرد ہوں گے انکا پیچھا کرکے ختم کریں گے۔ جسکی زندہ مثال کراچی کا یہ پہلاچھاپہ ہے جس نے دنیا کو حیران کردیا اور پاکستانی عوام کی آنکھیں کھل گئیں لیکن سندھ حکومت کو عوام کی فکر نہیںاپنی کرسی کی ہے جنہوں نے ابھی تک اس واقعہ کی مذمت تک نہیں کی بلکہ سوچ رہے ہیں کہ یہ کیا ہوا کہ رات کو ہم سو گئے لیکن اٹھے توایک شور تھا کہ سیاسی پارٹی کے دفتر پر چھاپہ پڑا اور دہشت گر د اور سزایافتہ ٹارگٹ کلرز اور بھاری غیر ملکی اسلحہ پکڑا گیا ملک کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ ان کے پیچھے کون ہے سندھ حکومت کو صرف اپنا اقتدار عزیز ہے۔ عوام کے مال و جان کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اگر حکومت کو اقتدار پیارا ہے تو ملک کی عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ وہ کون ہے جو عوام کے مال و جان کی حفاظت کر سکتا ہے۔اور وہ کون ہے جو صرف اپنے اقتدار کی ہوس کے لئے ہر دفعہ چکنی چپڑی باتیں کرکے بے وقوف بناتے ہیں۔اب گیند سندھ حکومت کی کورٹ میں ہے کہ فیصلہ کریں کہ سندھ میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون سے سیاسی کھلاڑی ہیں ۔ حکومت عوام کا ساتھ دے گی یا دہشت گردی میں پکڑے جانے والوں کو بچائے گی۔

اکشر اوقات یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہے۔ اب تو یہ صاف ظاہر ہوگیا کہ کس ذریعہ سے غیر ملکی اسلحہ آیا اور کس ملک کا بنا ہوا ہے۔ جس سے امریکہ اور اسرائیل کو خطرہ ہے ۔ ملک کی غیور عوام پاکستان آرمی اور رینجرز سے یہ امید کرتی ہے کہ جلد از جلد اپنی تفتیش کے بعد عوام کو بتائیں گے کہ یہ امریکی اسلحہ کیسے آیا اور کس نے ان کو لاکر دیا ۔ انکی پشت پناہی کون کررہاہے۔جس کی وجہ سے پورا ملک عذاب میں مبتلا ہے۔ ان دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں کو بھی فوری گرفتار کیا جائے اور ان پر پابندی لگائی جائے اور جو کوئی بھی عوام کو ہرتال اور جلوس پر اکسائے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔اور اسمبلی میں قانون پاس کیا جائے کہ جوکوئی بھی ملک میں امن و امان خراب کرے خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو اس کو گرفتار کرکے دہشت گردوں کے ساتھ ان کے خلاف ان کو بھی فوری گرفتار کرے۔

Arshed Jaffery
Arshed Jaffery

تحریر : ملک ارشد جعفری
0321-5215037
jaffriarshad@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Traffic Accidents
Previous Post پاکستان میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات
Next Post بھارت مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے مذاکرات پر آمادہ
Pakistan And India

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.